🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
95. بَابُ الصَّفِّ لِلْقِتَالِ .
جنگ کے لئے صف بندی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9670
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كُنَّا إِذَا حَضَرْنَا الْعَدُوَّ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَأَحَدُنَا أَشَدُّ تَفَقُّدًا لِرُكْبَةِ أَخِيهِ حِينَ يَتَقَدَّمُ لِلصَّفِّ لِلْقِتَالِ مِنْهُ لِلسَّهْمِ حِينَ يُرْمَى يَقُولُ: احْذَرْ رُكْبَتَكَ، فَإِنِّي أَلْتَمِسُ كَمَا تَلْتَمِسُ، قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَبُو هَارُونَ الْعَبْدِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ فِي فَضْلِ مَقَامِ الرَّجُلِ فِي الصَّفِّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فِي آخِرِ بَابِ فَضْلِ الْجِهَادِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جب ہم دشمن کے مقابلے میں موجود ہوتے تھے، تو ہم میں سے ہر شخص جب لڑائی کے لئے صف میں آگے بڑھتا تو اپنے بھائی کے گھٹنے کا اس سے بھی زیادہ خیال رکھتا تھا جتنا چلائے جانے والے تیر کا خیال رکھا جاتا ہے وہ شخص یہ کہتا تھا اپنے گھٹنے کا خیال کرو، کیونکہ میں بھی اسی طرح (شہادت کا) طلبگار ہوں جس طرح تم طلبگار ہو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: وہ لوگ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہوتے تھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوہارون عبدی ہے اور وہ متروک ہے۔ اس سے پہلے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث گزر چکی ہے، جو جہاد کی فضیلت سے متعلق باب کے آخر میں اللہ کی راہ میں صف بندی کے دوران آدمی کے کھڑا ہونے کی فضیلت کے بارے میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9670]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9670 in Urdu