🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

23. بَابٌ فِيمَنْ قُتِلَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ بَدْرٍ
غزوہ بدر کے موقع مشرکین میں سے قتل ہونے والے افراد کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10023
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ بِأُولَئِكَ الرَّهْطِ فَأُلْقُوا فِي الطُّوَى عُتْبَةُ وَأَبُو جَهْلٍ وَأَصْحَابُهُ، وَقَفَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ:" جَزَى اللَّهُ شَرًّا مِنْ قَوْمِ نَبِيٍّ مَا كَانَ أَسْوَأَ الطَّرْدِ، وَأَشَدَّ التَّكْذِيبِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ تُكَلِّمُ قَوْمًا قَدْ جَيَّفُوا؟ فَقَالَ:" مَا أَنْتُمْ بِأَفْهَمَ لِقَوْلِي مِنْهُمْ، أَوْ لَهُمْ أَفْهَمُ لِقَوْلِي مِنْكُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَائِشَةَ، وَلَكِنَّهُ دَخَلَ عَلَيْهَا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کی لاشوں کے پاس سے گزرے جنہیں کنویں میں ڈال دیا گیا، یعنی عتبہ، ابوجہل اور اس کے ساتھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس ٹھہر گئے، اور آپ نے ارشاد فرمایا: نبی کی قوم کو، اللہ تعالیٰ نے برا بدلہ دیا ہے، یہ لوگ کتنے برے طریقے سے پرے کرنے والے تھے اور کتنی شدت کے ساتھ جھٹلانے والے تھے، صحابہ کرام نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ایسی قوم کے ساتھ کیسے کلام کر رہے ہیں، جو مردار ہو چکے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری بات تم ان سے زیادہ نہیں سمجھ رہے ہو، (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ لوگ میری بات کو تم سے زیادہ سمجھ رہے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابراہیم نامی راوی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے تا ہم وہ ان کی خدمت میں حاضر ہوا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10023]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (170/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24844»

الحكم على الحديث:
منقطع؛ إبراهيم لم يسمع من عائشة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10024
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْقَتْلَى أَنْ يُطْرَحُوا فِي الْقَلِيبِ، وَطُرِحُوا فِيهِ إِلَّا مَا كَانَ مِنْ أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ، فَإِنَّهُ انْتَفَخَ فِي دِرْعِهِ فَمَلَأَهَا، فَذَهَبُوا لِيُحَرِّكُوهُ فَتَزَايَلَ فَتَرَكُوهُ، وَأَلْقَوْا عَلَيْهِ مَا غَيَّبَهُ مِنَ التُّرَابِ وَالْحِجَارَةِ، فَلَمَّا أَلْقَاهُمْ فِي الْقَلِيبِ وَقَفَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا أَهْلَ الْقَلِيبِ هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا، فَإِنِّي وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي رَبِّي حَقًّا؟". قَالَ: فَقَالَ لَهُ أَصْحَابُهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتُكَلِّمُ قَوْمًا مَوْتَى؟ فَذَكَرَ نَحْوَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (مشرکین سے تعلق رکھنے والے) مقتولین کے بارے میں حکم دیا کہ انہیں گڑھے میں ڈال دیا جائے، انہیں گڑھے میں ڈال دیا گیا، صرف امیہ بن خلف کے ساتھ ایسا نہیں ہو سکا، کیونکہ وہ اپنی زرہ میں پھول گیا تھا، اور وہ زرہ اس میں پھنس گئی تھی، لوگوں نے اسے حرکت دینا چاہی تو اس کا جسم ٹوٹ گیا، تو لوگوں نے اسے وہیں چھوڑ دیا اور اس پر مٹی اور پتھر وغیرہ ڈال دیے، جب ان لوگوں نے اُن مقتولین کو گڑھے میں ڈال دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی لاشوں کے پاس ٹھہرے اور ارشاد فرمایا: ”اے گڑھے والو! تمہارے پروردگار نے جو وعدہ کیا تھا، کیا تم نے اسے سچا پا لیا ہے؟ میں نے تو اس چیز کو سچا پا لیا ہے، جو میرے پروردگار نے مجھ سے وعدہ کیا تھا، آپ کے اصحاب نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ مرے ہوئے لوگوں کے ساتھ کلام کر رہے ہیں؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10024]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (276/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25829»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10025
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِبِضْعَةٍ وَعِشْرِينَ رَجُلًا مِنْ صَنَادِيدِ قُرَيْشٍ فَأُلْقُوا فِي طُوًى مِنْ أَطْوَاءِ بَدْرٍ خَبِيثٍ مُخْبِثٍ.
قَالَ: وَكَانَ إِذَا ظَهَرَ عَلَى قَوْمٍ أَقَامَ بِالْعَرْصَةِ ثَلَاثَ لَيَالٍ. قَالَ: فَلَمَّا ظَهَرَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ أَقَامَ ثَلَاثَ لَيَالٍ حَتَّى إِذَا كَانَ الْيَوْمُ الثَّالِثُ أَمَرَ بِرَاحِلَتِهِ فَشَدَّتْ بِرَحْلِهَا، ثُمَّ مَشَى وَاتَّبَعَهُ أَصْحَابُهُ.
قَالَ: فَمَا نَرَاهُ يَنْطَلِقُ إِلَّا لِيَقْضِيَ حَاجَتَهُ. قَالَ: حَتَّى قَامَ عَلَى شَفَةِ الطُّوَى قَالَ: فَجَعَلَ يُنَادِيهِمْ بِأَسْمَائِهِمْ وَأَسْمَاءِ آبَائِهِمْ:" يَا فُلَانُ بْنَ فُلَانِ، أَسَرَّكُمْ أَنَّكُمْ أَطَعْتُمُ اللَّهَ وَرَسُولَهُ؟ هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَكُمْ رَبُّكُمْ حَقًّا؟". قَالَ عُمَرُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، مَا تُكَلِّمُ مِنْ أَجْسَادٍ لَا أَرْوَاحَ فِيهَا؟ قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ".
قَالَ قَتَادَةُ: أَحْيَاهُمُ اللَّهُ لَهُ حَتَّى سَمِعُوا كَلَامَهُ تَوْبِيخًا وَتَصْغِيرًا وَتَقْمِئَةً. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کے اکابرین میں سے بیس سے زیادہ افراد کے بارے میں حکم دیا، تو انہیں بدر کے گڑھوں میں سے ایک گڑھے میں ڈال دیا گیا، جو خبیث اور برا تھا، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی قوم پر غلبہ پا لیتے تھے، تو آپ اس علاقے میں تین دن ٹھہرے رہتے تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل بدر پر غلبہ پا لیا، تو آپ تین دن وہاں ٹھہرے رہے، یہاں تک کہ تیسرے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سواری کے بارے میں حکم دیا، آپ کے پالان کو باندھ دیا گیا، پھر آپ روانہ ہوئے، آپ کے اصحاب بھی آپ کے پیچھے چل پڑے۔ راوی کہتے ہیں: ہمارا یہ خیال تھا کہ آپ قضائے حاجت کے لئے تشریف لے جانے لگے ہوں گے، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کنویں کے کنارے کے پاس آ کر کھڑے ہوئے آپ نے اُن لوگوں کو، ان کا نام لے کر اور ان کے باپوں کا نام لے کر پکارا اور فرمایا: اے فلاں بن فلاں! کیا اب تمہاری یہ خواہش ہے کہ تم نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی ہوتی؟ تمہارے پروردگار نے تمہارے ساتھ جو وعدہ کیا تھا، کیا تم نے اسے حق پا لیا ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کی عرض کی اے اللہ کے نبی! آپ ایسے جسموں کے ساتھ کیوں کلام کر رہے ہیں، جن میں روح ہی موجود نہیں ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے، میں جو کہہ رہا ہوں، تم لوگ اس کو ان سے زیادہ سننے والے نہیں ہو“۔ قتادہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے انہیں زندگی عطا کی تھی، یہاں تک کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کو سن لیا، یہ تو بیخ کے طور پر ان کو کمتر ظاہر کرنے کے لئے اور ان کی رسوائی کے لئے تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10025]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (145/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12062»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10026
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: وَقَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قَتْلَى بَدْرٍ، وَقَالَ:" جَزَاكُمُ اللَّهُ عَنِّي مِنْ عِصَابَةٍ شَرًّا، قَدْ خُنْتُمُونِي أَمِينًا، وَكَذَّبْتُمُونِي صَادِقًا".
ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى أَبِي جَهْلِ بْنِ هِشَامٍ فَقَالَ:" إِنَّ هَذَا كَانَ أَعْتَى عَلَى اللَّهِ مِنْ فِرْعَوْنَ، إِنَّ فِرْعَوْنَ لَمَّا أَيْقَنَ الْهَلَاكَ وَحَّدَ اللَّهَ، وَإِنَّ هَذَا لَمَّا أَيْقَنَ بِالْمَوْتِ دَعَا بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نَصْرُ بْنُ حَمَّادٍ الْوَرَّاقُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بدر کے مقتولین کے پاس ٹھہرے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے میری طرف سے تمہیں برا بدلہ دیا ہے، میرے امین ہونے کے باوجود، تم نے میرے ساتھ خیانت کی اور میرے سچے ہونے کے باوجود، تم نے مجھے جھٹلایا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ابوجہل بن ہشام (کی لاش کی طرف) متوجہ ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: ”یہ شخص، اللہ تعالیٰ کے بارے میں، فرعون سے بھی زیادہ، سرکش تھا، فرعون کو جب ہلاکت کا یقین ہو گیا، تو اس نے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اعتراف کر لیا تھا، لیکن جب اسے موت کا یقین ہوا، تو اس نے لات اور عزی کو پکارا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نصر بن حماد دوراق ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10026]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12067)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12067»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10027
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَهْلِ الْقَلِيبِ فَقَالَ:" يَا أَهْلَ الْقَلِيبِ، هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا، فَإِنِّي وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي رَبِّي حَقًّا".
قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ يَسْمَعُونَ مَا تَقُولُ؟ قَالَ:" مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ، وَلَكِنَّهُمُ الْيَوْمَ لَا يُجِيبُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گڑھے والوں کے پاس آ کر ٹھہرے اور فرمایا: ”اے گڑھے والو! تمہارے پروردگار نے جو وعدہ کیا تھا کیا تم نے اسے حق پا لیا ہے؟ کیونکہ میں نے تو اسے حق پا لیا ہے، جو میرے پروردگار نے میرے ساتھ وعدہ کیا تھا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ جو ارشاد فرما رہے ہیں، کیا یہ لوگ اُسے سنتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں جو کہہ رہا ہوں اُسے تم ان کے مقابلے میں زیادہ بہتر نہیں سنتے ہو، لیکن آج یہ ایسے لوگ ہیں، جو جواب نہیں دے سکتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10027]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10320)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10320»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10028
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سِيدَانَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَشْرَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَهْلِ الْقَلِيبِ فَقَالَ:" يَا أَهْلَ الْقَلِيبِ، هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا؟" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَهَلْ يَسْمَعُونَ؟ قَالَ:" يَسْمَعُونَ كَمَا تَسْمَعُونَ، وَلَكِنَّهُمْ لَا يُجِيبُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سِيدَانَ مَجْهُولٌ.
عبداللہ بن سیدان، اپنے والد کا یہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گڑھے والوں کی طرف متوجہ ہو کر ارشاد فرمایا: اے گڑھے والو! تمہارے پروردگار نے جو وعدہ کیا تھا، کیا تم نے اُسے حق پا لیا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ سنتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اسی طرح سنتے ہیں، جس طرح تم سنتے ہو، لیکن یہ جواب نہیں دے سکتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور عبداللہ بن سیدان نامی راوی مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10028]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6715)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6715»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں