الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابٌ
بلا عنوان
حدیث نمبر: 10029
عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: أَصَبْتُ يَوْمَ بَدْرٍ سَيْفَ بَنِي عَابِدِ بْنِ الْمَرْزُبَانِ فَلَمَّا أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَرُدُّوا مَا فِي أَيْدِيهِمْ، أَقْبَلْتُ بِهِ حَتَّى أَلْقَيْتُهُ فِي النَّفْلِ.
قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَمْنَعُ شَيْئًا يَسْأَلُهُ. قَالَ: فَعَرَفَهُ الْأَرْقَمُ بْنُ أَبِي الْأَرْقَمِ الْمَخْزُومِيُّ فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ.

سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر، مجھے بنو عابد بن مرزبان کی تلوار ملی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا کہ لوگ اپنے پاس موجود چیزیں لوٹا دیں (یعنی مال غنیمت میں جمع کروا دیں) تو میں آیا اور میں نے اس تلوار کو مال غنیمت میں شامل کر دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو چیز مانگی جاتی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کبھی ”نہ“ نہیں کرتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ارقم بن ابوارقم مخزومی رضی اللہ عنہ نے اس تلوار کو پہچان لیا، انہوں نے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگ لی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ انہیں دیدی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10029]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (497/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15626»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10030
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ أَيْضًا مَالِكُ بْنُ رَبِيعَةَ قَالَ: أَصَبْتُ سَيْفَ بَنِي عَابِدٍ الْمَخْزُومِيِّينَ الْمَرْزُبَانِ يَوْمَ بَدْرٍ. رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا ابواسید مالک بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بھی یہ بات منقول ہے، وہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر مجھے ”بنو عابد مخزومیوں مرزبان“ کی تلوار ملی۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور ان کی سند میں ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10030]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (497/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10031
وَعَنِ الْأَرْقَمِ بْنِ أَبِي الْأَرْقَمِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ:" رُدُّوا مَا كَانَ مَعَكُمْ مِنَ الْأَنْفَالِ". فَرَفَعَ أَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ سَيْفَ بَنِي الْعَابِدِ الْمَرْزُبَانِ فَعَرَفَهُ الْأَرْقَمُ، فَقَالَ: هَبْهُ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ارقم بن ابوارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگوں کے پاس مال غنیمت میں سے جو کچھ ہے، اُسے واپس کر دو (یعنی مال غنیمت میں جمع کروا دو) سیدنا ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ نے بنو عابد بن مرزبان کی تلوار اٹھائی، تو سیدنا ارقم رضی اللہ عنہ نے اُسے پہچان لیا انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ مجھے ہبہ کے طور پر دیدیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ انہیں عطا کر دی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10031]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10031]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (909)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 909، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6033»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10032
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَهِدْتُ مَعَهُ بَدْرًا، فَالْتَقَى النَّاسُ فَهَزَمَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْعَدُوَّ، فَانْطَلَقَتْ طَائِفَةٌ فِي آثَارِهِمْ يَهْزِمُونَ وَيَقْتُلُونَ، وَأَكَبَّتْ طَائِفَةٌ عَلَى الْعَسْكَرِ يَحُوزُونَهُ وَيَجْمَعُونَهُ، وَأَحْدَقَتْ طَائِفَةٌ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يُصِيبُ الْعَدُوُّ مِنْهُ غُرَّةً، حَتَّى إِذَا كَانَ اللَّيْلُ وَفَاءَ النَّاسُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، قَالَ الَّذِينَ جَمَعُوا الْغَنَائِمَ: نَحْنُ حَوَيْنَاهَا وَجَمَعْنَاهَا ; فَلَيْسَ لِأَحَدٍ فِيهَا نَصِيبٌ.
وَقَالَ الَّذِينَ خَرَجُوا فِي طَلَبِ الْعَدُوِّ: لَسْتُمْ بِأَحَقَّ بِهَا مِنَّا ; نَحْنُ نَفَيْنَا عَنْهَا الْعَدُوَّ وَهَزَمْنَاهُمْ.
وَقَالَ الَّذِينَ أَحْدَقُوا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَسْتُمْ بِأَحَقَّ بِهَا مِنَّا ; نَحْنُ أَحْدَقْنَا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَخِفْنَا أَنْ يُصِيبَ الْعَدُوُّ مِنْهُ غِرَّةً، وَاشْتُغِلْنَا بِهِ.
فَنَزَلَتْ: يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ قُلِ الْأَنْفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمْ فَقَسَّمَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى فَوَاقٍ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ.
وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَغَارَ فِي أَرْضِ الْعَدُوِّ نَفَلَ الرُّبْعَ، وَإِذَا أَقْبَلَ رَاجِعًا وَكُلُّ النَّاسِ نَفَلَ الثُّلُثَ، وَكَانَ يَكْرَهُ الْأَنْفَالَ وَيَقُولُ:" لِيَرُدَّ قَوِيُّ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى ضَعِيفِهِمْ". قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ، وَغَيْرُهُ: كَانَ يَنْفُلُ فِي الْبَدَاءَةِ الرُّبْعَ، وَفِي الْقُفُولِ الثُّلُثَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلا، میں آپ کے ساتھ غزوہ بدر میں شریک ہوا، لوگوں کا آمنا سامنا ہوا، تو اللہ تعالیٰ نے دشمنوں کو پسپا کر دیا، کچھ لوگ ان کے پیچھے چلے گئے، وہ انہیں بھگا رہے تھے اور قتل کر رہے تھے، کچھ لوگ ان کے ساز و سامان کی طرف گئے، اور اُسے اکٹھا کرنے لگے اور جمع کرنے لگے، کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئے، تاکہ دشمن آپ پر حملہ نہ کر دے، جب رات کا وقت ہوا اور سب لوگ دوبارہ ملے، تو جن لوگوں نے مال غنیمت جمع کیا تھا، تو انہوں نے یہ کہا: ہم نے اسے اکٹھا کیا ہے اور جمع کیا ہے، اس میں کسی اور کا حصہ نہیں ہو گا، جو لوگ دشمن کے پیچھے گئے تھے۔ انہوں نے کہا: تم اس کے بارے میں ہم سے زیادہ حق نہیں رکھتے، کیونکہ ہم نے اس ساز و سامان سے دشمن کو پرے کیا ہے اور انہیں پسپا کیا ہے، جو لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کر رہے تھے انہوں نے یہ کہا: اس کے بارے میں تم، ہم سے زیادہ حق نہیں رکھتے، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دھیان رکھ رہے تھے، ہمیں یہ اندیشہ تھا کہ کہیں دشمن آپ کو نقصان نہ پہنچا دے، تو ہم اس طرف مصروف رہے۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”لوگ تم سے انفال کے بارے میں دریافت کرتے ہیں، تم یہ فرما دو: انفال، اللہ اور رسول کے لئے ہے، تم لوگ اللہ سے ڈرو اور آپس میں اصلاح کرو“ تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مال، مسلمانوں کے درمیان تقسیم کر دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب دشمن کی سرزمین پر حملہ آور ہوتے تھے، تو انفال میں سے ایک چوتھائی حصہ (اضافی ادائیگی، یا انعام) کے طور پر دیتے تھے اور جب آپ وہاں سے واپس تشریف لے جاتے تھے، تو آپ ایک تہائی حصہ اضافی ادائیگی کے طور پر دیتے تھے آپ انفال (رکھنے) کو ناپسند کرتے تھے اور یہ فرماتے تھے: ”مومنوں میں سے طاقتور لوگ، کمزور لوگوں کو لوٹا دیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی اور دیگر حضرات نے یہ بات نقل کی ہے: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آغاز میں ایک چوتھائی حصہ انعام کے طور پر دیتے تھے اور واپسی کے وقت ایک تہائی حصہ دیتے تھے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10032]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10032]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (324/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22256، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 5362، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5093، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 982»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح