🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابٌ
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10032
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَهِدْتُ مَعَهُ بَدْرًا، فَالْتَقَى النَّاسُ فَهَزَمَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْعَدُوَّ، فَانْطَلَقَتْ طَائِفَةٌ فِي آثَارِهِمْ يَهْزِمُونَ وَيَقْتُلُونَ، وَأَكَبَّتْ طَائِفَةٌ عَلَى الْعَسْكَرِ يَحُوزُونَهُ وَيَجْمَعُونَهُ، وَأَحْدَقَتْ طَائِفَةٌ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يُصِيبُ الْعَدُوُّ مِنْهُ غُرَّةً، حَتَّى إِذَا كَانَ اللَّيْلُ وَفَاءَ النَّاسُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، قَالَ الَّذِينَ جَمَعُوا الْغَنَائِمَ: نَحْنُ حَوَيْنَاهَا وَجَمَعْنَاهَا ; فَلَيْسَ لِأَحَدٍ فِيهَا نَصِيبٌ.
وَقَالَ الَّذِينَ خَرَجُوا فِي طَلَبِ الْعَدُوِّ: لَسْتُمْ بِأَحَقَّ بِهَا مِنَّا ; نَحْنُ نَفَيْنَا عَنْهَا الْعَدُوَّ وَهَزَمْنَاهُمْ.
وَقَالَ الَّذِينَ أَحْدَقُوا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَسْتُمْ بِأَحَقَّ بِهَا مِنَّا ; نَحْنُ أَحْدَقْنَا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَخِفْنَا أَنْ يُصِيبَ الْعَدُوُّ مِنْهُ غِرَّةً، وَاشْتُغِلْنَا بِهِ.
فَنَزَلَتْ: يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ قُلِ الْأَنْفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمْ فَقَسَّمَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى فَوَاقٍ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ.
وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَغَارَ فِي أَرْضِ الْعَدُوِّ نَفَلَ الرُّبْعَ، وَإِذَا أَقْبَلَ رَاجِعًا وَكُلُّ النَّاسِ نَفَلَ الثُّلُثَ، وَكَانَ يَكْرَهُ الْأَنْفَالَ وَيَقُولُ:" لِيَرُدَّ قَوِيُّ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى ضَعِيفِهِمْ". قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ، وَغَيْرُهُ: كَانَ يَنْفُلُ فِي الْبَدَاءَةِ الرُّبْعَ، وَفِي الْقُفُولِ الثُّلُثَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلا، میں آپ کے ساتھ غزوہ بدر میں شریک ہوا، لوگوں کا آمنا سامنا ہوا، تو اللہ تعالیٰ نے دشمنوں کو پسپا کر دیا، کچھ لوگ ان کے پیچھے چلے گئے، وہ انہیں بھگا رہے تھے اور قتل کر رہے تھے، کچھ لوگ ان کے ساز و سامان کی طرف گئے، اور اُسے اکٹھا کرنے لگے اور جمع کرنے لگے، کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئے، تاکہ دشمن آپ پر حملہ نہ کر دے، جب رات کا وقت ہوا اور سب لوگ دوبارہ ملے، تو جن لوگوں نے مال غنیمت جمع کیا تھا، تو انہوں نے یہ کہا: ہم نے اسے اکٹھا کیا ہے اور جمع کیا ہے، اس میں کسی اور کا حصہ نہیں ہو گا، جو لوگ دشمن کے پیچھے گئے تھے۔ انہوں نے کہا: تم اس کے بارے میں ہم سے زیادہ حق نہیں رکھتے، کیونکہ ہم نے اس ساز و سامان سے دشمن کو پرے کیا ہے اور انہیں پسپا کیا ہے، جو لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کر رہے تھے انہوں نے یہ کہا: اس کے بارے میں تم، ہم سے زیادہ حق نہیں رکھتے، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دھیان رکھ رہے تھے، ہمیں یہ اندیشہ تھا کہ کہیں دشمن آپ کو نقصان نہ پہنچا دے، تو ہم اس طرف مصروف رہے۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”لوگ تم سے انفال کے بارے میں دریافت کرتے ہیں، تم یہ فرما دو: انفال، اللہ اور رسول کے لئے ہے، تم لوگ اللہ سے ڈرو اور آپس میں اصلاح کرو“ تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مال، مسلمانوں کے درمیان تقسیم کر دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب دشمن کی سرزمین پر حملہ آور ہوتے تھے، تو انفال میں سے ایک چوتھائی حصہ (اضافی ادائیگی، یا انعام) کے طور پر دیتے تھے اور جب آپ وہاں سے واپس تشریف لے جاتے تھے، تو آپ ایک تہائی حصہ اضافی ادائیگی کے طور پر دیتے تھے آپ انفال (رکھنے) کو ناپسند کرتے تھے اور یہ فرماتے تھے: ”مومنوں میں سے طاقتور لوگ، کمزور لوگوں کو لوٹا دیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی اور دیگر حضرات نے یہ بات نقل کی ہے: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آغاز میں ایک چوتھائی حصہ انعام کے طور پر دیتے تھے اور واپسی کے وقت ایک تہائی حصہ دیتے تھے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10032]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (324/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22256، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 5362، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5093، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 982»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 10032 in Urdu