🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

30. بَابٌ فِيمَنِ اسْتُصْغِرَ يَوْمَ أُحُدٍ
غزوہ احد کے موقع پر کن لوگوں کو کمسن قرار دیا گیا تھا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10060
عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّهُ خَرَجَ يَوْمَ أُحُدٍ، فَأَرَادَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَدَّهُ وَاسْتَصْغَرَهُ، فَقَالَ لَهُ عَمِّي: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ رَامٍ فَأَخْرِجْهُ، فَأَصَابَهُ سَهْمٌ فِي صَدْرِهِ أَوْ نَحْرِهِ فَأَتَى عَمُّهُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ ابْنَ أَخِي أُصِيبَ بِسَهْمٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ تَدَعْهُ فِيهِ فَيَمُوتُ مَاتَ شَهِيدًا".
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حُسَيْنٍ: وَحَدَّثَتْنِي امْرَأَتُهُ أَنَّهَا كَانَتْ تَرَاهُ يَغْتَسِلُ فَيَتَحَرَّكُ فِي صَدْرِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَلَهُ طَرِيقٌ أَتَمُّ مِنْ هَذِهِ فِي مَنَاقِبِهِ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ غزوہ اُحد کے موقع پر نکلے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں واپس کرنے کا ارادہ کیا اور انہیں کمسن قرار دیا، راوی کہتے ہیں: تو میرے چچا نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! یہ تیر انداز ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جانے کی اجازت دیدی، تو ان کے سینے میں یا گردن پر ایک تیر لگا، اُن کے چچا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کی: میرے بھتیجے کو تیر لگا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم اُسے ایسی حالت میں چھوڑ دو اور یہ مر جائے، تو یہ شہید ہونے کے طور پر مرے گا۔ عبداللہ بن حسین نامی راوی بیان کرتے ہیں: ان کی اہلیہ نے مجھے یہ بات بیان کی ہے کہ وہ خاتون اس تیر کو دیکھا کرتی تھیں کہ جب وہ صاحب غسل کر رہے ہوتے تھے، تو ان کے سینے میں وہ تیر حرکت کرتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کا ایک اور طریق بھی ہے، جو اس سے زیادہ مکمل ہے اور وہ اس صحابی کے مناقب سے متعلق باب میں آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10060]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4241)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10061
وَعَنْ أُسَيْدِ بْنِ ظُهَيْرٍ قَالَ: اسْتَصْغَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ يَوْمَ أُحُدٍ، فَقَالَ لَهُ عَمُّهُ أُسَيْدُ بْنُ ظُهَيْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَجُلٌ رَامٍ، فَأَجَازَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَصَابَهُ سَهْمٌ فِي لَبَّتِهِ، فَجَاءَ بِهِ عَمُّهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ ابْنَ أَخِي أَصَابَهُ سَهْمٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ أَحْبَبْتَ أَنْ تُخْرِجَهُ أَخْرَجْنَاهُ، وَإِنْ أَحْبَبْتَ أَنْ تَدَعَهُ فَإِنَّهُ إِنْ مَاتَ وَهُوَ فِيهِ مَاتَ شَهِيدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا اُسید بن ظہیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کو کمسن قرار دیا، تو ان کے چچا سیدنا اسید بن ظہیر رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! یہ شخص تیر انداز ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی، ایک تیر ان کے گلے پر لگا ان کے چچا انہیں لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کی: میرے بھتیجے کو تیر لگ گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم یہ پسند کرو کہ اس کو نکلوا دو، تو ہم اسے نکال دیتے ہیں اور اگر تم پسند کرو تو اسے ایسے ہی رہنے دو، کیونکہ ایسی صورت میں یہ جب بھی مرے گا، اور اُس وقت یہ تیر اس کے اندر ہو گا، تو یہ شہید ہونے کے طور پر مرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10061]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (569)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10062
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ جَارِيَةَ قَالَ: اسْتَصْغَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَاسًا يَوْمَ أُحُدٍ مِنْهُمْ زَيْدُ بْنُ جَارِيةَ - يَعْنِي نَفْسَهُ - وَالْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ، وَسَعْدُ بْنُ خَيْثَمَةَ، وَأَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ، وَعَبْدُ اللَّهِ ابْنُ عُمَرَ، وَجَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ يَعْقُوبَ الْعُثْمَانِيُّ، ولَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا زید بن جاریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوۂ احد کے موقع پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ افراد کو کمسن قرار دیا، ان میں ایک سیدنا زید بن جاریہ رضی اللہ عنہ یعنی راوی خود تھے، سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا سعد بن خیثمہ رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تھے، اور سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن یعقوب عثمانی ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10062]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5150)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2396، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5150»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10063
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ جَارِيةَ قَالَ: اسْتَصْغَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَاسًا يَوْمَ أُحُدٍ مِنْهُمْ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا زید بن جاریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے موقع پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ افراد کو کمسن قرار دیا تھا، ان میں سے ایک سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10063]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4962)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2396، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5150»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10064
وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: عُرِضْتُ أَنَا وَابْنُ عُمَرَ يَوْمَ بَدْرٍ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَصْغَرَنَا، وَشَهِدْنَا أُحُدًا، قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: وَشَهِدْنَا أُحُدًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر، مجھے اور عبداللہ بن عمر کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا، تو آپ نے ہمیں کمسن قرار دیا، پھر ہم غزوہ احد میں شریک ہوئے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں بھی مذکور ہے، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”پھر ہم غزوہ اُحد میں شریک ہوئے تھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10064]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1166)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں