🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

32. بَابُ مَقْتَلِ حَمْزَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10109
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: لَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ أُحُدٍ سَمِعَ نِسَاءَ الْأَنْصَارِ يَبْكِينَ، فَقَالَ:" لَكِنَّ حَمْزَةَ لَا بِوَاكِيَ لَهُ"، فَبَلَغَ ذَلِكَ نِسَاءَ الْأَنْصَارِ فَبَكَيْنَ حَمْزَةَ، فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ اسْتَيْقَظَ وَهُنَّ يَبْكِينَ فَقَالَ:" يَا وَيْحَهُنَّ، مَا زِلْنَ يَبْكِينَ مُنْذُ الْيَوْمِ فَلْيَبْكِينَ، وَلَا يَبْكِينَ عَلَى هَالِكٍ بَعْدَ الْيَوْمِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادَيْنِ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم احد سے واپس تشریف لائے، تو آپ نے انصار کی خواتین کو روتے ہوئے سنا، تو ارشاد فرمایا: لیکن حمزہ کے لئے رونے والی خواتین کہاں ہیں؟ جب انصار کی خواتین کو اس بات کی اطلاع ملی، تو وہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے لئے بھی روئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے تھے، جب آپ بیدار ہوئے، تو خواتین اس وقت بھی رو رہیں تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کا ستیاناس ہو! یہ مسلسل روئے جا رہی ہیں یہ روتی رہیں، لیکن آج کے بعد یہ کسی کے مرنے پر نہ روئیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10109]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (3610 و 3576) اخرجه احمد فى المسند (40/2)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1591، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5538، 5633، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4935، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2944، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6346، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4579/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10110
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ أُحُدٍ بَكَتْ نِسَاءُ الْأَنْصَارِ عَلَى شُهَدَائِهِمْ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" لَكِنَّ حَمْزَةَ لَا بِوَاكِيَ لَهُ"، فَرَجَعَتِ الْأَنْصَارُ، فَقَالُوا لِنِسَائِهِمْ: لَا تَبْكِينَ أَحَدًا حَتَّى تَنْدِبْنَ حَمْزَةَ، قَالَ: فَذَاكَ فِيهِمْ إِلَى الْيَوْمِ لَا يَبْكِينَ مَيِّتًا إِلَّا بَدَأْنَ بِحَمْزَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ مُطِيعٍ الشَّيْبَانِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم احد سے واپس تشریف لائے، تو انصار کی خواتین اپنے شہداء پر رونے لگیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: لیکن حمزہ کے لئے رونے والیاں نہیں ہیں، تو انصار واپس گئے انہوں نے اپنی خواتین سے کہا: تم نے کسی پر بھی اُس وقت تک نہیں رونا، جب تک پہلے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ پر نہیں روتیں۔ راوی کہتے ہیں: اُس وقت سے لے کر آج تک یہ رواج چلا آ رہا ہے کہ وہ خواتین جب بھی کسی میت پر روتی ہیں، تو آغاز سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ سے کرتی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن مطیع شیبانی ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10110]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12096»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10111
وَعَنْ وَحْشِيٍّ قَالَ: لَمَّا أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ قَتْلِ حَمْزَةَ تَفَلَ فِي وَجْهِي ثَلَاثَ تَفَلَاتٍ، ثُمَّ قَالَ:" لَا تُرِينِي وَجْهَكِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمُسَيَّبُ بْنُ وَاضِحٍ ؛ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَالنَّسَائِيُّ.
سیدنا وحشی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو قتل کر دینے کے بعد، جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ نے میرے چہرے پر تین مرتبہ تھوک دیا، پھر فرمایا: (آئندہ کبھی) تم اپنی شکل مجھے نہ دکھانا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسیب بن واضح ہے، جسے ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے اور امام نسائی رحمہ اللہ نے بھی (اسے ثقہ قرار دیا ہے)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10111]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (139/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10112
وَعَنْ وَحْشِيٍّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي:" وَحْشِيٌّ؟"، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" قَتَلَتْ حَمْزَةَ؟"، قُلْتُ: نَعَمْ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَكْرَمَهُ بِيَدِي وَلَمْ يُهِنِّي بِيَدِهِ، قَالَتْ لَهُ قُرَيْشٌ: أَتُحِبُّهُ وَهُوَ قَاتِلُ حَمْزَةَ؟ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَاسْتَغْفِرْ لِي، فَتَفَلَ فِي الْأَرْضِ ثَلَاثَةً، وَدَفَعَ فِي صَدْرِي ثَلَاثَةً، وَقَالَ:" وَحْشِيٌّ، اخْرُجْ فَقَاتِلْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَا قَاتَلْتَ لِتَصُدَّ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. قُلْتُ: وَلَهُ طَرِيقٌ أَتَمُّ مِنْ هَذِهِ فِي مَنَاقِبِ وَحْشِيٍّ.
سیدنا وحشی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نے مجھ سے دریافت کیا: کیا تم وحشی ہو؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! آپ نے دریافت کیا: تم نے حمزہ کو قتل کیا ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! ہر طرح کی حمد، اُس اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے میرے ذریعے انہیں (شہادت کی موت کی شکل میں) عزت عطا کی، اور اُن کے ذریعے مجھے (کفر کے عالم میں مارے جانے کی) رسوائی کا شکار نہیں کیا۔ قریش نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کیا آپ اسے پسند کریں گے؟ جبکہ یہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کا قاتل ہے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے دعائے مغفرت کیجئے! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین پر تین مرتبہ تھوکا اور پھر میرے سینے پر ہاتھ مار کر تین مرتبہ پرے کیا اور ارشاد فرمایا: اے وحشی جاؤ! اور اللہ کی راہ میں جنگ کرو! جس طرح تم نے پہلے اس لئے لڑائی کی تھی، تاکہ اللہ کی راہ سے روک دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کا ایک اور طریق ہے، جو اس سے زیادہ مکمل ہے، وہ سیدنا وحشی رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب میں آگے آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10112]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1821) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (139/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں