الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَدِّ الْخَمْرِ
شراب نوشی کی حد کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10666
عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ أَوْسٍ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاقْتُلُوهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ - وَيُقَالُ: مُخْبِرٌ - وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا شرحبیل بن اوس رضی اللہ عنہ جو صحابہ کرام میں سے ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص شراب پیئے اسے کوڑے لگاؤ اگر وہ دوبارہ پیئے تو اسے دوبارہ لگاؤ اگر وہ پھر پیئے تو اسے قتل کر دو“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمران بن محمد ہے، اور اسے مخبر کہا: جاتا ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10666]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (620) اخرجه احمد فى المسند (234/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17591، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 620»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10667
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي كَبْشَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ مَرْوَانَ فِي الْخَمْرِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فِي الْخَمْرِ:" إِنْ شَرِبَهَا فَاجْلِدُوهُ ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فِي الرَّابِعَةِ فَاقْتُلُوهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي كَبْشَةَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي كَبْشَةَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یزید بن ابوکبشہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے صحابہ کرام کے طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک صحابی کو، عبدالملک بن مروان کو شراب نوشی کے بارے میں یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کے بارے میں یہ ارشاد فرمایا ہے: ”اگر آدمی اسے پی لے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ دوبارہ ایسا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ، اگر وہ پھر دوبارہ ایسا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر وہ چوتھی مرتبہ پھر ایسا کرے تو اسے قتل کر دو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے یزید بن ابوکبشہ کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10667]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے یزید بن ابوکبشہ کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10667]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (369/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22620»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10668
وَعَنْ جَرِيرٍ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِاللَّهِ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فِي الرَّابِعَةِ فَاقْتُلُوهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جریر بن عبدالله رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص شراب پیئے اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ دوبارہ ایسے کرے تو اسے کوڑے لگاؤ، اگر وہ پھر ایسا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ چوتھی مرتبہ ایسا کرے تو اسے قتل کر دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن یزیداؤدی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10668]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن یزیداؤدی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10668]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2398 و 2397)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2397»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10669
وَعَنْ الشَّرِيدِ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا شَرِبَ أَحَدُكُمُ الْخَمْرَ فَاضْرِبُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاضْرِبُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاضْرِبُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ الرَّابِعَةَ فَاقْتُلُوهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُتْبَةَ بْنِ عُرْوَةَ بْنِ مَسْعُودٍ الثَّقَفِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا شرید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص شراب پی لے تو تم اس کی پٹائی کرو پھر اگر وہ ایسا کرے تو تم اس کی پٹائی کرو پھر اگر وہ ایسا کرے تو تم اس کی پٹائی کرو پھر اگر وہ چوتھی مرتبہ ایسا کرے تو اسے قتل کر دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عتبہ بن عروہ بن مسعود ثقفی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10669]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18966، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2313، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7244»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10670
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ شَرِبَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ شَرِبَ الرَّابِعَةَ فَاقْتُلُوهُ".
قَالَ: فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقُولُ: ائْتُونِي بِرَجُلٍ شَرِبَ الْخَمْرَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَلَكُمْ عَلَيَّ أَنْ أَضْرِبَ عُنُقَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ، وَرِجَالُ هَذِهِ الطَّرِيقِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص شراب پیئے اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ شراب پیئے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ شراب پیئے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ چوتھی مرتبہ پیئے تو اسے قتل کر دو“۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ یہ فرمایا کرتے تھے: میرے پاس ایسے شخص کو لے کر آؤ جو تین مرتبہ شراب پی چکا ہو تو تمہیں میری طرف سے یہ چیز حاصل ہو گی کہ میں اس کی گردن اڑوا دوں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف حوالوں سے نقل کی ہے، اور اس طریق کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10670]
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف حوالوں سے نقل کی ہے، اور اس طریق کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10670]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7244) اخرجه احمد فى المسند (388/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10671
وَعَنْ غُضَيْفٍ - يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ - قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا شَرِبَ الرَّجُلُ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاقْتُلُوهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا غضیف بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب کوئی شخص شراب پیئے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ ایسا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ ایسا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ ایسا کرے تو اسے قتل کر دو“۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10671]
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10671]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1563) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (264/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 10672
وَعَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ ; أَنَّ أُنَاسًا مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَلَّمَهُمُ الصَّلَاةَ وَالسُّنَنَ وَالْفَرَائِضَ، ثُمَّ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لَنَا شَرَابًا نَصْنَعُهُ مِنَ الْقَمْحِ وَالشَّعِيرِ، قَالَ: فَقَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" لَا تَطْعَمُوهُ".
ثُمَّ لَمَّا أَرَادُوا أَنْ يَنْطَلِقُوا سَأَلُوهُ عَنْهُ، فَقَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" لَا تَطْعَمُوهُ". قَالُوا: فَإِنَّهُمْ لَا يَدَعُونَهُ، قَالَ:" مَنْ لَمْ يَتْرُكْهُ فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.

سیدہ ام حبیبہ بنت ابوسفیان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: یمن سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز سنتوں اور فرائض کی تعلیم دی پھر ان لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارا ایک مشروب ہے، جسے ہم گندم اور جو سے بناتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا غبیراء انہوں نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے استعمال نہ کرو پھر ان لوگوں نے جانے کا ارادہ کیا تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا غبیراء انہوں نے عرض کی: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے نہ کھاؤ لوگوں نے کہا: لوگ اسے نہیں چھوڑیں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اس کو نہیں چھوڑے گا۔ تم اس کی گردن اڑا دینا۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10672]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7147) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (242/23) أخرجه احمد فى المسند (427/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26861»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 10673
وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِسَكْرَانَ فَجَلَدَهُ الْحَدَّ. رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ رِوَايَةِ النَّجْرَانِيِّ عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نشے کے شکار شخص کو لایا گیا تو آپ نے اسے حد کے طور پر کوڑے لگوائے۔
یہ روایت امام أحمد نے نجرانی کی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور میں اس (یعنی نجرانی) سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10673]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (25/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4771، 22983، 5201»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10674
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَزَادَ: ثُمَّ قَالَ:" مَا شَرَابُكَ؟". قَالَ: زَبِيبٌ وَتَمْرٌ.
یہی روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہارا مشروب کیا ہے؟“۔ انہوں نے عرض کی: کشمش اور کھجور۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10674]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5783) اخرجه احمد فى المسند (46/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 10675
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فِي الرَّابِعَةِ فَاقْتُلُوهُ".
قَالَ: فَأُتِيَ بِالنُّعَيْمَانِ قَدْ شَرِبَ فِي الرَّابِعَةِ، فَجَلَدَهُ وَلَمْ يَقْتُلْهُ، فَكَانَ ذَلِكَ نَاسِخًا لِلْقَتْلِ. قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ قَوْلِهِ: فَكَانَ نَاسِخًا لِلْقَتْلِ، وَتَسْمِيَةِ النُّعَيْمَانِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص شراب پیئے اسے کوڑے مارو اگر وہ پھر پیئے تو اسے کوڑے مارو اگر وہ پھر پیئے تو اسے کوڑے مارو اگر وہ چوتھی مرتبہ پیئے تو اسے قتل کر دو“۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر نعیمان نامی صاحب کو لایا گیا جنہوں نے چوتھی مرتبہ شراب پی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کوڑے لگوائے انہیں قتل نہیں کیا تو یہ حکم قتل کے حکم کا ناسخ ہو گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ”تو یہ چیز قتل کے حکم کی ناسخ ہو گی“۔ اور انہوں نے نعیمان نامی صاحب کا نام بھی بیان نہیں کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ/حدیث: 10675]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1562)»
الحكم على الحديث:
حدیث صحیح