الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ قَتْلِ الْخَطَأِ وَالْعَمْدِ
قتل خطا اور قتل عمد کا بیان
حدیث نمبر: 10718
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قُتِلَ فِي عِمِّيَّةٍ رَمْيًا يَكُونُ بَيْنَهُمْ بِحَجَرٍ أَوْ عَصًا أَوْ سَوْطٍ، عَقْلُهُ عَقْلُ خَطَأٍ، وَمَنْ قُتِلَ عَمْدًا فَهُوَ قَوَدٌ، مَنْ حَالَ دُونَهُ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَغَضَبُهُ، لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ حَمْزَةُ النَّصِيبِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کسی اجتماعی جھگڑے کے دوران پتھر یا عصا یا لاٹھی لگنے سے مر جائے، تو اس کی دیت قتل خطا کی دیت ہو گی اور جس شخص کو عمد کے طور پر قتل کیا جائے تو اس میں قصاص لازم ہو گا جو شخص اس بارے میں رکاوٹ بنے گا اس پر اللہ تعالی کی لعنت اور اس کا غضب نازل ہو گا اللہ تعالٰی اس شخص کی کوئی نفل یا فرض عبادت قبول نہیں کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حمزہ نصیبی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10718]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حمزہ نصیبی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10718]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (228)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 228»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 10719
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْعَمْدُ قَوَدٌ، وَالْخَطَأُ دِيَةٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ أَبِي الْفَضْلِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قتل عمد میں قصاص لازم ہو گا اور قتل خطا میں دیت لازم ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمران بن ابوالفضل ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10719]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمران بن ابوالفضل ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10719]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10720
وَعَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ الْعَمْدَ السِّلَاحُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ بَيْنَ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ وَالصَّحَابَةِ، وَلَكِنَّ رِجَالَهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے (یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں:) قتل عمد وہ ہے جو ہتھیار کے ذریعے ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے عبدالکریم جزری اور صحابہ کرام کے درمیان اس روایت کی سند منقطع ہے، تاہم اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10720]

إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 10721
وَبِسَنَدِهِ عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ شِبْهَ الْعَمْدِ الْحَجَرُ وَالْعَصَا.
اسی سند کے ساتھ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے (یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں:) ”شبہ عمد وہ ہے جو پتھر یا عصا کے ذریعے ہو“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10721]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9727)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10722
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ; أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: شِبْهُ الْعَمْدِ الْحَجَرُ وَالْعَصَا وَالسَّوْطُ وَالدَّفْعَةُ، وَكُلُّ شَيْءٍ عَمَدْتَهُ بِهِ، فَفِيهِ التَّغْلِيظُ فِي الدِّيَةِ، وَالْخَطَأُ أَنْ يَرْمِيَ شَيْئًا فَيُخْطِئَ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ بَيْنَ ابْنِ أَبِي لَيْلَى وَابْنِ مَسْعُودٍ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ أَبِي لَيْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ بَيْنَ ابْنِ أَبِي لَيْلَى وَابْنِ مَسْعُودٍ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ أَبِي لَيْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
محمد بن عبدالرحمن بن ابولیلی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”شبہ عمد پتھر یا عصا یا کوڑے یا دھکا دینے کے ذریعے ہوتا ہے، اور ہر وہ چیز جس میں تم نے عمد کیا تھا اس میں دیت مغلظہ لازم ہو گی اور قتل خطا یہ ہے: کسی نے کوئی چیز پھینکی اور وہ غلطی سے (مقتول کو) لگ گئی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ابن ابولیلی اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے درمیان اس روایت کی سند منقطع ہے ابن ابولیلی تک اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10722]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9726)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 10723
وَعَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ قَالَ: اخْتَلَفَتْ سُيُوفُ الْمُسْلِمِينَ عَلَى الْيَمَانِ أَبِي حُذَيْفَةَ يَوْمَ أُحُدٍ فَقَتَلُوهُ، وَلَا يَعْرِفُونَهُ، فَأَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَدِيَهُ، فَتَصَدَّقَ حُذَيْفَةُ بِدِيَتِهِ عَلَى الْمُسْلِمِينَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوۂ احد کے موقع پر مسلمانوں کی تلواریں آپس میں ٹکرائیں جس کے نتیجے میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے سیدنا والد یمان رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے، مسلمانوں نے انہیں پہچانے بغیر قتل کر دیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دیت دینے کا ارادہ کیا تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے مسلمانوں کو ان کی دیت معاف کر دی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے، اور ثقہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10723]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (429/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23127»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن