🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ قَتْلِ الْخَطَأِ وَالْعَمْدِ
قتل خطا اور قتل عمد کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10723
وَعَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ قَالَ: اخْتَلَفَتْ سُيُوفُ الْمُسْلِمِينَ عَلَى الْيَمَانِ أَبِي حُذَيْفَةَ يَوْمَ أُحُدٍ فَقَتَلُوهُ، وَلَا يَعْرِفُونَهُ، فَأَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَدِيَهُ، فَتَصَدَّقَ حُذَيْفَةُ بِدِيَتِهِ عَلَى الْمُسْلِمِينَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوۂ احد کے موقع پر مسلمانوں کی تلواریں آپس میں ٹکرائیں جس کے نتیجے میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے سیدنا والد یمان رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے، مسلمانوں نے انہیں پہچانے بغیر قتل کر دیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دیت دینے کا ارادہ کیا تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے مسلمانوں کو ان کی دیت معاف کر دی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے، اور ثقہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10723]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (429/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23127»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 10723 in Urdu