الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ الدِّيَاتِ فِي الْأَعْضَاءِ وَغَيْرِهَا .
اعضاء اور دیگر کی دیتوں کا بیان
حدیث نمبر: 10789
وَعَنْ أَبِي الْمَلِيحِ عَنْ أَبِيهِ، وَكَانَ قَدْ صَحِبَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كَانَتْ فِينَا امْرَأَتَانِ فَضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى بِعَمُودٍ فَقَتَلَتْهَا، وَقَتَلَتْ مَا فِي بَطْنِهَا، فَقَضَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَرْأَةِ بِالْعَقْلِ، وَفِي الْجَنِينِ بِغُرَّةِ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ أَوْ بِفَرَسٍ، أَوْ بَعِيرَيْنِ مِنَ الْإِبِلِ، أَوْ كَذَا وَكَذَا مِنَ الْغَنَمِ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْقَاتِلَةِ: كَيْفَ نَعْقِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ لَا أَكَلَ وَلَا شَرِبَ، وَلَا صَاحَ فَاسْتَهَلَّ، فَمِثْلُ ذَلِكَ يُطَلُّ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَسَجَّاعَةٌ أَنْتَ؟".
وَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ مِيرَاثَ الْمَرْأَةِ لِزَوْجِهَا وَوَلَدِهَا، وَأَنَّ الْعَقْلَ عَلَى عَصَبَةِ الْقَاتِلَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

ابوملیح نے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے: ہمارے درمیان دو خواتین تھیں ان میں سے ایک نے دوسری کو لکڑی مار کے اسے قتل کر دیا اور اس کے پیٹ میں موجود بچے کو بھی قتل کر دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کے بارے میں دیت کی ادائیگی کا اور بچے کے بارے میں ایک غلام یا کنیز یا ایک گھوڑے یا دو اونٹوں یا اتنی اتنی بکریوں کی ادائیگی لازم ہونے کا فیصلہ دیا تو قتل کرنے والی عورت کے خاندان میں سے ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! ہم اس (بچے) کی دیت کیسے دیں جس نے کچھ کھایا نہیں کچھ پیا نہیں وہ چیخا نہیں چیخ کر رویا نہیں اس طرح کا خون تو رائیگاں جاتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم مسجع گفتگو کر رہے ہو؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا کہ عورت کی میراث اس کے شوہر اور اس کی اولاد کو ملے گی اور دیت کی ادائیگی قتل کرنے والی عورت کے عصبہ لوگوں پر لازم ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10789]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10789]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (513)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 513»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10790
وَعَنْ عُوَيْمِرٍ قَالَ: كَانَتْ أُخْتِي مُلَيْكَةُ وَامْرَأَةٌ مِنَّا يُقَالُ لَهَا أُمُّ عَفِيفٍ بِنْتُ مَسْرُوحٍ تَحْتَ حَمَلِ بْنِ النَّابِغَةِ، فَضَرَبَتْ أُمُّ عَفِيفٍ مُلَيْكَةَ بِمِسْطَحِ بَيْتِهَا، وَهِيَ حَامِلٌ فَقَتَلَتْهَا وَذَا بَطْنِهَا.
فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيهَا بِالدِّيَةِ، وَفِي جَنِينِهَا بِغُرَّةِ عَبْدٍ أَوْ وَلِيدٍ، فَقَالَ أَخُوهَا الْعَلَاءُ بْنُ مَسْرُوحٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيَغْرَمُ مَنْ لَا أَكَلَ وَلَا شَرِبَ، وَلَا نَطَقَ وَلَا اسْتَهَلَّ، فَمِثْلُ هَذَا يُطَلُّ؟.
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَسَجْعٌ كَسَجْعِ الْجَاهِلِيَّةِ؟". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مَسْمُولٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عویمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری بہن ملیکہ اور ہمارے خاندان کی ایک عورت ام عفیف بنت مسروح، یہ حمل بن نابغہ کی بیویاں تھیں اُم عفیف نے ملیکہ کو اپنے گھر میں موجود ایک لکڑی ماری ملیکہ حاملہ تھی اس کے نتیجے میں وہ قتل ہو گئی اور اس کے پیٹ میں بچہ بھی موجود تھا (وہ بھی مارا گیا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (عورت کے بارے) میں دیت کی ادائیگی کا فیصلہ دیا اور اس کے پیٹ کے بچے کے بارے میں ایک غلام یا لڑکے (یعنی غلام کے بچے یا کنیز) کی ادائیگی کا فیصلہ دیا تو اس عورت کے بھائی علاء بن مسروح نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اس (بچے) کا تاوان دیا جائے گا جس نے کچھ کھایا نہیں کچھ پیا نہیں وہ بولا: نہیں چیخ کر رویا نہیں اس طرح کا خون تو رائیگاں جاتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا یہ زمانہ جاہلیت کی سجع گفتگو کی طرح سجع کی جا رہی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلیمان بن مسمول ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10790]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلیمان بن مسمول ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10790]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الكبير (141/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف