🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

21. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم اپنے ہاتھ ہلاکت میں نہ ڈالو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10848
عَنْ أَبِي جَبِيرَةَ بْنِ الضَّحَّاكِ قَالَ: كَانَتِ الْأَنْصَارُ يَتَصَدَّقُونَ، وَيُعْطُونَ مَا شَاءَ اللَّهُ، فَأَصَابَتْهُمْ سَنَةٌ فَأَمْسَكُوا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَزَادَ: وَأَحْسِنُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ. وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوجبیرہ بن ضحاک بیان کرتے ہیں: انصار جو اللہ کو منظور ہوتا تھا وہ چیز صدقہ کر دیتے تھے اور دے دیتے تھے انہیں قحط سالی لاحق ہوئی تو وہ ایسا کرنے سے رک گئے تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”اپنے ہاتھوں کو ہلاکت میں نہ ڈالو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اور بھلائی کرو بے شک اللہ تعالیٰ بھلائی کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے“۔ ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10848]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (390/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10849
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ قَالَ: كَانَ الرَّجُلُ يُذْنِبُ الذَّنْبَ فَيَقُولُ: لَا يَغْفِرُ اللَّهُ لِي! فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى: وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ وَأَحْسِنُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور اپنے ہاتھوں کو ہلاکت میں نہ ڈالو“۔ سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پہلے کوئی شخص گناہ کا ارتکاب کرتا تھا، تو یہ کہتا تھا: اللہ تعالیٰ میری مغفرت نہیں کرے گا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تم اپنے ہاتھوں کو ہلاکت میں نہ ڈالو اور بھلائی کرو اور بے شک اللہ تعالیٰ بھلائی کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کرتے ہیں، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10849]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں