🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

22. قَوْلُهُ تَعَالَى: الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”حج کے متعین مہینے میں ہیں جو ان میں حج کو لازم کر لے تو وہ رفث نہ کرے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10850
عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِي قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ذُو الْقِعْدَةِ وَذُو الْحِجَّةِ".
فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ، قَالَ ابْنُ عُمَرَ: التَّلْبِيَةُ وَالْإِحْرَامُ. (لَا رَفَثَ) قَالَ: غَشْيَانُ النِّسَاءِ. وَلَا فُسُوقَ: السِّبَابُ. وَلَا جِدَالَ: الْمِرَاءُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ السَّكَنِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”حج کے متعین مہینے ہیں“۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس سے مراد ذیقعدہ اور ذوالج ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”جو شخص ان مہینوں میں حج کو لازم قرار دے“۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد تلبیہ پڑھنا اور احرام باندھ لینا ہے۔ (ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”تو رفث نہیں ہو گا“۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد عورت کے ساتھ صحبت کرنا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”اور نسوق نہیں ہو گا“۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد برا بھلا کہنا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”اور جدال نہیں ہو گا“۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد جھگڑا کرنا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سکن ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10850]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10851
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ: الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ قَالَ:" شَوَّالٌ وَذُو الْقِعْدَةِ وَذُو الْحِجَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُصَيْنُ بْنُ مُخَارِقٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں ارشاد فرمایا ہے: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”حج کے متعین مہینے ہیں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: (اس سے مراد) شوال ذیقعدہ اور ذوالج ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حصین بن مخارق ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10851]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (180) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1607)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1607»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10852
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ قَالَ:" الرَّفَثُ: الْإِعْرَابُ وَالتَّعَرُّضُ لِلنِّسَاءِ بِالْجِمَاعِ، وَالْفُسُوقُ: الْمَعَاصِي، وَالْجِدَالُ: جِدَالُ الرَّجُلِ صَاحِبَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ يَحْيَى بْنِ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ سَوَّارِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ قُرَيْشٍ، وَكِلَاهُمَا فِيهِ لِينٌ وَقَدْ وُثِّقَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں ارشاد فرمایا ہے: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تو حج کے دوران رفث یا فسوق یا جدال نہیں ہو گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: رفث سے مراد فحش کلامی ہے، اور عورتوں کے ساتھ صحبت کرنا ہے فسوق سے مراد گناہوں کا ارتکاب کرنا ہے، اور جدال سے مراد آدمی کا اپنے ساتھی کے ساتھ جھگڑا کرنا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد یحیی بن عثمان بن صالح کے حوالے سے سوار بن محمد بن قریش کے حوالے سے نقل کی ہے، اور ان دونوں راویوں میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10852]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10914)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10914»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10853
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَا رَفَثَ قَالَ: الرَّفَثُ: الْجِمَاعُ. وَلَا فُسُوقَ قَالَ: الْفُسُوقُ: الْمَعَاصِي. وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ قَالَ: الْمِرَاءُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ خُصَيْفٌ وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: «‏‏‏‏لا رفث» ‏‏‏‏ سے مراد صحبت کرنا ہے: ” «‏‏‏‏ولا فسوق» ‏‏‏‏ وہ فرماتے ہیں: «فسوق» سے مراد گناہ ہیں: «‏‏‏‏ولا جدال فى الحج» ‏‏‏‏۔ وہ فرماتے ہیں: (یہاں جدال سے مراد) جھگڑا کرنا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خصیف ہے، جسے عجلی اور یحییٰ بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10853]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2709)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں