🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. قَوْلُهُ تَعَالَى : الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”حج کے متعین مہینے میں ہیں جو ان میں حج کو لازم کر لے تو وہ رفث نہ کرے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10850
عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِي قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ذُو الْقِعْدَةِ وَذُو الْحِجَّةِ".
فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ، قَالَ ابْنُ عُمَرَ: التَّلْبِيَةُ وَالْإِحْرَامُ. (لَا رَفَثَ) قَالَ: غَشْيَانُ النِّسَاءِ. وَلَا فُسُوقَ: السِّبَابُ. وَلَا جِدَالَ: الْمِرَاءُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ السَّكَنِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”حج کے متعین مہینے ہیں“۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس سے مراد ذیقعدہ اور ذوالج ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”جو شخص ان مہینوں میں حج کو لازم قرار دے“۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد تلبیہ پڑھنا اور احرام باندھ لینا ہے۔ (ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”تو رفث نہیں ہو گا“۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد عورت کے ساتھ صحبت کرنا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”اور نسوق نہیں ہو گا“۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد برا بھلا کہنا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”اور جدال نہیں ہو گا“۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد جھگڑا کرنا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سکن ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10850]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 10850 in Urdu