🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

37. قَوْلُهُ تَعَالَى: لَيْسَ عَلَيْكَ هُدَاهُمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم پر ان کی ہدایت لازم نہیں ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10882
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانُوا أَنْ يَرْضَخُوا لِأَنْسَابِهِمْ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، فَسَأَلُوا فَرُخِّصَ لَهُمْ فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: لَيْسَ عَلَيْكَ هُدَاهُمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَلِأَنْفُسِكُمْ، إِلَى قَوْلِهِ: وَأَنْتُمْ لَا تُظْلَمُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پہلے لوگ اس بات کو مکروہ سمجھتے تھے کہ اپنے مشرک رشتہ داروں کو کچھ دیں ان لوگوں نے اس بارے میں دریافت کیا انہیں اس بارے میں رخصت دے دی گئی اور یہ آیت نازل ہوئی: ان کو ہدایت دینا تمہارے ذمہ نہیں ہے لیکن اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے اسے ہدایت دے دیتا ہے، اور تم جو بھی بھلائی کرو گے تو اپنی ذات کے لئے کرو گے“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”اور تم پر ظلم نہیں کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10882]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2193) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12453)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ¤ وأخرجه البزار في « كشف الأستار » 3 / 42 برقم (2193) ، والطبري في التفسير 3 / 95 من طرق : حدثنا أبو أحمد الزبيري ، وأخرجه الطبري في التفسير أيضاً 3 / 94 ، 95 من طريق أبي داود ، ووكيع ، وابن المبارك ، جميعاً : حدثنا سفيان ، بالإسناد السابق ، وهذا إسناد صحيح .
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں