🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

199. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک اللہ تعالیٰ عدل کرنے اور احسان کرنے کا حکم دیتا ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11119
عَنْ شَهْرٍ حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِفِنَاءِ بَيْتِهِ جَالِسٌ، إِذْ مَرَّ بِهِ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ، فَكَشَرَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا تَجْلِسْ؟"، قَالَ: بَلَى، قَالَ: فَشَخَصَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِبَصَرِهِ إِلَى السَّمَاءِ، فَنَظَرَ سَاعَةً إِلَى السَّمَاءِ، فَأَخَذَ يَضَعُ بَصَرَهُ حَيْثُ وَضَعَ بَصَرَهُ عَنْ يَمِينِهِ فِي الْأَرْضِ، فَأَخَذَ يُنْغِضُ رَأْسَهُ كَأَنَّهُ يَسْتَفْقِهُ مَا يُقَالُ لَهُ، وَابْنُ مَظْعُونٍ يَنْظُرُ، فَلَمَّا قَضَى حَاجَتَهُ وَاسْتَفْقَهَ مَا يُقَالُ لَهُ شَخَصَ بَصَرُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى تَوَارَى فِي السَّمَاءِ، فَأَقْبَلَ عَلَى عُثْمَانَ بِجِلْسَتِهِ الْأُولَى فَقَالَ لَهُ: يَا مُحَمَّدُ، فِيمَا كُنْتُ أُجَالِسُكَ وَآتِيكَ؟ مَا رَأَيْتُكَ تَفْعَلُ كَفِعْلِكَ الْغَدَاةَ قَالَ:" وَمَا فَعَلْتُ؟"، قَالَ: رَأَيْتُكَ شَخَصْتَ بِبَصَرِكَ إِلَى السَّمَاءِ، ثُمَّ وَضَعْتَهُ حَيْثُ وَضَعْتَهُ عَنْ يَمِينِكَ، فَتَحَرَّفْتَ إِلَيْهِ وَتَرَكْتَنِي، فَأَخَذْتَ تُنْغِضُ رَأْسَكَ كَأَنَّكَ تَسْتَفْقِهُ شَيْئًا يُقَالُ لَكَ، قَالَ:" وَفَطِنْتَ لِذَلِكَ؟"، قَالَ عُثْمَانُ: نَعَمْ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَانِي رَسُولُ رَبِّي - عَلَيْهِ السَّلَامُ - [ آنِفًا ] وَأَنْتَ جَالِسٌ"، قَالَ: رَسُولُ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قَالَ: فَمَا قَالَ لَكَ؟ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ، قَالَ عُثْمَانُ: فَذَاكَ حِينَ اسْتَقَرَّ الْإِيمَانُ فِي قَلْبِي وَأَحْبَبْتُ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَشَهْرٌ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ لَا يَضُرُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
شہر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھے یہ بات بتائی ہے ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر کے صحن میں تشریف فرما تھے اسی دوران سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ آپ کے پاس سے گزرے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھ کر مسکرائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم بیٹھو گے نہیں انہوں نے عرض کی: جی ہاں پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نگاہ آسمان کی طرف اٹھائی آپ کچھ دیر آسمان کی طرف دیکھتے رہے پھر آپ نے اپنی نگاہ جھکائی یہاں تک کہ آپ نے اپنے دائیں طرف زمین کی طرف نگاہ رکھی پھر آپ نے اپنے سر کو حرکت دی یوں جیسے آپ کو کوئی بات کہی جا رہی ہے، اور آپ اسے سمجھ رہے ہیں۔ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ یہ ساری چیزیں دیکھ رہے تھے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل پورا ہو گیا اور آپ کو جو بات کہی گئی تھی وہ آپ نے سمجھ لی تو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آسمان کی طرف نگاہ بلند کی جس طرح پہلی مرتبہ بلند کی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نگاہ کے ساتھ اس (فرشتے) کو دیکھتے رہے یہاں تک کہ وہ آسمان میں چھپ گیا سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ پہلی نشست میں ہی بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! جب سے میں آپ کے پاس بیٹھا ہوں اور آپ کے پاس آ رہا ہوں میں نے آپ کو اس طرح کرتے ہوئے نہیں دیکھا جس طرح ابھی آپ نے کیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: میں نے کیا کیا ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے آپ کو دیکھا کہ پہلے آپ نے نگاہ آسمان کی طرف اٹھائی پھر اسے نیچے کر دیا یہاں تک کہ اپنے دائیں طرف کیا پھر آپ اس طرف متوجہ رہے، اور آپ نے مجھے چھوڑ دیا پھر آپ نے اپنے سر کو ہلانا شروع کر دیا یوں جیسے آپ کوئی بات سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں جو آپ کو کہی جا رہی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہیں یہ صورت حال محسوس ہوئی تھی؟ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پروردگار کا فرشتہ ابھی میرے پاس آیا تھا جب تم بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے دریافت کیا: اللہ تعالیٰ کا قاصد؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اس نے آپ کو کیا کہا:؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اس نے یہ آیت تلاوت کی:) ”بے شک اللہ تعالیٰ عدل کرنے اور احسان کرنے اور قریبی رشتہ داروں کو دینے کا حکم دیتا ہے، اور فحاشی اور برائی اور سرکشی سے منع کرتا ہے وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو“۔ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس وقت ایمان میرے دل میں پختہ ہو گیا اور میں سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے محبت کرنے لگا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے نقل کی ہے شہر نامی راوی کو امام أحمد اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ایسا ضعف پایا جاتا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11119]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8322) اخرجه احمد فى المسند (2922)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2915»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11120
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا إِذْ شَخَصَ بِبَصَرِهِ، ثُمَّ صَوَّبَهُ حَتَّى كَادَ أَنْ يَلْزَقَ بِالْأَرْضِ، قَالَ: وَشَخَصَ بِبَصَرِهِ قَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ فَأَمَرَنِي أَنْ أَضَعَ هَذِهِ الْآيَةَ بِهَذَا الْمَوْضِعِ مِنْ هَذِهِ السُّورَةِ إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نگاہ اٹھا کے اوپر کی طرف دیکھا پھر آپ نے سر کو جھکا لیا یوں کہ قریب تھا کہ آپ زمین کے ساتھ مل جاتے پھر آپ نے اپنی نگاہ کو اوپر کی طرف اٹھایا پھر آپ نے بتایا: ”جبرائیل علیہ السلام میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھ سے یہ کہا: میں اس سورت کے اس مقام پر یہ آیت رکھ دوں“ ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک اللہ تعالیٰ عدل کرنے احسان کرنے قریبی رشتہ داروں کو دینے کا حکم دیتا ہے، اور وہ فحاشی برائی اور سرکشی سے منع کرتا ہے، وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11120]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (218/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11121
وَعَنْ أَبِي الضُّحَى قَالَ: اجْتَمَعَ مَسْرُوقٌ وَشُتَيْرُ بْنُ شَكَلٍ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ مَسْرُوقٌ: هَلْ سَمِعْتَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ: إِنَّ أَجْمَعَ آيَةٍ فِي الْقُرْآنِ حَلَالٌ وَحَرَامٌ وَأَمْرٌ وَنَهْيٌ إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَأَنَا قَدْ سَمِعْتُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ مَذْكُورٍ فِي سُورَةِ الطَّلَاقِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوضحی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ مسروق اور شتیر بن شکل مسجد میں اکٹھے ہوئے مسروق نے کہا: کیا تم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ قرآن میں حلال حرام، امر اور نہی کے بارے میں سب سے زیادہ جامع آیت یہ ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ عدل کرنے احسان کرنے قریبی رشتہ داروں کو دینے کا حکم دیتا ہے، اور فحاشی اور برائی اور سرکشی سے منع کرتا ہے“۔ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ تو دوسرے صاحب نے جواب دیا: جی ہاں تو مسروق نے کہا: میں نے بھی انہیں یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل کے حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے جو سورت طلاق کے باب میں ذکر ہو گی اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اور اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11121]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8661)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں