🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

200. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّ إِبْرَاهِيمَ كَانَ أُمَّةً .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک ابراہیم ایک امت تھا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11122
عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ -: إِنَّ مُعَاذًا كَانَ أُمَّةً قَانِتًا لِلَّهِ حَنِيفًا وَلَمْ يَكُ مِنَ الْمُشْرِكِينَ. فَقَالَ فَرْوَةُ - رَجُلٌ مِنْ أَشْجَعَ -: نَسِيَ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ فَقَالَ: وَمَنْ نَسِيَ؟ إِنَّا كُنَّا نُشَبِّهُ مُعَاذًا بِإِبْرَاهِيمَ. وَسُئِلَ عَنِ الْأُمَّةِ، فَقَالَ: مُعَلِّمُ الْخَيْرِ. وَسُئِلَ عَنِ الْقَانِتِ، فَقَالَ: مُطِيعُ اللَّهِ وَرَسُولِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مسروق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا: ”بے شک معاذ ایک امت تھا، جو اللہ تعالیٰ کا فرمانبردار تھا اور باطل سے کنارہ کش تھا اور وہ مشرکین میں سے نہیں تھا“۔ تو اشجع قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص فروہ نے یہ کہا: یہ بھول گئے ہیں آیت میں اصل لفظ یہ ہے: ”بے شک ابراہیم“ تو انہوں نے کہا: کون بھولا ہے؟ ہم سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے مشابہ قرار دیتے تھے۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے امت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: اس سے مراد بھلائی کی تعلیم دینے والا ہے ان سے لفظ قانت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: اس سے مراد اللہ اور اس کے رسول کا فرمانبردار ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جس میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11122]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9943)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں