🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

249. تَفْسِيرُ قِصَّةِ الْإِفْكِ
واقعہ افک کی تفسیر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11226
وَعَنْ مُجَاهِدٍ فِي قَوْلِهِ أُولَئِكَ مُبَرَّؤُونَ مِمَّا يَقُولُونَ فَمَنْ كَانَ طَيِّبًا فَهُوَ مُبَرَّأٌ مِنْ كُلِّ قَوْلٍ خَبِيثٍ يَقُولُهُ بِمَغْفِرَةِ اللَّهِ لَهُ، وَمَنْ كَانَ خَبِيثًا فَهُوَ مُبَرَّأٌ مِنْ كُلِّ قَوْلٍ صَالِحٍ قَالَهُ يَرُدُّهُ اللَّهُ عَلَيْهِ لَا يُقْبَلُ مِنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مجاہد، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ اس چیز سے لاتعلق ہیں، جو وہ (دوسرے لوگ) کہتے ہیں“ (مجاہد کہتے ہیں:) تو جو شخص پاکیزہ ہو گا وہ ہر خبیث بات سے لاتعلق ہو گا اور اللہ تعالیٰ کی مغفرت اسے نصیب ہو گی اور جو شخص خبیث ہو گا وہ ہر اچھی بات سے لاتعلق ہو گا اور اللہ تعالیٰ اس کو لوٹا دے گا اور اُس سے اچھی بات قبول نہیں کرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11226]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (161/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11227
وَعَنْ مُجَاهِدٍ فِي قَوْلِهِ أُولَئِكَ مُبَرَّؤُونَ مِمَّا يَقُولُونَ وَذَلِكَ أَنَّهُمْ مَا قَالَ الْكَافِرُ مِنْ كَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ فَهِيَ لِلْمُؤْمِنِينَ، وَمَا قَالَ الْمُؤْمِنُ مِنْ كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ فَهِيَ لِلْكَافِرِينَ، بَرِيءٌ كُلٌّ مِمَّا لَيْسَ لَهُ بِحَقٍّ مِنَ الْكَلَامِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَهُ إِسْنَادٌ آخَرُ ضَعِيفٌ.
مجاہد، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ اس چیز سے لاتعلق ہیں، جو وہ (دوسرے لوگ) کہتے ہیں“۔ مجاہد کہتے ہیں: اس کی وجہ یہ ہے کہ کافر جو پاکیزہ بات کہے گا وہ مومنین کے لئے مخصوص ہو گی اور مومن جو بری بات کہے گا وہ کافروں کے لئے مخصوص ہو گی اور ان میں سے ہر ایک اُس چیز سے لاتعلق شمار ہو گا جو کلام کے حوالے سے اس کا مخصوص حق نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس کی ایک اور ضعیف سند بھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11227]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (161/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11228
وَعَنْ قَتَادَةَ فِي قَوْلِهِ أُولَئِكَ مُبَرَّؤُونَ مِمَّا يَقُولُونَ قَالَ: مِنَ الْقَوْلِ وَالْعَمَلِ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ مَغْفِرَةٌ لِذُنُوبِهِمْ وَهِيَ الْجَنَّةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قتادہ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ اس چیز سے لاتعلق ہیں، جو وہ (دوسرے لوگ) کہتے ہیں“ قتادہ کہتے ہیں: اس چیز کا تعلق قول اور عمل سے ہے۔ (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) اور ان لوگوں کے لئے مغفرت اور معزز رزق ہے“ اس سے مراد یہ ہے کہ ان کے گناہوں کی مغفرت ہو جائے گی اور انہیں معزز رزق عطا کیا جائے گا، جو جنت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11228]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (162/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11229
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ فِي قَوْلِهِ أُولَئِكَ مُبَرَّؤُونَ مِمَّا يَقُولُونَ قَالَ: هَاهُنَا بَرِئَتْ عَائِشَةُ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ.
عبدالرحمن بن زید بن اسلم، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ اس سے لاتعلق ہیں جو وہ (دوسرے لوگ) بیان کرتے ہیں“ عبدالرحمن کہتے ہیں: یہاں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا لاتعلق ہونا ظاہر ہوتا ہے۔ (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”ان لوگوں کے لئے مغفرت ہے اور معزز رزق ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور عبدالرحمن بن زید بن اسلم تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11229]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (162/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں