🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

251. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم اپنی کنیزوں کو گناہ پر مجبور نہ کرو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11231
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَتْ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ جَارِيَةٌ تَزْنِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَمَّا حُرِّمَ الزِّنَا [ قَالَ: أَلَا تَزَنِينَ ] قَالَتْ: لَا وَاللَّهِ لَا أَزْنِي أَبَدًا. فَنَزَلَتْ وَلَا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں عبداللہ بن ابی کی ایک کنیز تھی، جو زمانہ جاہلیت میں زنا کیا کرتی تھی، جب زنا کو حرام قرار دے دیا گیا، تو عبداللہ نے اس سے کہا: تم زنا کیوں نہیں کرتی ہو؟ اس نے کہا: جی نہیں اللہ کی قسم اب میں کبھی زنا نہیں کروں گی تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”تم اپنی کنیزوں کو گناہ پر مجبور نہ کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11231]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2239) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11747)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11232
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَتْ جَارِيَةٌ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ يُقَالُ لَهَا مُعَاذَةُ يُكْرِهُهَا عَلَى الزِّنَا، فَلَمَّا جَاءَ الْإِسْلَامُ نَزَلَتْ وَلَا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ إِلَى قَوْلِهِ فَإِنَّ اللَّهَ مِنْ بَعْدِ إِكْرَاهِهِنَّ غَفُورٌ رَحِيمٌ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ اللَّخْمِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں عبداللہ بن ابی کی ایک کنیز تھی جس کا نام ”معاذہ“ تھا، عبداللہ بن ابی اسے زنا کرنے پر مجبور کرتا تھا، جب اسلام آ گیا، تو یہ حکم نازل ہوا: ”تم اپنی کنیزوں کو گناہ پر مجبور نہ کرو“ یہ آیت یہاں تک ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ ان کے مجبور ہونے کے بعد، مغفرت کرنے والا، رحم کرنے والا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حجاج لخمی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11232]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2240)»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں