الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
267. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ مِنْ بَعْدِ مَا أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی، اس کے بعد، کہ ہم قوموں کو ہلاک کر چکے تھے“
حدیث نمبر: 11253
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا أَهْلَكَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - قَوْمًا بِعَذَابٍ مِنَ السَّمَاءِ وَلَا مِنَ الْأَرْضِ إِلَّا بَعْدَ مُوسَى"، ثُمَّ قَرَأَ: وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ مِنْ بَعْدِ مَا أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ الْأُولَى. رَوَاهُ الْبَزَّارُ مَوْقُوفًا وَمَرْفُوعًا وَلَفْظُهُ" مَا أَهْلَكَ اللَّهُ قَوْمًا قَطُّ بِعَذَابٍ مِنَ السَّمَاءِ وَلَا مِنَ الْأَرْضِ إِلَّا بَعْدَ مَا أُنْزِلَتِ التَّوْرَاةُ" يَعْنِي مَا مُسِخَتْ قَرْيَةٌ. وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں آپ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے آسمان، یا زمین سے نازل ہونے والے عذاب کے ذریعے کسی بھی قوم کو ہلاک نہیں کیا، مگر یہ کہ سیدنا موسی علیہ السلام کے بعد ایسا ہوا“۔ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور بے شک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی، اس کے بعد کہ ہم پہلی قوموں کو ہلاک کر چکے تھے“۔
یہ روایت امام بزار نے موقوف اور مرفوع روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے الفاظ یہ ہیں: ”اس نے کسی قوم کو آسمان یا زمین سے آنے والے عذاب کے ذریعے ہلاک نہیں کیا، مگر یہ کہ تورات نازل ہونے کے بعد ایسا ہوا“۔ اس سے مراد یہ ہے کہ کسی بھی بستی کو مسخ نہیں کیا گیا۔ ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11253]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2247 و 2248)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح