الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
335. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَإِذْ صَرَفْنَا إِلَيْكَ نَفَرًا مِنَ الْجِنِّ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جب ہم نے جنات کے گروہ کو تمہاری طرف بھیجا“
حدیث نمبر: 11339
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَإِذْ صَرَفْنَا إِلَيْكَ نَفَرًا مِنَ الْجِنِّ يَسْتَمِعُونَ الْقُرْآنَ الْآيَةَ، قَالَ: كَانُوا تِسْعَةَ نَفَرٍ مِنْ أَهْلِ نَصِيبِينَ، فَجَعَلَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رُسُلًا إِلَى قَوْمِهِمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جب ہم نے جنات کے ایک گروہ کو تمہاری طرف متوجہ کیا کہ جب وہ قرآن کو غور سے سن رہے تھے۔۔۔۔۔۔“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: وہ نصیبین کے رہنے والے ”نو“ جنات تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ان کی قوم کی طرف نمائندہ بنا کے بھیجا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11339]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11339]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11660)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11660»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 11340
وَلِابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْأَوْسَطِ قَالَ: صُرِفَتِ الْجِنُّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّتَيْنِ، وَكَانَ أَشْرَافُ الْجِنِّ بِنَصِيبِينَ،
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے، معجم اوسط میں یہ بات منقول ہے، وہ بیان کرتے ہیں: جنات کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دو مرتبہ متوجہ کیا گیا، اور جنات کے معززین ”نصیبین“ میں رہتے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11340]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11341
وَلَهُ فِي الْأَوْسَطِ أَيْضًا: أَنَّ الْجِنَّ الَّذِينَ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَوْهُ وَهُوَ بِنَخْلَةَ.
ان کے حوالے سے معجم اوسط میں، یہ روایت بھی منقول ہے: جب جنات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے، تو وہ آپ کے پاس اُس وقت آئے تھے، جب آپ کھجوروں کے باغ میں موجود تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11341]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11342
وَلِابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْبَزَّارِ: كَانَتْ أَشْرَافُ الْجِنِّ بِالْمَوْصِلِ. فَأَمَّا إِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ فَفِيهِ النَّضْرُ أَبُو عُمَرَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْأَوْسَطِ فِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَالْإِسْنَادُ الْآخَرُ وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ أَيْضًا فِيهِمَا عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے، مسند بزار میں یہ بات منقول ہے: جنات کے معززین ”موصل“ میں موجود تھے۔ جہاں تک معجم کبیر میں، امام طبرانی کی سند کا تعلق ہے، تو اس میں ایک راوی نضر ابوعمر ہے اور وہ متروک ہے اور معجم اوسط کی دو اسناد میں سے ایک میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے، دوسری سند اور امام بزار کی سند، ان دونوں میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11342]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2256)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 11343
وَعَنْ زِرٍّ - يَعْنِي ابْنَ حُبَيْشٍ - وَإِذْ صَرَفْنَا إِلَيْكَ نَفَرًا مِنَ الْجِنِّ يَسْتَمِعُونَ الْقُرْآنَ فَلَمَّا حَضَرُوهُ قَالُوا أَنْصِتُوا قَالَ: صَهْ، قَالَ: فَكَانُوا سَبْعَةً، أَحَدُهُمْ زَوْبَعَةُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زر بن حبیش بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جب ہم نے جنات کے ایک گروہ کو تمہاری طرف متوجہ کیا، تو وہ قرآن غور سے سننے لگے، جب وہ وہاں پہنچے، تو انہوں نے کہا: تم لوگ خاموش رہو!“ یعنی انہوں نے کہا: تم چپ رہو! راوی بیان کرتے ہیں: وہ سات افراد تھے، جن میں سے ایک ذوبعہ تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11343]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11343]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2255)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح