🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

336. 29 - 48 - سُورَةُ الْفَتْحِ قَوْلُهُ تَعَالَى: لِيَزْدَادُوا إِيمَانًا مَعَ إِيمَانِهِمْ
سورت فتح کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تاکہ ان کے ایمان کے ہمراہ، ایمان میں اضافہ ہو جائے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11344
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ لِيَزْدَادُوا إِيمَانًا مَعَ إِيمَانِهِمْ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ بَعَثَ نَبِيَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَلَمَّا صَدَّقُوا زَادَهُمُ الْحَجَّ، فَلَمَّا صَدَّقُوا زَادَهُمُ الْجِهَادَ، ثُمَّ أَكْمَلَ لَهُمْ دِينَهُمْ فَقَالَ: الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَأَوْثَقُ إِيمَانِ أَهْلِ السَّمَاوَاتِ وَ [ أَهْلُ ] الْأَرْضِ [ وَأَصْدَقُهُ وَأَكْمَلُهُ ] شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، قِيلَ فِيهِ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ وَقَدْ ضُعِّفَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تا کہ اُن لوگوں کے ایمان کے ہمراہ، ایمان میں اضافہ ہو جائے۔۔۔۔۔“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو اس بات کی گواہی کے ہمراہ مبعوث کیا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، جب ان لوگوں نے اس بات کی تصدیق کر دی، تو اللہ تعالیٰ نے حج کا مزید حکم دیا، جب ان لوگوں نے اس کی بھی تصدیق کر دی، تو اللہ تعالیٰ نے انہیں جہاد کا مزید حکم دیا، پھر اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے لئے ان کے دین (کے احکام) کو مکمل کر دیا اور یہ ارشاد فرمایا: ”آج کے دن، میں نے تم لوگوں کے لئے تمہارے دین کو مکمل کر دیا، اور تم پر اپنی نعمت کو تمام کر دیا، اور تمہارے لئے اسلام کے دین ہونے سے راضی ہو گیا“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: تو زمین والوں اور آسمان والوں میں سے ایمان کے اعتبار سے سب سے زیادہ مضبوط اور سب سے زیادہ سچا اور سب سے زیادہ مکمل (عمل) اس بات کی گواہی دینا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے، یہ ثقہ اور مامون ہے، ویسے اسے ضعیف قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11344]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13028)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں