الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
376. 29 - 57 - سُورَةُ الْمُجَادَلَةِ قَوْلُهُ تَعَالَى: وَإِذَا جَاؤُوكَ حَيَّوْكَ بِمَا لَمْ يُحَيِّكَ بِهِ اللَّهُ .
سورت مجادلہ کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جب وہ تمہارے پاس آتے ہیں، تو تمہیں اُن (نامناسب) کلمات کے ذریعے سلام کرتے ہیں، جن (کلمات) کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے تمہیں سلام نہیں کیا“
حدیث نمبر: 11405
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ الْيَهُودَ كَانُوا يَقُولُونَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: سَامٌ عَلَيْكُمْ، ثُمَّ يَقُولُونَ فِي أَنْفُسِهِمْ: (لَوْلَا يُعَذِّبُنَا اللَّهُ بِمَا نَقُولُ) ، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَإِذَا جَاؤُوكَ حَيَّوْكَ بِمَا لَمْ يُحَيِّكَ بِهِ اللَّهُ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ لِأَنَّ حَمَّادًا سَمِعَ مِنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ فِي حَالَةِ الصِّحَّةِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہودی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کہا: کرتے تھے: سام علیکم (یعنی آپ کو موت آئے) پھر وہ دل میں یہ کہتے تھے: ’ ہم جو کہتے ہیں، اس کے حوالے سے اللہ تعالیٰ ہمیں عذاب کیوں نہیں دیتا؟ تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جب وہ تمہارے پاس آتے ہیں، تو تمہیں اُن (نامناسب) کلمات کے ذریعے سلام کرتے ہیں، جن (کلمات) کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے تمہیں سلام نہیں کیا“۔ یہ آیت کے آخر تک ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے، کیونکہ حماد نے صحت کے دوران عطاء بن سائب سے سماع کیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11405]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے، کیونکہ حماد نے صحت کے دوران عطاء بن سائب سے سماع کیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11405]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2271) اخرجه احمد فى المسند (6589)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6553»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید