🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

377. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ایمان والو! جب تم رسول کے ساتھ سرگوشی میں کوئی بات کرو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11406
عَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: وَنَزَلَتْ فِيَّ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَةً فَقَدَّمْتُ شُعَيْرَةً، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّكَ لَزَهِيدٌ". فَنَزَلَتِ الْآيَةُ الْأُخْرَى أَأَشْفَقْتُمْ أَنْ تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَاتٍ الْآيَةَ كُلَّهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي حَدِيثِ الصَّحِيحِ: نَزَلَ فِي ثَلَاثِ آيَاتٍ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَبْرَشُ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت میرے بارے میں نازل ہوئی تھی: ”اے ایمان والو! جب تم رسول کے ساتھ سرگوشی میں کوئی بات کرو، تو اپنی سرگوشی سے پہلے کوئی نذر پیش کرو“ تو میں نے ’ جو، پیش کیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم تو بہت تھوڑا دینے والے ہو، تو دوسری آیت نازل ہوئی: ”کیا تم اس بات سے ڈر گئے کہ اپنی سرگوشی سے پہلے کوئی نذر پیش کرو۔۔۔۔۔۔۔“ یہ مکمل آیت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، اور صحیح کی حدیث میں یہ مذکور ہے کہ میرے بارے میں تین آیات نازل ہوئی تھیں۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی سلمہ بن فضل ابرش ہے، جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11406]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (331) اخرجه احمد فى المسند (185/1)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 331»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11407
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا فِي ظِلِّ حُجْرَتِهِ، قَدْ كَانَ يَقْلِصُ مِنْهُ الظِّلُّ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" يَجِيئُكُمْ رَجُلٌ يَنْظُرُ إِلَيْكُمْ بِعَيْنَيْ شَيْطَانٍ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَلَا تُكَلِّمُوهُ". قَالَ: فَجَاءَ رَجُلٌ أَزْرَقُ، فَلَمَّا رَآهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَاهُ، قَالَ: عَلَامَ تَشْتُمُنِي أَنْتَ وَأَصْحَابُكَ؟ قَالَ: كَمَا أَنْتَ حَتَّى آتِيَكَ بِهِمْ. فَذَهَبَ فَجَاءَ بِهِمْ، فَجَعَلُوا يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ مَا قَالُوا وَلَا فَعَلُوا. وَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ جَمِيعًا فَيَحْلِفُونَ لَهُ كَمَا يَحْلِفُونَ لَكُمْ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَجَعَلُوا يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ مَا قَالُوا وَمَا فَعَلُوا حَتَّى تَجَاوَزَ عَنْهُمْ، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے حجرے کے سائے میں تشریف فرما تھے، اُس کا سایہ آپ پر پورا نہیں آ رہا تھا، آپ نے اپنے اصحاب سے ارشاد فرمایا: تمہارے پاس ایک شخص آئے گا، جو شیطان کی آنکھوں کے ساتھ تمہاری طرف دیکھے گا، جب تم اسے دیکھو تو اس کے ساتھ بات چیت نہ کرنا، راوی بیان کرتے ہیں: اس دوران نیلی آنکھوں والا ایک شخص آیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ملاحظہ فرمایا، تو اسے بلایا اور آپ نے فرمایا: تم اور تمہارے ساتھی مجھے کیوں برا کہتے ہو؟ اس نے کہا: جہاں آپ ہیں، وہیں رہیں، میں آپ کے پاس اُن کو لے کر آتا ہوں، پھر وہ شخص گیا اور ان لوگوں کو لے کر آیا، تو ان لوگوں نے اللہ کے نام پر حلف اٹھا کر یہ بات کہی کہ انہوں نے کوئی ایسی بات نہیں کہی اور کوئی ایسا کام نہیں کیا، اُن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”جب اللہ تعالیٰ، ان سب لوگوں کو دوبارہ زندہ کرے گا، تو وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے بھی اُسی طرح حلف اٹھائیں گے، جس طرح وہ تمہارے سامنے حلف اٹھاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔“ یہ آیت کے آخر تک ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”انہوں نے اللہ کے نام پر حلف اُٹھا کر یہ کہنا شروع کیا کہ انہوں نے کوئی بات نہیں کی اور کوئی کام نہیں کیا، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے درگزر کیا۔۔۔۔۔۔۔۔“ باقی روایت حسب سابق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11407]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12307) اخرجه احمد فى المسند (3277 و 2407)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2148، 3267»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11408
قَالَ: فَدَخَلَ رَجُلٌ أَزْرَقُ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، عَلَامَ تَسُبُّنِي أَوْ تَشْتُمُنِي أَوْ نَحْوَ هَذَا؟ قَالَ: وَجَعَلَ يَحْلِفُ. قَالَ: وَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي الْمُجَادَلَةِ وَيَحْلِفُونَ عَلَى الْكَذِبِ وَهُمْ يَعْلَمُونَ وَالْآيَةُ الْأُخْرَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تمہارے سامنے ایک شخص آئے گا، جو شیطان کی آنکھوں کے ذریعے دیکھے گا، راوی کہتے ہیں: تو نیلی آنکھوں والا ایک شخص آیا اور بولا: اے سیدنا محمد! آپ کس بنیاد پر مجھے برا کہتے ہیں، اور مجھ پر تنقید کرتے ہیں؟ یا اس کی مانند کوئی کلمات کہے، راوی بیان کرتے ہیں: پھر اس نے حلف اٹھانا شروع کر دیا، راوی بیان کرتے ہیں: تو سورت مجادلہ کی یہ آیت نازل ہوئی: ”وہ لوگ جانتے بوجھتے ہوئے، جھوٹا حلف اٹھاتے ہیں“۔ اور دوسری آیت بھی نازل ہوئی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے ان تمام روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11408]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2270) اخرجه احمد فى المسند (2147)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں