🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

405. قَوْلُهُ تَعَالَى: سَأُرْهِقُهُ صَعُودًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”عنقریب میں اسے سخت مشقت کی تکلیف دوں گا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11452
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ سَأُرْهِقُهُ صَعُودًا قَالَ:" جَبَلٌ مِنْ نَارٍ فِي النَّارِ، يُكَلَّفُ أَنْ يَصْعَدَهُ، فَإِذَا وَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهِ ذَابَتْ، فَإِذَا رَفَعَهَا عَادَتْ، وَإِذَا وَضَعَ رِجْلَهُ عَلَيْهِ ذَابَتْ، فَإِذَا رَفَعَهَا عَادَتْ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”عنقریب میں اسے سخت مشقت کی تکلیف دوں گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ جہنم میں موجود آگ کا ایک پہاڑ ہے، بندے کو اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ اُس پر چڑھے، جب وہ اس پر اپنا ہاتھ رکھے گا، تو اس کا ہاتھ پگھل جائے گا، جب وہ اپنے ہاتھ کو اٹھائے گا، تو وہ دوبارہ پہلے کی طرح ہو جائے گا، جب آدمی اپنا پاؤں اس پہاڑ پر رکھے گا تو وہ پگھل جائے گا، جب آدمی اُس کو اٹھائے گا، تو وہ دوبارہ پہلے کی طرح ہو جائے گا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11452]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5569»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں