🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

406. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جب صور مین پھونک ماری جائے گی“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11453
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَيْفَ أَنْعَمُ وَصَاحِبُ الْقَرْنِ قَدِ الْتَقَمَ الْقَرْنَ وَحَنَى جَبْهَتَهُ يَسْتَمِعُ مَتَى يُؤْمَرُ؟". فَقَالَ أَصْحَابُهُ: فَكَيْفَ نَقُولُ؟ قَالَ:" قُولُوا: حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ"،
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جب صور میں پھونک ماری جائے گی“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں کیسے مطمئن ہو سکتا ہوں؟ جبکہ صور سے متعلق فرشتے نے، اپنا منہ اس کے ساتھ لگایا ہوا ہے، اور اپنی پیشانی کو جھکایا ہوا ہے اور وہ اس بات کا منتظر ہے کہ اسے کب حکم ہوتا ہے“۔ آپ کے اصحاب نے عرض کی: ہمیں کیا پڑھنا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ پڑھو: ﴿حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ﴾ (ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11453]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12671) اخرجه احمد فى المسند (3010)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3001»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11454
وَفِي رِوَايَةٍ: ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”جب صور میں پھونک ماری جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11454]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13670)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں