الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
413. قَوْلُهُ تَعَالَى: لَابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ لوگ اس (جہنم) میں رہیں گے جو کئی مدتوں تک ہو گا“
حدیث نمبر: 11461
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ لَابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا قَالَ: الْحُقْبُ ثَمَانُونَ سَنَةً. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيَهِمُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ﴿لَا بِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا﴾ وہ لوگ اس (جہنم) میں رہیں گے جو کئی مدتوں تک ہو گا“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ایک ”حقب“ اسی سال کا ہوتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں یہ غلطی کر جاتا ہے اور وہم کا شکار ہو جاتا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11461]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2278)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11462
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا الْحُقْبُ: ثَلَاثُونَ أَلْفَ سَنَةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ اس (جہنم) میں کئی حقب تک رہیں گے“۔ ایک ”حقب“ تیس ہزار سال کا ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11462]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11462]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7957)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7957، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5889/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف