🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

460. بَابٌ مِنْهُ فِي فَضْلِ الْقُرْآنِ، وَمَنْ قَرَأَهُ .
قرآن اور اس کو پڑھنے والے کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11663
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْقُرْآنُ شَافِعٌ مُشَفَّعٌ وَمَاحِلٌ مُصَدِّقٌ، مَنْ جَعَلَهُ أَمَامَهُ قَادَهُ إِلَى الْجَنَّةِ، وَمَنْ جَعَلَهُ خَلْفَهُ سَاقَهُ إِلَى النَّارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قرآن ایسا سفارشی ہے، جس کی سفارش مانی جائے گی اور ایسا بحث کرنے والا ہے، جس کی بات کی تصدیق کی جائے گی جو شخص اسے اپنا پیشوا بنا لے گا، تو یہ اسے جنت کی طرف لے جائے گا اور جو شخص اسے پس پشت ڈال دے گا، یہ اسے ہانک کر جہنم کی طرف لے جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن بدر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11663]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1022) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1045)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8655، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 124»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11664
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفِتَنَ فَعَظَّمَهَا وَشَدَّدَهَا، فَقَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا الْمَخْرَجُ مِنْهَا؟ قَالَ:" كِتَابُ اللَّهِ، فِيهِ حَدِيثُ مَا قَبْلَكُمْ، وَنَبَأُ مَا بَعْدَكُمْ، وَفَصْلُ مَا بَيْنَكُمْ، مَنْ تَرَكَهُ مِنْ جَبَّارٍ قَصَمَهُ اللَّهُ، وَمَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى فِي غَيْرِهِ أَضَلَّهُ اللَّهُ، هُوَ حَبْلُ اللَّهِ الْمَتِينُ، وَالذِّكْرُ الْحَكِيمُ، وَالصِّرَاطُ الْمُسْتَقِيمُ، هُوَ الَّذِي لَمَّا سَمِعَتْهُ الْجِنُّ قَالُوا: إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا، هُوَ الَّذِي لَا تَخْتَلِفُ فِيهِ الْأَلْسُنُ، وَلَا يُخْلِقُهُ كَثْرَةُ الرَّدِّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنوں کا ذکر کرتے ہوئے، ان کے بڑے اور سخت ہونے کا ذکر کیا، تو سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اُن سے نجات کا طریقہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی کتاب، اس میں تم سے پہلے لوگوں کے واقعات ہیں، تمہارے بعد والے لوگوں کے بارے میں اطلاعات ہیں، تمہارے معاملات کے بارے میں قول فیصل ہے، جو شخص تکبر کرتے ہوئے اسے چھوڑ دے گا اللہ تعالیٰ اسے فنا کر دے گا اور جو شخص اس کے علاوہ کسی چیز میں ہدایت تلاش کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے گمراہ کر دے گا، یہ اللہ تعالیٰ کی مضبوط رسی ہے اور حکمت والا ذکر ہے اور سیدھا راستہ ہے یہ وہی ہے کہ جب جنات نے اس کو سنا، تو انہوں نے یہ کہا: ہم نے قرآن کو سنا ہے، وہ حیران کن چیز ہے، یہ وہ چیز ہے کہ زبانیں اس کے بارے میں لڑکھڑاتی نہیں ہیں، اور بکثرت پڑھے جانے سے یہ پرانا نہیں ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11664]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (84/20)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11665
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنْ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اشْتَرَيْتُ مِقْسَمَ بَنِي فُلَانٍ، فَرَبِحْتُ فِيهِ كَذَا وَكَذَا. قَالَ:" أَلَا أُنَبِّئُكَ بِمَا هُوَ أَكْثَرُ مِنْهُ رِبْحًا؟". قَالَ: وَهَلْ يُوجَدُ؟ قَالَ:" رَجُلٌ تَعَلَّمَ عَشْرَ آيَاتٍ". فَذَهَبَ الرَّجُلُ فَتَعَلَّمَ عَشْرَ آيَاتٍ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے بنو فلاں کی تقسیم کی جگہ خرید لی اور مجھے اس میں اتنا، اتنا فائدہ ہوا، نبی اکرم، نے فرمایا: کیا میں تمہیں اس چیز کے بارے میں نہ بتاؤں جس کا فائدہ زیادہ ہے؟ اس نے دریافت کیا: کیا ایسی بھی کوئی چیز پائی جاتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص دس آیات سیکھ لے“۔ پھر وہ شخص گیا، اس نے دس آیات سیکھ لیں، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11665]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8012)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8012»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11666
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَعْلَمَ أَنَّهُ يُحِبُّ اللَّهُ وَرَسُولُهُ فَلْيَنْظُرْ فَإِنْ كَانَ يُحِبُّ الْقُرْآنَ فَهُوَ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ وہ یہ جان لے کہ کیا وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہے؟ تو اسے اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ کیا وہ قرآن سے محبت کرتا ہے؟ تو پھر وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھتا ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11666]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8657)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11667
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ أَرَادَ الْعِلْمَ فَلْيُثَوِّرِ الْقُرْآنُ، فَإِنَّ فِيهِ عِلْمَ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص علم حاصل کرنا چاہتا ہے، وہ قرآن کے معانی میں غور و فکر کرے، کیونکہ اس میں پہلے والوں اور بعد والوں کا علم موجود ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11667]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8664)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں