الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
460. بَابٌ مِنْهُ فِي فَضْلِ الْقُرْآنِ، وَمَنْ قَرَأَهُ .
قرآن اور اس کو پڑھنے والے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 11643
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ قَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ نَبَتَ لَهُ غَرْسٌ فِي الْجَنَّةِ، وَمَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فَأَكْمَلَهُ، وَعَمِلَ بِمَا فِيهِ أُلْبِسَ وَالِدَاهُ تَاجًا هُوَ أَحْسَنُ مِنْ ضَوْءِ الشَّمْسِ فِي بُيُوتٍ مِنْ بُيُوتِ الدُّنْيَا لَوْ كَانَتْ فِيهِ فَمَا ظَنُّكُمْ بِالَّذِي عَمِلَ بِهِ؟". قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ بَعْضَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
- سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جو شخص «سبحان الله العظيم» پڑھتا ہے، اس کے لئے جنت میں پودا لگا دیا جاتا ہے، جو شخص قرآن پڑھتا ہے اور اسے مکمل پڑھتا ہے اور اس میں موجود احکام پر عمل کرتا ہے، تو اس کے ماں باپ کو تاج پہنایا جائے گا، جو اس سے زیادہ روشن ہو گا، جتنی دنیا کے کسی گھر میں سورج کی روشنی ہوتی ہے، اگر وہ روشنی اس گھر میں ہو، تو اس شخص کے بارے میں تمہارا کیا گمان ہے؟ جو خود قرآن پر عمل کرتا ہو“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زبان بن فائد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11643]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1494) اخرجه احمد فى المسند (440/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11644
وَعَنْ كُلَيْبِ بْنِ شِهَابٍ - رَحِمَهُ اللَّهُ - قَالَ: كَانَ عَلِيٌّ فِي الْمَسْجِدِ - أَحْسَبُهُ قَالَ: مَسْجِدِ الْكُوفَةِ - فَسَمِعَ ضَجَّةً شَدِيدَةً، فَقَالَ: مَا هَؤُلَاءِ؟ فَقَالَ: قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ، أَوْ يَتَعَلَّمُونَ الْقُرْآنَ، فَقَالَ: أَمَا إِنَّهُمْ كَانُوا أَحَبَّ النَّاسِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الثَّقَفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
کلیب بن شہاب بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ مسجد میں موجود تھے، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے تھے: مسجد کوفہ میں موجود تھے، انہوں نے گونج کی آواز سنی، تو دریافت کیا: یہ کون لوگ ہیں؟ لوگوں نے بتایا: یہ وہ لوگ ہیں، جو قرآن پڑھ رہے ہیں، یا قرآن سیکھ رہے ہیں، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ وہ لوگ ہیں، جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب لوگ تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم ثقفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11644]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم ثقفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11644]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2324)، أخرجه مسند البزار برقم: 874»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11645
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: ذُكِرَ رَجُلٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ بِخَيْرٍ ] فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوَلَمْ تَرَوْهُ يَتَعَلَّمُ الْقُرْآنَ؟!". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص کا بھلائی کے ساتھ ذکر کیا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے اُسے قرآن سیکھتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حسن الحدیث ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11645]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23853»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 11646
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - كُتِبَ مَعَ الصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص، اللہ کی راہ میں قرآن سیکھتا ہے، اس کا نام صدیقین، شہداء اور صالحین کے ساتھ نوٹ کیا جائے گا اور ان لوگوں کا ساتھ اچھا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زبان بن فائد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11646]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زبان بن فائد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11646]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1489) أخرجه احمد فى المسند (437/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15184»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11647
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَوْ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ - شَكَّ الْأَعْمَشُ - قَالَ: يُقَالُ لِصَاحِبِ الْقُرْآنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: اقْرَأْ وَارْقَ، فَإِنَّ مَنْزِلَكَ عِنْدَ آخِرِ آيَةٍ تَقْرَؤُهَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، یا شاید سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت منقول ہے: یہ شک اعمش نامی راوی کو ہے، وہ بیان کرتے ہیں: قیامت کے دن، قرآن کے عالم سے یہ کہا: جائے گا: تم پڑھو اور چڑھنا شروع کرو! تمہاری منزل، اس آخری آیت کے پاس ہو گی، جس کو تم تلاوت کرو گے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11647]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (471/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9737، 10967، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 766»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11648
وَعَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَخَذَ السَّبْعَ الطُّوَلَ فَهُوَ خَيْرٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَبِيبِ بْنِ هِنْدٍ الْأَسْلَمِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ. وَرَوَاهُ بِإِسْنَادٍ آخَرَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص سات طویل سورتیں یاد کر لیتا ہے، تو یہ بہتر ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حبیب بن ہند اسلمی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔
یہ روایت انہوں نے ایک اور سند کے ساتھ نقل کی ہے جس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11648]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7326)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23922، 24010، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2114، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 69»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11649
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مِثْلَهُ، وَلَكِنْ سَقَطَ مِنَ الْإِسْنَادِ رَجُلٌ.
انہوں نے اسے ایک اور سند کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی مانند نقل کیا ہے تا ہم اس کی سند میں ایک راوی کا ذکر ساقط ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11649]
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 11650
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ اسْتَمَعَ إِلَى آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةٌ مُضَاعَفَةٌ، وَمَنْ تَلَاهَا كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ مَيْسَرَةَ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں ؛ ”جو شخص اللہ کی کتاب کی ایک آیت غور سے سنے تو اس کے لئے ایک نیکی نوٹ کی جائے گی جو بڑھنے والی ہو گی اور جو شخص اس آیت کو تلاوت کر لے تو یہ چیز اس کے لئے قیامت کے دن نور ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عباد بن میسرہ ہے امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے اور دوسری کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف کہا: ہے (متن میں اسی طرح مذکور ہے لیکن شاید یہ طباعت یا ناسخ کی غلطی ہے) ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11650]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2/341)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8289»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11651
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِقَارِئِ الْقُرْآنِ إِذَا أَحَلَّ حَلَالَهُ وَحَرَّمَ حَرَامَهُ أَنْ يُشَفَّعَ فِي عَشَرَةٍ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ كُلُّهُمْ قَدْ وَجَبَتْ لَهُ النَّارُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الْحَارِثِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن کا قاری (یا عالم) جب اس کے حلال کو حلال قرار دے اور اس کے حرام کو حرام قرار دے تو اسے یہ چیز ملے گی کہ وہ اپنے اہل خانہ میں سے دس افراد کی شفاعت کرے گا جن کے لئے جہنم واجب ہو چکی ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن حارث ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11651]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن حارث ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11651]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11652
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ أَوْ قَالَ: جَمَعَ الْقُرْآنَ كَانَتْ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ دَعْوَةٌ مُسْتَجَابَةٌ إِنْ شَاءَ عَجَّلَهَا لَهُ فِي الدُّنْيَا، وَإِنْ شَاءَ ادَّخَرَهَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُقَاتِلُ بْنُ دُوَاكَ دُوزَ، فَإِنْ كَانَ هُوَ مُقَاتِلُ بْنُ حَيَّانَ كَمَا قِيلَ فَهُوَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ، وَإِنْ كَانَ ابْنَ سُلَيْمَانَ فَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص قرآن پڑھے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) جو شخص قرآن جمع کرے (یعنی حفظ کرے) تو اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ چیز ملے گی کہ اس کی دعا مستجاب ہو گی اگر وہ چاہے گا تو دنیا میں اس کی دعا کا اثر ظاہر ہو جائے گا اگر وہ چاہے گا تو (اللہ تعالٰی) آخرت کے لئے اس کی دعا کو سنبھال لے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مقاتل بن دواک دوز ہے اگر تو یہ مقاتل بن حیان ہے جیسا کہ کہا: جاتا ہے تو پھر یہ صحیح کے رجال میں سے ہے اور اگر یہ مقاتل بن سلیمان ہے تو پھر یہ ضعیف ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11652]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6602»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف