🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. بَابٌ فِيمَا سَبَقَ مِنَ اللَّهِ - سُبْحَانَهُ - فِي عِبَادِهِ وَبَيَانِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَهْلِ النَّارِ .
اللہ تعالیٰ کی طرف سے، اپنے بندوں کے بارے میں، جو پہلے سے طے ہو چکا ہے اس کا بیان اور اہل جنت اور اہل جہنم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11787
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ فَبَسَطَ كَفَّهُ الْيُمْنَى، فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ هَذَا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ بِأَسْمَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَسْمَاءِ آبَائِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ وَعَشَائِرِهِمْ، لَا يُزَادُ فِيهِمْ وَلَا يُنْقَصُ مِنْهُمْ"، ثُمَّ بَسَطَ كَفَّهُ الْيُسْرَى فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ هَذَا كِتَابٌ مِنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِلَى أَهْلِ النَّارِ بِأَسْمَائِهِمْ وَأَسْمَاءِ آبَائِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ وَعَشَائِرِهِمْ لَا يُزَادُ فِيهِمْ وَلَا يُنْقَصُ مِنْهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَعْرِفِ ابْنَ مُجَاهِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ نے اپنا دایاں ہاتھ پھیلایا اور ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے، یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تحریر ہے، جو بڑا مہربان، نہایت رحم والا ہے، اس میں اہل جنت کے اُن کے آباء و اجداد، ان کے قبیلوں اور خاندانوں کے نام ہیں، ان میں سے کوئی اضافہ نہیں ہو گا، اور اُن میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا بایاں ہاتھ پھیلایا اور ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے، یہ رحمان اور رحیم کی طرف سے تحریر ہے، جو اہل جہنم کے لئے ہے، اس میں اُن کے نام اور ان کے آباء و اجداد، ان کے قبیلوں اور ان کے خاندانوں کے نام ہیں، ان میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا اور ان میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ابن مجاہد کی اس کے والد سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، میں ابن مجاہد سے واقف نہیں ہوں اور اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11787]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13568)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13568»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11788
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَسَطَ يَمِينَهُ، ثُمَّ قَبَضَهَا، ثُمَّ قَالَ:" أَهْلُ الْجَنَّةِ بِأَسْمَائِهِمْ وَأَسْمَاءِ آبَائِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ لَا يُزَادُ فِيهِمْ وَلَا يُنْقَصُ مِنْهُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ"، وَبَسَطَ يَسَارَهُ، ثُمَّ قَبَضَهَا فَقَالَ:" أَهْلُ النَّارِ بِأَسْمَائِهِمْ وَأَسْمَاءِ آبَائِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ لَا يُزَادُ فِيهِمْ وَلَا يُنْقَصُ مِنْهُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَقَدْ يُسْلَكُ بِأَهْلِ السَّعَادَةِ طَرِيقُ الشَّقَاءِ حَتَّى يُقَالَ مِنْهُمْ بَلْ هُمْ هُمْ، فَتُدْرِكُهُمُ السَّعَادَةُ فَتُخْرِجُهُمْ مِنْ طَرِيقِ الشَّقَاءِ، وَقَدْ يُسْلَكُ بِأَهْلِ الشَّقَاءِ طَرِيقُ السَّعَادَةِ حَتَّى يُقَالَ مِنْهُمْ بَلْ هُمْ هُمْ فَيُدْرِكُهُمُ الشَّقَاءُ فَيُخْرِجُهُمْ مِنْ طَرِيقِ السَّعَادَةِ"، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَيُّوبَ السَّكُونِيُّ رَوَى حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا، فَقَالَ الْعُقَيْلِيُّ فِيهِ: لَا يُتَابَعُ عَلَيْهِ، فَضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ مِنْ عِنْدِ نَفْسِهِ، لَكِنْ فِي إِسْنَادِهِ بَقِيَّةُ، وَهُوَ مُتَكَلَّمٌ فِيهِ بِغَيْرِ هَذَا الْحَدِيثِ أَيْضًا.
سیدنا عبدالله بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے، اپنا دایاں ہاتھ پھیلایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مٹھی کو بند کیا اور ارشاد فرمایا: ”اس میں اہل جنت کے نام اُن کے آباؤ اجداد، ان کے قبیلوں کے نام ہیں، ان میں قیامت کے دن تک کوئی اضافہ نہیں ہو گا اور کوئی کمی نہیں ہو گی، پھر آپ نے اپنا بایاں ہاتھ پھیلایا، پھر آپ نے اسے بند کیا اور فرمایا: یہ اہل جہنم کے نام ہیں، ان کے آباؤ اجداد کے نام ہیں، ان کے قبیلوں کے نام ہیں، قیامت کے دن تک ان میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا اور کوئی کمی نہیں ہو گی، سعادت والے (کچھ) لوگوں کو بدنصیب لوگوں کے راستے پر چلایا جاتا ہے، یہاں تک کہ یہ کہا: جاتا ہے: یہ ان (بدنصیب لوگوں) میں سے ایک ہے، حالانکہ وہ ان (دوسروں یعنی خوش نصیب لوگوں) میں سے ہوتے ہیں، پھر انہیں سعادت لاحق ہو جاتی ہے اور وہ انہیں بدنصیبی کے راستے سے نکال دیتی ہے، اسی طرح بدنصیب لوگوں سے تعلق رکھنے والا ایک شخص کو سعادت کے راستے پر چلایا جاتا ہے، یہاں تک کہ یہ کہا: جاتا ہے: یہ ان (یعنی خوش نصیب لوگوں) میں سے ہے، لیکن وہ اُن دوسروں (یعنی بدنصیب لوگوں) میں سے ہوتا ہے، بدنصیبی اسے لاحق ہوتی ہے اور اُسے سعادت کے راستے سے نکال دیتی ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر ایک کے لئے وہ چیز آسان ہو جاتی ہے، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ایوب سکونی ہے، اس نے اس کے علاوہ بھی روایات نقل کی ہیں، اس کے بارے میں عقیلی نے کہا: ہے: اس کی نقل کردہ حدیث کی متابعت نہیں کی گئی ہے، امام ذہبی نے اپنی طرف سے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے اور اس کے بارے میں اس حدیث کے علاوہ بھی کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11788]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11789
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْبَلَ ذَاتَ يَوْمٍ وَفِي يَدِهِ صَحِيفَتَانِ يَنْظُرُ فِيهِمَا، فَقَالَ أَصْحَابُهُ: وَاللَّهِ إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَأُمِّيٌّ مَا يَقْرَأُ وَمَا يَكْتُبُ، حَتَّى دَنَا مِنْهُمْ، فَنَشَرَ الَّتِي فِي يَمِينِهِ فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، هَذَا كِتَابٌ مِنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ بِأَسْمَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَسْمَاءِ آبَائِهِمْ وَعَشَائِرِهِمْ، مُجْمَلٌ عَلَيْهِمْ، لَا يُزَادُ فِي آخِرِهِ شَيْءٌ فَرَغَ رَبُّكُمْ"، ثُمَّ نَشَرَ الَّتِي فِي يَدِهِ الْأُخْرَى لِأَهْلِ النَّارِ مِثْلَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْهُذَيْلُ بْنُ بِلَالٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ کے دونوں ہاتھوں میں دو صحیفے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کی طرف دیکھ رہے تھے، تو آپ کے اصحاب نے کہا: اللہ کی قسم! اللہ کا نبی، اُمّی ہے، وہ نہ پڑھتا ہے اور نہ لکھتا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے قریب ہوئے، آپ نے اپنے دائیں ہاتھ میں موجود چیز کو پھیلایا اور فرمایا (اس میں یہ تحریر ہے:) ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے، یہ رحمان و رحیم کی طرف سے تحریر ہے، اس میں اہل جنت کے، اُن کے آباؤ اجداد اور ان کے خاندانوں کے نام ہیں، یہ ان کے بارے میں متعین ہے، اس کے آخر میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا، یہ ایک ایسی چیز ہے، جس کے حوالے سے تمہارا پروردگار فارغ ہو چکا ہے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے ہاتھ میں موجود چیز کے بارے میں اہل جہنم کے لئے بھی اس کی مانند کلمات ارشاد فرمائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہذیل بن بلال ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11789]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1470)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1470»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11790
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - خَلَقَ الْجَنَّةَ وَخَلَقَ لَهَا أَهْلًا بِعَشَائِرِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ لَا يُزَادُ فِيهِمْ وَلَا يُنْقَصُ مِنْهُمْ، وَخَلَقَ النَّارَ وَخَلَقَ لَهَا أَهْلًا بِعَشَائِرِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ لَا يُزَادُ فِيهِمْ وَلَا يُنْقَصُ مِنْهُمْ"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَفِيمَ الْعَمَلُ؟ قَالَ:" اعْمَلُوا فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَكَّارُ بْنُ مُحَمَّدٍ السِّيرِينِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَعَبَّادُ بْنُ عَلِيٍّ السِّيرِينِيُّ ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ، قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ نَحْوَ هَذَا فِي بَابِ كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے جنت کو پیدا کیا ہے اور اس کے لئے اہل، افراد کو پیدا کیا ہے، جس میں اُن کے خاندانوں اور ان کے (قبائل کا بھی تعین کیا گیا ہے) ان لوگوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا اور ان میں کوئی کمی نہیں ہو گی، اُس نے جہنم کو پیدا کیا ہے اور اس کے لئے اہل افراد پیدا کئے ہیں، جو ان کے خاندان اور قبائل (کے نام کے ساتھ متعین ہیں) ان میں سے کوئی اضافہ نہیں ہو گا اور ان میں کوئی کمی نہیں ہو گی، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر عمل کیوں کیا جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم عمل کرو! کیونکہ ہر ایک کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بکار بن محمد سیرینی ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، عباد بن علی سیرینی کو ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی احادیث اس باب میں آئیں گی، جس میں یہ مذکور ہے کہ ہر ایک کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11790]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (719)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11791
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَزَالُ هَذَا الْحَيُّ مِنْ قُرَيْشٍ آمِنِينَ حَتَّى يَرُدُّوهُمْ عَنْ دِينِهِمْ كِفَاءَ رَحِمِنَا"، قَالَ: فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفِي الْجَنَّةِ أَنَا أَمْ فِي النَّارِ؟ قَالَ:" فِي الْجَنَّةِ"، قَالَ: ثُمَّ قَامَ إِلَيْهِ آخَرُ فَقَالَ: أَفِي الْجَنَّةِ أَنَا أَمْ فِي النَّارِ؟ قَالَ:" فِي النَّارِ"، ثُمَّ قَالَ:" اسْكُتُوا عَنِّي مَا سَكَتُّ عَنْكُمْ، فَلَوْلَا أَنْ لَا تَدَافَعُوا لَأَخْبَرْتُكُمْ بِمَلَئِكُمْ مِنْ أَهْلِ النَّارِ حَتَّى تَعْرِفُوهُمْ عِنْدَ الْمَوْتِ، وَلَوْ أُمِرْتُ أَنْ أَفْعَلَ لَفَعَلْتُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اس قبیلے قریش کے لوگ مسلسل امن کی حالت میں رہیں گے، یہاں تک کہ ان لوگوں کو ان کے دین سے وہ لوگ موڑ دیں گے جو ہمارے برابر کے رشتہ دار ہوں گے، راوی کہتے ہیں: قریش سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں جنت میں جاؤں گا یا جہنم میں جاؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں جاؤ گے، راوی کہتے ہیں: پھر دوسرے صاحب آپ کے سامنے کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: کیا میں جنت میں جاؤں گا یا جہنم میں جاؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہنم میں جاؤ گے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تک میں تمہیں کوئی بات بیان نہ کروں، تم بھی میرے حوالے سے خاموش رہو، اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ تم لوگ ایک دوسرے کو دفن کرنا چھوڑ دو گے، تو میں تمہیں تمہارے اُن سرکردہ لوگوں کے بارے میں بتا دیتا جو اہل جہنم میں سے ہیں، یہاں تک کہ موت کے وقت تم اُن لوگوں کو پہچان لیتے اور اگر مجھے حکم دیا گیا کہ میں ایسا کروں، تو میں ایسا کر لوں گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11791]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5702)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11792
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ غَضْبَانُ، فَخَطَبَ النَّاسَ فَقَالَ:" لَا تَسْأَلُونِي عَنْ شَيْءٍ الْيَوْمَ إِلَّا أَخْبَرْتُكُمْ بِهِ". وَنَحْنُ نَرَى أَنَّ جِبْرِيلَ مَعَهُ. قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا كُنَّا حَدِيثِي عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ، فَلَا تُبْدِ عَلَيْنَا سَوْآتِنَا، فَاعْفُ عَفَا اللَّهُ عَنْكَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے کے عالم میں تشریف لائے، آپ نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: آج تم لوگ جس چیز کے بارے میں دریافت کرو گے، میں تمہیں اس کے بارے میں بتا دوں گا، راوی کہتے ہیں: ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے ساتھ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اُس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم ایسے لوگ ہیں، جو زمانہ جاہلیت کے قریب ہیں، تو آپ ہماری خرابیاں ہمارے سامنے ظاہر نہ کریں، آپ درگزر سے کام لیں، اللہ تعالیٰ آپ سے درگزر کرے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11792]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں