🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

11. بَابٌ فِيمَا كَانَ فِي الْجَمَلِ وَصِفِّينَ وَغَيْرِهِمَا .
جنگ جمل، جنگ صفین اور دیگر میں جو کچھ ہوا، اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12029
وَعَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ صَعِدَ الْمِنْبَرَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَخَطَبَ، ثُمَّ قَامَ إِلَيْهِ الْأَشْعَثُ فَقَالَ: غَلَبَتْنَا عَلَيْكَ الْحُمَيْرَاءُ. فَقَالَ:" مَنْ يَعْذُرُنِي مِنْ هَؤُلَاءِ الضَّيَارِطَةِ؟ يَتَخَلَّفُ أَحَدُهُمْ يَتَقَلَّبُ عَلَى حَشَايَاهُ، وَهَؤُلَاءِ يَهْجُرُونَ إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ، إِنْ طَرَدْتُهُمْ إِنِّي إِذًا لِمِنَ الظَّالِمِينَ"، وَاللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" لَيَضْرِبُنَّكُمْ عَلَى الدِّينِ عَوْدًا كَمَا ضَرَبْتُمُوهُمْ عَلَيْهِ بَدْءًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: فِيهِ نَظَرٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: جمعہ کے دن انہوں نے منبر پر خطبہ دیا، تو اشعث اُن کے سامنے کھڑا ہوا اور بولا: یہ سرخ رنگت والے (عجمی موالی) ہمارے حوالے سے آپ پر غالب آ گئے ہیں، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ان نالائق لوگوں کے حوالے سے کون میرے سامنے عذر بیان کرے گا؟ ان میں سے کوئی ایک شخص پیچھے رہ جاتا ہے اور اپنے بستر پر کروٹیں بدلتا رہتا ہے، جبکہ وہ دوسرے لوگ اللہ کے ذکر کی طرف جلدی چلے جاتے ہیں، اگر میں انہیں پرے کر دوں تو ایسی صورت میں تو میں ظلم کرنے والوں میں سے ہو جاؤں گا، اللہ کی قسم! میں نے انہیں یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”وہ دین کی بنیاد پر تمہارے ساتھ ضرور لڑائی کریں گے، جس طرح تم نے آغاز میں، اس (دین) کی بنیاد پر ان کے ساتھ لڑائی کی تھی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن عبداللہ اسدی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس میں غور و فکر کی گنجائش ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12029]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (399)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12030
وَعَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّهُ كَانَ مَعَهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ زَيْدُ بْنُ صُوحَانَ، وَهُوَ يَخْطُبُ عَلَى مِنْبَرٍ مِنْ آجُرٍّ، وَالْمَوَالِي حَوْلَهُ، فَقَامَ فَتَكَلَّمَ بِكَلَامٍ لَا أَدْرِي مَا هُوَ، فَغَضِبَ عَلِيٌّ حَتَّى احْمَرَّ وَجْهُهُ. فَبَيْنَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذْ جَاءَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ يَتَخَطَّى النَّاسَ فَقَالَ: غَلَبَتْنَا عَلَى وَجْهِكَ هَذِهِ الْحُمَيْرَاءُ. فَضَرَبَ زَيْدُ بْنُ صُوحَانَ عَلَى فَخْذِي وَقَالَ: إِنَّا لِلَّهِ، وَاللَّهِ لَتُبْدِيَنَّ الْعَرَبُ مَا كَانَتْ تَكْتُمُ. ثُمَّ قَالَ: مَنْ يَعْذُرُنِي مِنْ هَذِهِ الضَّيَارِطَةِ؟ يَتَقَلَّبُ أَحَدُهُمْ عَلَى فِرَاشِهِ، وَيَغْدُو قَوْمٌ إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ، فَمَا تَأْمُرُنِي؟ أَفَأَطْرُدُهُمْ فَأَكُونَ مِنَ الظَّالِمِينَ؟ وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّةَ، وَبَرَأَ النَّسَمَةَ، لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيَضْرِبَنَّكُمْ عَلَى الدِّينِ عَوْدًا كَمَا ضَرَبْتُمُوهُ عَلَيْهِ بَدْءًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: فِيهِ نَظَرٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عباد بن عبدالله اسدی، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ”جمعہ کے دن زید بن صوحان سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ اینٹوں کے بنے ہوئے منبر پر خطبہ دے رہے تھے، ان کے اردگرد موالی موجود تھے، ایک شخص کھڑا ہوا، اس نے کوئی بات کی، مجھے نہیں معلوم کہ اس نے کیا بات کی؟ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ غصے میں آ گئے، یہاں تک کہ ان کا چہرہ سرخ ہو گیا، ابھی ہم لوگ اسی حالت میں تھے کہ اسی دوران اشعث بن قیس لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا آگے آیا اور بولا: یہ سرخ رنگت والے (عجمی موالی) ہمارے حوالے سے آپ پر غالب آ گئے ہیں، پھر زید بن صوحان نے میرے زانوں پر مارا اور فرمایا: بے شک ہم اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں، اللہ کی قسم! عرب ضرور وہ چیز ظاہر کر دیں گے، جسے وہ چھپاتے تھے، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان نالائق لوگوں کے حوالے سے کون میرے سامنے عذر بیان کرے گا کہ ان میں سے کوئی ایک اپنے بستر پر کروٹیں بدلتا رہتا ہے اور دوسرے لوگ اللہ کے ذکر کی طرف صبح چلے جاتے ہیں، تو تم مجھے کیا کہتے ہو؟ کیا میں انہیں پرے کر کے ظالم لوگوں میں سے ہو جاؤں؟ اس ذات کی قسم! جس نے دانے کو چیرا ہے اور جان کو پیدا کیا ہے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”وہ دین کی بنیاد پر تمہارے ساتھ ضرور لڑائی کریں گے، جس طرح تم نے آغاز میں اس (دین) کی بنیاد پر ان کے ساتھ لڑائی کی تھی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن عبداللہ اسدی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس میں غور و فکر کی گنجائش ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12030]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3271)، أخرجه مسند البزار برقم: 764»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12031
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ أَنَّ فُلَانًا دَخَلَ الْمَدِينَةَ حَاجًّا، فَأَتَاهُ النَّاسُ يُسَلِّمُونَ عَلَيْهِ، فَدَخَلَ سَعْدٌ، فَسَلَّمَ، فَقَالَ: وَهَذَا لَمْ يُعِنَّا عَلَى حَقِّنَا عَلَى بَاطِلِ غَيْرِنَا. قَالَ: فَسَكَتَ عَنْهُ [ سَاعَةً ] . فَقَالَ: مَا لَكَ لَا تَتَكَلَّمُ؟ فَقَالَ: هَاجَتْ فِتْنَةٌ، وَظُلْمَةٌ. فَقَالَ لِبَعِيرِي: اخْ اخْ، فَأَنَخْتُ حَتَّى انْجَلَتْ. فَقَالَ رَجُلٌ: إِنِّي قَرَأْتُ كِتَابَ اللَّهِ مِنْ أَوَّلِهِ إِلَى آخِرِهِ فَلَمْ أَرَ فِيهِ اخْ اخْ. [ قَالَ فَغَضِبَ سَعْدٌ ] فَقَالَ: أَمَا إِذْ قُلْتُ ذَاكَ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" عَلِيٌّ مَعَ الْحَقِّ أَوِ الْحَقُّ مَعَ عَلِيٍّ حَيْثُ كَانَ". قَالَ: مَنْ سَمِعَ ذَلِكَ؟ قَالَ: قَالَهُ فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ. قَالَ: فَأَرْسَلَ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَسَأَلَهَا، فَقَالَتْ: قَدْ قَالَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِي. فَقَالَ الرَّجُلُ لِسَعْدٍ: مَا كُنْتَ عِنْدِي قَطُّ أَلْوَمَ مِنْكَ الْآنَ. فَقَالَ: وَلِمَ؟ قَالَ: لَوْ سَمِعْتُ هَذَا مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ أَزَلْ خَادِمًا لِعَلِيٍّ حَتَّى أَمُوتَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ شُعَيْبٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
محمد بن ابراہیم تیمی بیان کرتے ہیں: فلاں شخص مدینہ منورہ میں حج کے سلسلے میں داخل ہوا، لوگ اس کے پاس آئے، تاکہ اسے سلام کریں، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ تشریف لائے، انہوں نے سلام کیا، تو اس شخص نے کہا: ان صاحب نے ہمارے علاوہ لوگوں کے باطل کے مقابلے میں، حق کے بارے میں ہماری مدد نہیں کی، راوی کہتے ہیں: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کچھ دیر خاموش رہے، اس شخص نے کہا: کیا وجہ ہے اب آپ بات کیوں نہیں کرتے؟ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب فتنہ سامنے آیا اور تاریکی سامنے آئی، تو میں نے اپنے اونٹ سے کہا: تم بیٹھ جاؤ تو وہ بیٹھ گیا، یہاں تک کہ فتنہ ختم ہو گیا، اس شخص نے کہا: میں نے اللہ کی کتاب شروع سے لے کر آخر تک پڑھی ہے، لیکن میں نے اس میں یہ الفاظ نہیں دیکھے کہ تم بیٹھ جاؤ! تم بیٹھ جاؤ! راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ غصے میں آ گئے اور فرمایا: تم نے یہ بات کہی ہے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”علی حق کے ساتھ ہو گا، یا حق علی کے ساتھ ہو گا، خواہ وہ جہاں بھی ہو۔“ اس شخص نے کہا: آپ کے ساتھ یہ بات اور کس نے سنی ہے؟ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے بتایا: یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ارشاد فرمائی تھی، راوی کہتے ہیں: پھر انہوں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو پیغام بھیج کر اس کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے گھر میں یہ بات ارشاد فرمائی تھی، تو اس شخص نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ پہلے میرے نزدیک اتنے قابل ملامت نہیں تھے، جتنے اب ہیں، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ اس شخص نے کہا: اگر میں نے یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہوتی، تو میں مرتے دم تک مسلسل سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا خدمت گزار رہتا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعد بن شعیب ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12031]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3282)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12032
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ حَوْلَ حُذَيْفَةَ إِذْ قَالَ: كَيْفَ أَنْتُمْ، وَقَدْ خَرَجَ أَهْلُ بَيْتِ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِرْقَتَيْنِ، يَضْرِبُ بَعْضُهُمْ وُجُوهَ بَعْضٍ بِالسَّيْفِ؟ فَقُلْنَا: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، وَإِنَّ ذَلِكَ لَكَائِنٌ؟ فَقَالَ بَعْضُ أَصْحَابِهِ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، فَكَيْفَ نَصْنَعُ إِنْ أَدْرَكْنَا ذَلِكَ الزَّمَانَ؟ قَالَ: انْظُرُوا الْفِرْقَةَ الَّتِي تَدْعُوا إِلَى أَمْرِ عَلِيٍّ فَالْزَمُوهَا، فَإِنَّهَا عَلَى الْهُدَى.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زید بن وہب بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے گرد بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران انہوں نے ارشاد فرمایا: اس وقت تم لوگوں کا کیا عالم ہو گا؟ کہ جب تمہارے نبی کے اہل بیت دو گروہوں میں تقسیم ہو کر نکلیں گے اور تلوار کے ذریعے ایک دوسرے کو قتل کرنے لگیں گے، ہم نے دریافت کیا: اے ابوعبداللہ! کیا ایسا ہو گا؟ پھر ان کے اصحاب میں سے کسی نے دریافت کیا: اے ابوعبداللہ! اگر ہم وہ زمانہ پا لیں، تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ انہوں نے فرمایا: تم اُس گروہ کا جائزہ لینا، جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف دعوت دیتا ہو اور اس گروہ کے ساتھ ہو جانا، کیونکہ وہ گروہ ہدایت پر ہو گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12032]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3283)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12033
وَعَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ قَالَ: كُنَّا فِي سَمَرِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: إِنِّي لَمُحَدِّثُكُمْ بِحَدِيثٍ لَيْسَ بِسِرٍّ وَلَا عَلَانِيَةٍ: إِنَّهُ لَمَّا كَانَ مِنْ أَمْرِ هَذَا الرَّجُلِ مَا كَانَ - يَعْنِي عُثْمَانَ - قُلْتُ لِعَلِيٍّ: اعْتَزِلْ، فَلَوْ كُنْتَ فِي جُحْرٍ طُلِبْتَ حَتَّى تُسْتَخْرَجَ. فَعَصَانِي، وَايْمُ اللَّهِ، لَيَتَأَمَّرَنَّ عَلَيْكُمْ مُعَاوِيَةُ، وَذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَقُولُ: وَمَنْ قُتِلَ مَظْلُومًا فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِيِّهِ سُلْطَانًا فَلَا يُسْرِفْ فِي الْقَتْلِ إِنَّهُ كَانَ مَنْصُورًا، وَلَتَحْمِلَنَّكُمْ قُرَيْشٌ عَلَى سُنَّةِ فَارِسَ وَالرُّومِ، وَلَتُؤْمَنَنَّ عَلَيْكُمُ الْيَهُودُ، وَالنَّصَارَى، وَالْمَجُوسُ، فَمَنْ أَخَذَ مِنْكُمْ [ يَوْمَئِذٍ ] بِمَا يَعْرِفُ فَقَدْ نَجَا، وَمِنْ تَرَكَ وَأَنْتُمْ تَارِكُونَ كُنْتُمْ كَقَرْنٍ مِنَ الْقُرُونِ [ فِيمَنْ ] هَلَكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
زہدم جرمی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ رات کے وقت سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، انہوں نے ارشاد فرمایا: میں تم لوگوں کو ایک ایسی بات بیان کرنے لگا ہوں، جو نہ پوشیدہ ہے اور نہ علانیہ ہے، جب ان صاحب کا معاملہ اس حد تک پہنچ گیا، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی مراد سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے، تو میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ الگ تھلگ ہو جائیں، اگر آپ کسی بل میں بھی چھپے ہوئے ہوں گے، تو آپ کو تلاش کر کے وہاں سے نکال لیا جائے گا، تو انہوں نے میری یہ بات نہیں مانی، اور اللہ کی قسم! سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ تمہارے امیر ضرور بنیں گے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص مظلوم ہونے کے طور پر قتل ہو جائے، تو ہم نے اس کے ولی کو غلبہ دینا ہے، تو وہ قتل کرنے میں اسراف سے کام نہ لے، اس کی مدد کی جائے گی۔“ قریش، تم لوگوں کو اہل فارس اور اہل روم کے طریقے پر چلنے پر ضرور مجبور کریں گے اور یہودیوں، عیسائیوں اور مجوسیوں کی ضرور پیروی کی جائے گی، تم میں سے جو شخص اس وقت اس چیز کو اختیار کرے گا، جسے وہ نیکی سمجھے گا، تو وہ نجات پا لے گا اور جو شخص اُسے ترک کر دے گا، اور تم لوگ ترک ہی کرو گے، تو تم لوگ ہلاکت کا شکار ہونے والی قوموں کی مانند ہو جاؤ گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12033]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10613)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12034
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا بَلَغَ أَصْحَابُ عَلِيٍّ حِينَ سَارُوا إِلَى الْبَصْرَةِ أَنَّ أَهْلَ الْبَصْرَةِ قَدِ اجْتَمَعُوا لِطَلْحَةَ، وَالزُّبَيْرِ، شَقَّ عَلَيْهِمْ وَوَقَعَ فِي قُلُوبِهِمْ، فَقَالَ عَلِيٌّ: وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ، لَيُظْهَرَنَّ عَلَى أَهْلِ الْبَصْرَةِ، وَلَيُقْتَلَنَّ طَلْحَةُ، وَالزُّبَيْرُ، وَلَيَخْرُجَنَّ إِلَيْكُمْ مِنَ الْكُوفَةِ سِتَّةُ آلَافٍ وَخَمْسُمِائَةٍ وَخَمْسُونَ رَجُلًا أَوْ خَمْسَةُ آلَافٍ وَخَمْسُمِائَةٍ وَخَمْسُونَ رَجُلًا - شَكَّ الْأَحْلَجُ.
قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَوَقَعَ ذَلِكَ فِي نَفْسِي، فَقَالَ: يَا أَهْلَ الْكُوفَةِ، فَلَمَّا أَتَى أَهْلَ الْكُوفَةِ خَرَجْتُ فَقُلْتُ: لَأَنْظُرَنَّ، فَإِنْ كَانَ كَمَا يَقُولُ فَهُوَ أَمْرٌ سَمِعَهُ، وَإِلَّا فَهِيَ خَدِيعَةُ الْحَرْبِ، فَرَأَيْتُ رَجُلًا مِنَ الْجَيْشِ فَسَأَلْتُهُ، فَوَاللَّهِ مَا عَتَّمَ أَنْ قَالَ مَا قَالَ عَلِيٌّ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَهُوَ مِمَّا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُخْبِرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھی بصرہ کی طرف روانہ ہوئے اور ان لوگوں کو یہ اطلاع ملی کہ اہل بصرہ تو سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے حق میں اکٹھے ہو رہے ہیں، تو یہ بات سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں پر گراں گزری اور ان کے دلوں میں برا خیال آ گیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہ لوگ ضرور اہل بصرہ پر غالب آ جائیں گے اور سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ ضرور قتل ہو جائیں گے، اور پھر کوفہ میں سے چھ ہزار پانچ سو پچاس لوگ، راوی کو شک ہے: شاید یہ الفاظ ہیں: پانچ ہزار پانچ سو پچاس لوگ نکل کر تمہاری طرف آئیں گے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میرے ذہن میں الجھن آ گئی، انہوں نے فرمایا: اے اہل کوفہ! جب اہل کوفہ آئے، تو میں نکلا اور میں نے سوچا کہ میں اس بات کا جائزہ لوں گا کہ اگر یہ اسی طرح ہوا، جس طرح اُنہوں نے بیان کیا ہے تو پھر یہ کوئی ایسی بات ہو گی جو انہوں نے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی) سنی ہو گی، ورنہ پھر یہ جنگ کی ایک چال ہو گی، پھر میں نے لشکر کے ایک شخص کو دیکھا اور اس سے دریافت کیا: تو اللہ کی قسم! اس نے وہی تعداد بیان کی جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بیان کی تھی۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تو یہ ان باتوں میں سے ایک تھی، جس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بتا دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عمرو بجلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12034]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10738)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12035
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ ثَابِتٍ يَوْمَ الْبَصْرَةِ يَقُولُ: أَحْلِفُ بِاللَّهِ لَيُهْزَمَنَّ الْجَمْعُ وَلَيُوَلُّنَّ الدُّبُرَ. فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ النَّخَعِ: أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شِرْكٍ يَا أَبَا يَقْظَانِ أَنْ تَقُولَ مَا لَا عِلْمَ لَكَ بِهِ. قَالَ: لَأَنَا أَشَرُّ مِنْ جَمَلٍ يَجُرُّ خِطَامَهُ بَيْنَ نَجْدٍ وَتِهَامَةَ إِنْ كُنْتُ أَقُولُ مَا لَا عِلْمَ لِي بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ الْبَكْرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قیس بن عدی بیان کرتے ہیں: بصرہ کے دن میں نے عمرو بن ثابت کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: میں اللہ کے نام کا حلف اٹھا کر یہ بات کہتا ہوں کہ دشمن کا لشکر پسپا ہو جائے گا اور وہ پیٹھ پھیر کر چلے جائیں گے، تو نخع قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا: اے ابویقظان! میں شرک سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں، اس بات کے حوالے سے کہ تم وہ بات کہو، جس کے بارے میں تمہیں علم نہ ہو، تو عمرو بن ثابت نے کہا: میں ایسی صورت میں اُس اونٹ سے زیادہ برا ہوؤں گا، جس کی لگام نجد اور تہامہ کے درمیان کھینچی جاتی ہے، اگر میں وہ بات کہوں، جس کے بارے میں مجھے علم نہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ثابت بکری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12035]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12036
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْبَكَّائِيِّ قَالَ: كُنْتُ [ جَالِسًا ] مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَحُذَيْفَةَ، فَمَرُّوا عَلَيْهِمَا بِامْرَأَةٍ، وَرَجُلٍ عَلَى جَمَلٍ قَدْ خُولِفَ وُجُوهُهُمَا، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: هَذَا الَّذِي كُنَّا نَتَحَدَّثُ عَنْهُ، أَلَا إِنَّ مَعَ ذَلِكَ الْبَارِقَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
یزید بن معاویہ بکائی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، ان دونوں صاحبان کے پاس سے ایک عورت اور ایک مرد گزرے، جو ایک اونٹ پر سوار تھے، ان دونوں کے رخ مخالف سمت میں کئے گئے تھے، ان دونوں میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: کیا یہ وہی افراد ہیں، جن کے بارے میں ہم بات چیت کیا کرتے تھے؟ تو دوسرے صاحب نے کہا: جی نہیں! اُن کے ساتھ تو تلواروں کی چمک بھی ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12036]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10505)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12037
وَعَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَأَبُو مُوسَى عِنْدَهُ، وَأَخَذَ الْوَالِي رَجُلًا فَضَرَبَهُ وَحَمَلَهُ عَلَى جَمَلٍ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَقُولُونَ: الْجَمَلَ الْجَمَلَ. فَقَالَ رَجُلٌ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، هَذَا الْجَمَلُ الَّذِي كُنَّا نَسْمَعُ. قَالَ: فَأَيْنَ الْبَارِقَةُ؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عمیر بن سعید بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، اُن کے پاس سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، گورنر نے ایک شخص کو پکڑ کر اسے مارا تھا، اسے ایک اونٹ پر سوار کر دیا تھا، تو لوگوں نے یہ کہنا شروع کیا کہ یہ تو وہی اونٹ ہے، وہی اونٹ ہے، ایک شخص نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! کیا یہ وہی اونٹ ہے؟ جس کے بارے میں ہم سنا کرتے تھے، تو انہوں نے فرمایا: تلواروں کی چمک کہاں ہے؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12037]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10504)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12038
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ كُوزٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ مَوْلَايَ يَوْمَ الْجَمَلِ، فَأَقْبَلَ فَارِسٌ فَقَالَ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ. فَقَالَتْ عَائِشَةُ: سَلُوهُ مَنْ هُوَ؟ قِيلَ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ. قَالَتْ: قُولُوا لَهُ: مَا تُرِيدُ؟ قَالَ: أَنْشُدُكِ بِاللَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ الْكِتَابَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِكِ، أَتَعْلَمِينَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَعَلَ عَلِيًّا وَصِيًّا عَلَى أَهْلِهِ وَفِي أَهْلِهِ؟ قَالَتْ: اللَّهُمَّ نَعَمْ. قَالَ: فَمَا لَكِ؟ قَالَتْ: أَطْلُبُ بِدَمِ عُثْمَانَ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ. قَالَ: فَتَكَلَّمَ، ثُمَّ جَاءَ فَوَارِسُ أَرْبَعَةٌ فَهَتَفَ بِهِمْ رَجُلٌ مِنْهُمْ. قَالَ: تَقُولُ عَائِشَةُ: ابْنُ أَبِي طَالِبٍ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، سَلُوهُ مَا يُرِيدُ؟ قَالُوا: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ. قَالَتْ: سَلُوهُ مَا يُرِيدُ؟ قَالُوا: مَا تُرِيدُ؟ قَالَ: أَنْشُدُكِ بِاللَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ الْكِتَابَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِكِ، أَتَعْلَمِينَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَعَلَنِي وَصِيًّا عَلَى أَهْلِهِ وَفِي أَهْلِهِ؟ قَالَتْ: اللَّهُمَّ نَعَمْ. قَالَ: فَمَا لَكِ؟ قَالَتْ: أَطْلُبُ بِدَمِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانَ. قَالَ: أَرِينِي قَتَلَةَ عُثْمَانَ. ثُمَّ انْصَرَفَ وَالْتَحَمَ الْقِتَالُ. قَالَ: فَرَأَيْتُ هِلَالَ بْنَ وَكِيعٍ رَأْسَ بَنِي تَمِيمٍ مَعَهُ غُلَامٌ لَهُ حَبَشِيٌّ مِثْلُ الْجَانِّ، وَهُوَ يُقَاتِلُ بَيْنَ يَدَيْ عَائِشَةَ وَهُوَ يَقُولُ: أَضْرِبُهُمْ بِذَكَرِ الْقِطَاطْ إِذْ فَرَّ عَوْنٌ وَأَبُو حِمَاطْ وَنَكَبَ النَّاسُ عَنِ الصِّرَاطِ.
فَحَانَتْ مِنِّي الْتِفَاتَةٌ، فَإِذَا هُوَ قَدْ شُدِخَ وَغُلَامُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَسَعِيدُ بْنُ كُوزٍ، وَأَسْبَاطُ بْنُ عَمْرٍو الرَّاوِي عَنْهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سعید بن کوز بیان کرتے ہیں: جنگ جمل کے موقع پر میں اپنے آقا کے ساتھ تھا، ایک شہسوار آیا اور بولا: اے اُم المؤمنین، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اس سے پوچھو کہ یہ کون ہے؟ اس سے دریافت کیا گیا: تم کون ہو؟ تو اس نے بتایا: میں عمار بن یاسر ہوں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم لوگ اس سے پوچھو کہ تم کیا چاہتے ہو؟ تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آپ کو اس اللہ کا واسطہ دے کر یہ بات دریافت کرتا ہوں، جس نے آپ کے گھر میں اللہ کے رسول پر کتاب نازل کی تھی، کیا آپ یہ بات جانتی ہیں؟ کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اہل خانہ پر اور اپنے اہل خانہ کے بارے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو وصی مقرر کیا تھا؟ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اللہ جانتا ہے، جی ہاں! سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تو پھر آپ کیا کرنا چاہتی ہیں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں امیرالمؤمنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خون کا قصاص چاہتی ہوں، راوی کہتے ہیں: پھر انہوں نے کوئی بات چیت کی، پھر چار شہسوار آئے، ان میں سے ایک شخص نے بلند آواز میں پکارا، راوی بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رب کعبہ کی قسم! یہ تو ابن ابوطالب ہیں، تم اُن سے دریافت کرو، یہ کون ہیں اور یہ کیا چاہتے ہیں؟ لوگوں نے دریافت کیا: آپ کون ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں علی بن ابوطالب ہوں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم لوگ ان سے دریافت کرو کہ یہ کیا چاہتے ہیں؟ لوگوں نے دریافت کیا: آپ کیا چاہتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں آپ کو اُس اللہ کا واسطہ دے کر یہ بات دریافت کرتا ہوں کہ جس نے آپ کے گھر میں اللہ کے رسول پر کتاب نازل کی، کہ کیا آپ یہ بات جانتی ہیں؟ کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اہل خانہ پر اور اپنے اہل خانہ کے بارے میں مجھے ”وصی“ بنایا تھا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اللہ جانتا ہے، جی ہاں! سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: پھر آپ کیا چاہتی ہیں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں امیرالمؤمنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خون کا قصاص چاہتی ہوں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ مجھے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتلین دکھا دیں، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ واپس چلے گئے اور لڑائی شروع ہو گئی۔ راوی کہتے ہیں: پھر میں نے بنو تمیم کے سردار ہلال بن وکیع کو دیکھا، اس کے ساتھ اس کا ایک حبشی غلام تھا، جو جن لگتا تھا، وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے آگے لڑائی کر رہا تھا اور یہ شعر پڑھ رہا تھا: ”میں ان پر بھرپور حملے کرتا ہوں، جب عون اور ابوحماط فرار ہوتے ہیں، اور لوگ راستے سے ہٹ جاتے ہیں۔“ پھر میری توجہ ذرا سی ہٹی، تو میں نے دیکھا کہ اس سردار اور اس کے غلام کو قتل کر دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، سعید بن کوز نامی راوی اور اس سے روایت نقل کرنے والا شخص اسباط بن عمرو، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12038]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں