الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ فِيمَا كَانَ فِي الْجَمَلِ وَصِفِّينَ وَغَيْرِهِمَا .
جنگ جمل، جنگ صفین اور دیگر میں جو کچھ ہوا، اس کا بیان
حدیث نمبر: 12019
عَنِ الْحَسَنِ - يَعْنِي الْبَصْرِيَّ - قَالَ: سَمِعْتُ جُنْدُبًا يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَيْفَ أَنْتُمْ بِأَقْوَامٍ يَدْخُلُ قَادَتُهُمُ الْجَنَّةَ، وَيَدْخُلُ أَتْبَاعُهُمُ النَّارَ؟". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنْ عَمِلُوا بِمِثْلِ أَعْمَالِهِمْ؟ فَقَالَ:" وَإِنْ عَمِلُوا بِمِثْلِ أَعْمَالِهِمْ". قَالُوا: وَأَنَّى يَكُونُ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" يَدْخُلُ قَادَتُهُمُ الْجَنَّةَ بِمَا سَبَقَ لَهُمْ، وَيَدْخُلُ الْأَتْبَاعُ النَّارَ بِمَا أَحْدَثُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الصَّلْتُ بْنُ دِينَارٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الصَّلْتُ بْنُ دِينَارٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
حسن بصری بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جندب رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا؟ جب تم ایسے لوگوں میں ہو گے کہ جن کی قیادت کرنے والے لوگ جنت میں جائیں گے اور اُن (قائدین) کی پیروی کرنے والے جہنم میں جائیں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگرچہ وہ ان کی مانند عمل کرتے ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ انہوں نے ان کی مانند عمل کیا ہو، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ کیسے ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کو قیادت کرنے والے اُس چیز کے حوالے سے جنت میں جائیں گے جو کام وہ پہلے کر چکے ہوں گے اور پیروی کرنے والے اس وجہ سے جہنم میں جائیں گے، جو کام انہوں نے بعد میں کیا ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صلت بن دینار ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12019]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صلت بن دینار ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12019]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7170»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12020
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَكُونُ لِأَصْحَابِي زَلَّةٌ يَغْفِرُهَا اللَّهُ لَهُمْ بِصُحْبَتِهِمْ، وَسَيَتَأَسَّى بِهِمْ قَوْمٌ بَعْدَهُمْ يَكُبُّهُمُ اللَّهُ عَلَى مَنَاخِرِهِمْ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْفَيَّاضِ، قَالَ ابْنُ يُونُسَ: يَرْوِي عَنْ أَشْهَبَ مَنَاكِيرَ، قُلْتُ: وَهَذَا مِمَّا رَوَاهُ عَنْ أَشْهَبَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْفَيَّاضِ، قَالَ ابْنُ يُونُسَ: يَرْوِي عَنْ أَشْهَبَ مَنَاكِيرَ، قُلْتُ: وَهَذَا مِمَّا رَوَاهُ عَنْ أَشْهَبَ.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرے اصحاب سے لغزش ہو گی، اللہ تعالیٰ ان کے صحابی ہونے کی وجہ سے ان کی مغفرت کر دے گا اور ان کے بعد کچھ لوگ ان کی پیروی کریں گے اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو نتھنوں کے بل جہنم میں اوندھے منہ ڈال دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن فیاض ہے، ابن یونس کہتے ہیں: اس نے اشہب سے منکر روایات نقل کی ہیں، میں یہ کہتا ہوں: یہ ان روایات میں سے ایک ہے جو اس نے اشہب سے نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12020]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3243»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12021
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيَدْخُلَنَّ أَمِيرُ فِتْنَةٍ الْجَنَّةَ، وَلَيَدْخُلَنَّ مَنْ مَعَهُ النَّارَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مَوْقُوفًا وَمَرْفُوعًا عَلَى حُذَيْفَةَ، وَرِجَالُ الْمَوْقُوفِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي الْمَرْفُوعِ عُمَرُ بْنُ حَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مَوْقُوفًا وَمَرْفُوعًا عَلَى حُذَيْفَةَ، وَرِجَالُ الْمَوْقُوفِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي الْمَرْفُوعِ عُمَرُ بْنُ حَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”فتنے کا امیر ضرور جنت میں داخل ہو گا اور اُس (امیر) کا ساتھ دینے والا، ضرور جہنم میں داخل ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے موقوف اور مرفوع، دونوں روایات کے طور پر سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے، موقوف روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور مرفوع روایت کی سند میں ایک راوی عمر بن حبیب ہے، جو انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12021]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3277 و 3278)، أخرجه مسند البزار برقم: 2791»
الحكم على الحديث:
موقوف سند کے رجال صحیح ہیں، جبکہ مرفوع سند ضعیف جداً ہے
حدیث نمبر: 12022
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قِيلَ: مَا مَنَعَكَ أَنْ لَا تَكُونَ قَاتَلْتَ يَوْمَ الْجَمَلِ؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَخْرُجُ قَوْمٌ هَلْكَى لَا يُفْلِحُونَ، قَائِدُهُمُ امْرَأَةٌ، قَائِدُهُمْ فِي الْجَنَّةِ". قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ: هَلَكَ قَوْمٌ وَلَّوْا أَمْرَهُمُ امْرَأَةً.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ الْهَجَنَّعِ، ذَكَرَ الذَّهَبِيُّ فِي تَرْجَمَتِهِ هَذَا الْحَدِيثَ فِي مُنْكَرَاتِهِ، وَعَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَبَّاسِ، قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ: لَمْ يَكُنْ بِالْكُوفَةِ أَكْذَبَ مِنْهُ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ.

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ منقول ہے: اُن سے کہا: گیا: کیا وجہ ہے کہ آپ نے جنگ جمل میں لڑائی میں حصہ نہیں لیا؟ تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کچھ ہلاکت کا شکار ہونے والے لوگ نکلیں گے، وہ کامیاب نہیں ہوں گے، اُن کی قیادت کرنے والی ایک عورت ہو گی، اور ان کی قیادت کرنے والے لوگ جنت میں جائیں گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں یہ بات منقول ہے: وہ قوم ہلاکت شکار ہو جائے گی، جو اپنی امیر کسی عورت کو بنا لیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ہجنع ہے، امام ذہبی نے اس راوی کے حالات میں یہ حدیث نقل کی ہے جو اس کی منکر روایات میں سے ایک ہے اور ایک راوی عبدالجبار بن عباس ہے، ابونعیم کہتے ہیں: کوفہ میں اس سے زیادہ جھوٹا اور کوئی نہیں تھا، جبکہ ابوحاتم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12022]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3276)، أخرجه مسند البزار برقم: 3688، وأخرجه صحيح البخاري برقم: 4163، 6686، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2262، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5388»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12023
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهُ سَيَكُونُ [ بَعْدِي ] اخْتِلَافٌ وَأَمْرٌ، فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَكُونَ السِّلْمَ فَافْعَلْ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب میرے بعد اختلاف ہو گا اور وہ حکومت کے بارے میں ہو گا اگر تم سے ہو سکے کہ تم اس سے بچ کے رہو تو تم ایسا کر لینا۔“
یہ روایت عبداللہ نامی راوی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12023]
یہ روایت عبداللہ نامی راوی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12023]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 697»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12024
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ:" إِنَّهُ سَيَكُونُ بَيْنَكَ وَبَيْنَ عَائِشَةَ أَمْرٌ". قَالَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: أَنَا أَشْقَاهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لَا، وَلَكِنْ إِذَا كَانَ ذَلِكَ فَارْدُدْهَا إِلَى مَأْمَنِهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: ”عنقریب تمہارے اور عائشہ کے درمیان اختلاف ہو گا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایسی صورت میں تو میں سب سے زیادہ بدنصیب ہوؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! البتہ جب یہ صورت حال ہو، تو تم عائشہ کو اس کی جائے امان کی طرف لوٹا دینا۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12024]
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12024]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3272) اخرجه احمد فى المسند (393/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26657، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 995»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 12025
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ أَنَّ عَائِشَةَ لَمَّا نَزَلَتْ عَلَى الْحَوْأَبِ سَمِعَتْ نُبَاحَ الْكِلَابِ، فَقَالَتْ: مَا أَظُنُّنِي إِلَّا رَاجِعَةً، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لَنَا:" أَيَّتُكُنَّ يَنْبَحُ عَلَيْهَا كِلَابُ الْحَوْأَبِ". فَقَالَ لَهَا الزُّبَيْرُ: تَرْجِعِينَ، عَسَى اللَّهُ أَنْ يُصْلِحَ بِكِ بَيْنَ النَّاسِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ”حوأب“ نامی جگہ پر پڑاؤ کیا اور وہاں کتوں کے بھونکنے کی آواز سنی تو انہوں نے فرمایا: مجھے واپس چلے جانا چاہیے، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم (یعنی ازواج مطہرات) سے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کون وہ خاتون ہو گی، جس پر حوأب کے کتے بھونکیں گے۔“ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: کیا آپ واپس چلی جائیں گی؟ ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ آپ کی وجہ سے لوگوں کے درمیان صلح کروا دے۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12025]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12025]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3275) اخرجه أبو يعلى فى المسند (4868) أخرجه احمد فى المسند (52/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24133»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12026
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِنِسَائِهِ:" لَيْتَ شِعْرِي، أَيَّتُكُنَّ صَاحِبَةُ الْجَمَلِ الْأَدْبَبِ، تَخْرُجُ فَيَنْبَحُهَا كِلَابُ حَوْأَبٍ، يُقْتَلُ عَنْ يَمِينِهَا وَعَنْ يَسَارِهَا قَتْلَى كَثِيرٌ، ثُمَّ تَنْجُو بَعْدَمَا كَادَتْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج سے فرمایا: ”کاش مجھے معلوم ہوتا! تم میں سے کون عورت اس اونٹ والی ہو گی، جس کے چہرے پر بہت زیادہ بال ہوں گے، وہ نکلے گی اور اس پر ”حوأب“ کے کتے بھونکیں گے، اس کے دائیں اور بائیں بہت سے لوگ قتل کیے جائیں گے اور پھر ہلاکت کے قریب پہنچ جانے کے بعد وہ نجات پا جائے گی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12026]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12026]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3273 و 3274)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 179»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12027
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - قَالَ: كُنَّا عِنْدَ بَيْتِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَفَرٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ، فَقَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" خِيَارُكُمُ الْمُوفُونَ الْمُطِيبُونَ، إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْحَفِيَّ التَّقِيَّ"، قَالَ: وَمَرَّ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، فَقَالَ:" الْحَقُّ مَعَ ذَا الْحَقُّ مَعَ ذَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں موجود تھے، کچھ مہاجرین اور انصار تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تم لوگوں کو تمہارے بہترین لوگوں کے بارے میں بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں جو (عہد، یا اپنے فرض کو) پورا کرنے والے نیک خصلت لوگ ہوں، بے شک اللہ تعالیٰ پوشیدہ رہنے والے، پرہیزگار شخص کو پسند کرتا ہے، راوی کہتے ہیں: اسی دوران سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ وہاں سے گزرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حق، اس کے ساتھ ہو گا، حق، اس کے ساتھ ہو گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12027]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12027]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1052)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6649»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12028
وَعَنْ أَبِي جَرْوٍ الْمَازِنِيِّ قَالَ: شَهِدْتُ عَلِيًّا وَالزُّبَيْرَ حِينَ تَوَاقَفَا، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: يَا زُبَيْرُ، أَنْشُدُكَ اللَّهَ، أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّكَ تُقَاتِلُ وَأَنْتَ ظَالِمٌ؟". قَالَ: نَعَمْ، وَلَمْ أَذْكُرْ إِلَّا فِي مَوْقِفِي هَذَا ثُمَّ انْصَرَفَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: لَمْ يَصِحَّ حَدِيثُهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: لَمْ يَصِحَّ حَدِيثُهُ.
ابوجرو مازنی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا علی اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہما کے پاس موجود تھا، جب یہ دونوں صاحبان ایک دوسرے کے سامنے آ کے ٹھہرے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اُن سے کہا: اے زبیر! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، کہ کیا آپ نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم (علی کے ساتھ) جنگ کرو گے اور تم ظلم کرنے والے ہو گے“ تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! لیکن مجھے یہ بات یہاں کھڑے ہو کر یاد آئی ہے، پھر وہ واپس چلے گئے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن مسلم ہے، امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث مستند نہیں ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12028]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (666)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف