الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ فِيمَا كَانَ فِي الْجَمَلِ وَصِفِّينَ وَغَيْرِهِمَا .
جنگ جمل، جنگ صفین اور دیگر میں جو کچھ ہوا، اس کا بیان
حدیث نمبر: 12021
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيَدْخُلَنَّ أَمِيرُ فِتْنَةٍ الْجَنَّةَ، وَلَيَدْخُلَنَّ مَنْ مَعَهُ النَّارَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مَوْقُوفًا وَمَرْفُوعًا عَلَى حُذَيْفَةَ، وَرِجَالُ الْمَوْقُوفِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي الْمَرْفُوعِ عُمَرُ بْنُ حَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مَوْقُوفًا وَمَرْفُوعًا عَلَى حُذَيْفَةَ، وَرِجَالُ الْمَوْقُوفِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي الْمَرْفُوعِ عُمَرُ بْنُ حَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”فتنے کا امیر ضرور جنت میں داخل ہو گا اور اُس (امیر) کا ساتھ دینے والا، ضرور جہنم میں داخل ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے موقوف اور مرفوع، دونوں روایات کے طور پر سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے، موقوف روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور مرفوع روایت کی سند میں ایک راوی عمر بن حبیب ہے، جو انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12021]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3277 و 3278)، أخرجه مسند البزار برقم: 2791»
الحكم على الحديث:
موقوف سند کے رجال صحیح ہیں، جبکہ مرفوع سند ضعیف جداً ہے
Majma al-Zawa'id Hadith 12021 in Urdu