🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابٌ فِيمَا كَانَ فِي الْجَمَلِ وَصِفِّينَ وَغَيْرِهِمَا .
جنگ جمل، جنگ صفین اور دیگر میں جو کچھ ہوا، اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12022
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قِيلَ: مَا مَنَعَكَ أَنْ لَا تَكُونَ قَاتَلْتَ يَوْمَ الْجَمَلِ؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَخْرُجُ قَوْمٌ هَلْكَى لَا يُفْلِحُونَ، قَائِدُهُمُ امْرَأَةٌ، قَائِدُهُمْ فِي الْجَنَّةِ". قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ: هَلَكَ قَوْمٌ وَلَّوْا أَمْرَهُمُ امْرَأَةً.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ الْهَجَنَّعِ، ذَكَرَ الذَّهَبِيُّ فِي تَرْجَمَتِهِ هَذَا الْحَدِيثَ فِي مُنْكَرَاتِهِ، وَعَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَبَّاسِ، قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ: لَمْ يَكُنْ بِالْكُوفَةِ أَكْذَبَ مِنْهُ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ منقول ہے: اُن سے کہا: گیا: کیا وجہ ہے کہ آپ نے جنگ جمل میں لڑائی میں حصہ نہیں لیا؟ تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کچھ ہلاکت کا شکار ہونے والے لوگ نکلیں گے، وہ کامیاب نہیں ہوں گے، اُن کی قیادت کرنے والی ایک عورت ہو گی، اور ان کی قیادت کرنے والے لوگ جنت میں جائیں گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں یہ بات منقول ہے: وہ قوم ہلاکت شکار ہو جائے گی، جو اپنی امیر کسی عورت کو بنا لیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ہجنع ہے، امام ذہبی نے اس راوی کے حالات میں یہ حدیث نقل کی ہے جو اس کی منکر روایات میں سے ایک ہے اور ایک راوی عبدالجبار بن عباس ہے، ابونعیم کہتے ہیں: کوفہ میں اس سے زیادہ جھوٹا اور کوئی نہیں تھا، جبکہ ابوحاتم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12022]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3276)، أخرجه مسند البزار برقم: 3688، وأخرجه صحيح البخاري برقم: 4163، 6686، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2262، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5388»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 12022 in Urdu