الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِ ابْنِ الزُّبَيْرِ . وَيَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، وَاسْتِخْلَافُ أَبِيهِ لَهُ، وَأَيَّامُ الْحَرَّةِ، وَغَيْرُ ذَلِكَ
صلح کے بارے میں اور اس کے بعد جو صورتحال ہوئی اس کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12088
وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ: جَاءَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ مَعَ جِوَارٍ لَهَا، وَقَدْ ذَهَبَ بَصَرُهَا، فَقَالَتْ: أَيْنَ الْحَجَّاجُ؟ فَقُلْنَا: لَيْسَ هُوَ هُنَا، قَالَتْ: فَمُرُوهُ فَلْيَأْمُرْ لَنَا بِهَذِهِ الْعِظَامِ [ فَأِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ الْمُثْلَةِ، قُلْنَا إِذَا جَاءَ قُلْنَا لَهُ. قَالَتْ: فِإِذَا جَاءَ فَأَخْبِرُوهُ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَخْرُجُ فِي ثَقِيفَ كَذَّابٌ وَمُبِيرٌ" ] .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَالْأَكْثَرُ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَالْأَكْثَرُ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قاسم بن محمد بیان کرتے ہیں: سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما اپنی لڑکیوں کے ساتھ آئیں ان کی بینائی رخصت ہو چکی تھی، انہوں نے دریافت کیا: حجاج کہاں ہے؟ ہم نے کہا: وہ یہاں نہیں ہے، انہوں نے کہا: تم اسے کہہ دینا کہ وہ یہ ہڈیاں (یعنی سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی میت) ہمیں دینے کا حکم دیدے، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مثلہ کرنے سے منع کرتے ہوئے سنا ہے، راوی کہتے ہیں: ہم نے کہا: جب وہ آئے گا تو ہم اس سے یہ بات کہہ دیں گے، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جب وہ آئے تو اسے یہ بات بھی بتا دینا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ثقیف قبیلے میں ایک کذاب (یعنی نبوت کا جھوٹا دعویدار) اور ایک خون بہانے والا شخص نکلے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے، زیادہ تر لوگوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12088]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12089
وَعَنْ عَقِيلِ بْنِ خَالِدٍ أَنَّ أَبَاهُ كَانَ مَعَ الْحَجَّاجِ لَمَّا قُتِلَ ابْنُ الزُّبَيْرِ، فَبَعَثَهُ إِلَى أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ لَهُ: قُلْ لَهَا: يَقُولُ لَكِ الْحَجَّاجُ: اعْزِلِي مَا كَانَ مِنْ مَالٍ عَنْ مَالِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ. فَقَالَتْ: افْعَلْهَا يَا ابْنَ أَسْمَاءَ [ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" يَخْرُجُ مِنْ هَذَا الْحَيِّ مِنْ ثَقِيفٍ رَجُلَانِ أَحَدُهُمَا يَكْذِِبُ، وَالْآخَرُ مُبِيرٌ.
فَأَمَّا الْكَذَّابُ فَقَدْ عَرَفْنَاهُ وَمَا أَحْسَبُهُ إِلَّا الْمُبِيرُ. فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ فَأَخْبَرْتُهُ، فَلَمْ يَكْرَهْ ذَلِكَ ] .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو زَيْدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْغَمْرِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.

عقیل بن خالد بیان کرتے ہیں: اُن کے والد حجاج کے ساتھ تھے، جب اس نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو شہید کیا، حجاج نے انہیں سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا اور ان سے کہا: تم اس خاتون سے یہ کہہ دینا کہ حجاج آپ سے یہ کہہ رہا ہے کہ عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کا جو مال ہے، اس کے مال میں سے اپنا مال الگ کر لیں، تو سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا اسماء کے بیٹے نے ایسا کیا ہو گا، میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ثقیف قبیلے سے دو آدمی نکلیں گے، جن میں سے ایک جھوٹ بولتا ہو گا (یعنی نبوت کا جھوٹا دعوی کرے گا) اور دوسرا خون بہانے والا ہو گا۔“ (پھر سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے فرمایا:) جہاں تک نبوت کے جھوٹے دعویدار کا تعلق ہے تو اسے تو ہم جان چکے ہیں اور خون بہانے والے سے مراد، میرے خیال میں یہی (یعنی حجاج بن یوسف) ہو گا۔ راوی کہتے ہیں: میں واپس حجاج کے پاس آیا اور اسے اس بارے میں بتایا، تو اس نے اس بات کو ناپسند نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوزید عبدالرحمن بن ابوغمر ہے اور میں اس راوی سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12089]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (97/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12090
وَعَنْ أَبِي مَعْشَرٍ قَالَ: لَمَّا مَاتَ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَزِيدَ بَايَعَ أَهْلُ الشَّامِ كُلُّهُمُ ابْنَ الزُّبَيْرِ إِلَّا أَهْلَ الْأُرْدُنِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رُؤُوسُ بَنِي أُمَيَّةَ وَنَاسٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ وَأَشْرَافِهِمْ، فِيهِمْ رَوْحُ بْنُ الزِّنْبَاعِ الْجُذَامِيُّ، قَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: إِنَّ الْمُلْكَ كَانَ فِينَا أَهْلَ الشَّامِ فَيَنْتَقِلُ إِلَى أَهْلِ الْحِجَازِ؟ لَا نَرْضَى بِذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
ابومعشر بیان کرتے ہیں: جب معاویہ بن یزید کا انتقال ہو گیا، تو تمام اہل شام نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی بیعت کر لی، صرف اہل اردن نے نہیں کی، جب بنو امیہ کے اکابرین نے یہ صورت حال دیکھی اور شام کے کچھ افراد اور معززین نے یہ بات دیکھی، جن میں ایک روح بن زنباع جذامی بھی تھا، تو انہوں نے ایک دوسرے سے کہا: حکومت تو ہمارے یعنی اہل شام کے درمیان رہنی چاہیے اور یہ اب منتقل ہو کے اہل حجاز کی طرف چلی جائے گی، تو ہم اس سے راضی نہیں ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12090]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12090]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (4640)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع