الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابٌ فِي ظُهُورِ الْمَعَاصِي .
گناہوں کا ظاہر ہونا
حدیث نمبر: 12141
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا خَفِيَتِ الْخَطِيئَةُ لَمْ تَضُرَّ إِلَّا صَاحِبَهَا، وَإِذَا ظَهَرَتْ فَلَمْ تُغَيَّرْ ضَرَّتِ الْعَامَّةَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ الْغِفَارِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب برائی پوشیدہ ہو، تو وہ صرف متعلقہ فرد کو نقصان دیتی ہے اور جب وہ ظاہر ہو جائے اور اُسے مٹایا نہ جائے، تو وہ عمومی لوگوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم غفاری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12141]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم غفاری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12141]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12142
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ رَجُلٍ يَكُونُ فِي قَوْمٍ يَعْمَلُ بِمَعَاصِي اللَّهِ فِيهِمْ، وَهُمْ أَكْثَرُ مِنْهُ وَأَعَزُّ، ثُمَّ يَدَّهِنُونَ فِي شَأْنِهِ إِلَّا عَاقَبَهُمُ اللَّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بھی شخص ایسی قوم میں موجود ہو کہ وہ ان لوگوں کے درمیان اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ گناہوں پر عمل کرتا ہو اور دوسرے لوگ اس سے زیادہ تعداد میں ہوں اور غلبہ بھی رکھتے ہوں، اور پھر بھی وہ اس شخص کے بارے میں کوتاہی کا اظہار کریں، تو اللہ تعالیٰ ان سب لوگوں کو عذاب دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12142]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12142]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (10512)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10512، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3061»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12143
وَعَنِ الْعُرْسِ بْنِ عَمِيرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ لَا يُعَذِّبُ الْعَامَّةَ بِعَمَلِ الْخَاصَّةِ حَتَّى تَعْمَلَ الْخَاصَّةُ بِعَمَلٍ تَقْدِرُ الْعَامَّةُ أَنْ تُغَيِّرَهُ وَلَا تَغَيُّرُهُ، فَذَاكَ حِينَ يَأْذَنُ اللَّهُ فِي هَلَاكِ الْعَامَّةِ وَالْخَاصَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عرس بن عمیرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ مخصوص لوگوں کے عمل کی وجہ سے عام لوگوں کو عذاب نہیں دیتا، جب مخصوص لوگ کوئی عمل کریں اور عام لوگ اسے ختم کرنے کی قدرت رکھتے ہوں اور پھر اسے ختم نہ کریں، تو ایسی صورت میں اللہ تعالیٰ عام اور خاص (سب کو) ہلاک کرنے کا حکم دیدیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12143]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12143]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (138/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12144
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتُهْلَكُ الْقَرْيَةُ فِيهِمُ الصَّالِحُونَ؟ قَالَ:" نَعَمْ". فَقِيلَ: لِمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" بِشَهَادَتِهِمْ وَسُكُوتِهِمْ عَنْ مَعَاصِي اللَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کیا ایسی بستی بھی ہلاکت کا شکار ہو جائے گی، جس میں نیک لوگ موجود ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! عرض کی گئی: یا رسول اللہ! وہ کیوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیونکہ وہ لوگ موجود تھے اور پھر بھی وہ اللہ تعالیٰ کے معاصی کے حوالے سے خاموش رہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلیٰ اسلمی ہے اور وہ ضعیف ہے، امام بزار نے
یہ روایت اسی طرح اس کی مانند نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسے نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12144]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلیٰ اسلمی ہے اور وہ ضعیف ہے، امام بزار نے
یہ روایت اسی طرح اس کی مانند نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسے نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12144]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3300) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (11702)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11702، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4743»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12145
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا ظَهَرَتِ الْمَعَاصِي فِي أُمَّتِي عَمَّهُمُ اللَّهُ بِعَذَابٍ مِنْ عِنْدِهِ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمَا فِيهِمْ صَالِحُونَ؟ قَالَ:" بَلَى". قُلْتُ: فَكَيْفَ يُصْنَعُ بِأُولَئِكَ؟ قَالَ:" يُصِيبُهُمْ مَا أَصَابَ النَّاسَ، ثُمَّ يَصِيرُونَ إِلَى مَغْفِرَةٍ مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب میری امت میں معاصی ظاہر ہو جائیں گے، تو اللہ تعالیٰ اپنی طرف سے ان سب کو عمومی عذاب دے گا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ان میں نیک لوگ نہیں ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! ہوں گے، میں نے عرض کی: تو پھر ان لوگوں کے ساتھ کیا ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو چیز ان (گناہگار) لوگوں کو لاحق ہو گی وہ ان (نیک لوگوں) کو بھی لاحق ہو گی، اور پھر وہ لوگ اللہ تعالیٰ کی مغفرت اور اس کی رضامندی کی طرف چلے جائیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12145]
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12145]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (29/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26056»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12146
وَعَنْ عَائِشَةَ تَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا ظَهَرَ السُّوءُ فِي أَرْضٍ أَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - بِأَهْلِ الْأَرْضِ بِأَسْهُ". قَالَتْ: وَفِيهَا أَهْلُ طَاعَةِ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، ثُمَّ يَصِيرُونَ إِلَى رَحْمَةِ اللَّهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ امْرَأَةٌ لَمْ تُسَمَّ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع کرتے ہوئے بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب زمین میں برائی غالب ہو جائے، تو اللہ تعالیٰ تمام اہل زمین پر اپنا عذاب نازل کر دیتا ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: زمین میں اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے والے بھی تو ہوتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! پھر وہ لوگ اللہ تعالیٰ کی رحمت کی طرف چلے جائیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک خاتون ایسی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12146]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک خاتون ایسی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12146]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (41/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23613»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12147
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَنْزَلَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - بِقَوْمٍ عَذَابًا أَصَابَ الْعَذَابُ مَنْ كَانَ بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ، ثُمَّ يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - عَلَى أَعْمَالِهِمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی قوم پر عذاب نازل کرتا ہے تو وہ عذاب ان کے درمیان سب کو لاحق ہوتا ہے اور پھر اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے اعمال کے حساب سے اُن لوگوں کو دوبارہ زندہ کرے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12147]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12147]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (110/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6172، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7315»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12148
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: ذُكِرَ فِي زَمَنِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَسْفٌ قِبَلَ الْمَشْرِقِ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يُخْسَفُ بِأَرْضٍ فِيهَا الْمُسْلِمُونَ؟ فَقَالَ:" نَعَمْ، إِذَا كَانَ أَكْثَرُ أَهْلِهَا الْخَبَثَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں یہ بات پتہ چلی کہ مشرق کی سمت میں کوئی جگہ زمین میں دھنس گئی ہے، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایک ایسی زمین دھنس گئی ہے، جس میں مسلمان بھی موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں! ایسا اُس وقت ہوتا ہے، جب وہاں کے رہنے والے زیادہ تر لوگ برائیوں میں مبتلا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12148]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12148]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (107) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1862)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1862، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 94»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12149
وَعَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَقُولُ:" إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ، فُتِحَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ" وَحَلَّقَ تِسْعِينَ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، إِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیده ام حبیبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک ہم اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہیں، اور بے شک ہم نے اُسی کی طرف لوٹ کے جانا ہے، عربوں کے لئے اس برائی کے حوالے سے بربادی ہے، جو قریب آ چکی ہے، یا جوج اور ماجوج کی دیوار کا اتنا حصہ کھل گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نوے کا حلقہ بنا کر یہ بات ارشاد فرمائی، میں نے عرض کی: کیا ہم ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے؟ جبکہ ہمارے درمیان نیک لوگ بھی موجود ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! جب برائی کثرت سے ہو گی (تو ایسا ہی ہو گا)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12149]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12149]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7315»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12150
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا نَقَضَ قَوْمٌ الْعَهْدَ إِلَّا كَانَ الْقَتْلُ بَيْنَهُمْ، وَلَا ظَهَرَتْ فَاحِشَةٌ فِي قَوْمٍ قَطُّ إِلَّا سَلَّطَ اللَّهُ عَلَيْهِمُ الْمَوْتَ، وَلَا مَنَعَ قَوْمٌ قَطُّ الزَّكَاةَ إِلَّا حَبَسَ اللَّهُ عَنْهُمُ الْقَطْرَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ رَجَاءِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی کوئی قوم عہدشکنی کرتی ہے، تو ان کے درمیان قتل و غارت گری شروع ہو جاتی ہے، اور جب بھی کسی قوم کے درمیان فحاشی غالب ہوتی ہے، تو اللہ تعالیٰ ان پر موت کو مسلط کر دیتا ہے، اور جب بھی کوئی قوم زکوۃ دینے سے انکار کرتی ہے، تو اللہ تعالیٰ ان سے بارش کو روک دیتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف رجاء بن محمد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12150]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف رجاء بن محمد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12150]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3299)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔