الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ وُجُوبِ إِنْكَارِ الْمُنْكَرِ .
منکر کے انکار کا واجب ہونا
حدیث نمبر: 12153
عَنْ أَبِي مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّهُ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ إِذَا عَمِلَ فِيهِمُ الْعَامِلُ الْخَطِيئَةَ فَنَهَاهُ النَّاهِي تَعْذِيرًا، فَإِذَا كَانَ مِنَ الْغَدِ جَالَسَهُ وَوَاكَلَهُ وَشَارَبَهُ كَأَنَّهُ لَمْ يَرَهُ عَلَى خَطِيئَةٍ بِالْأَمْسِ، فَلَمَّا رَأَى اللَّهُ - تَعَالَى - ذَلِكَ مِنْهُمْ ضَرَبَ قُلُوبَ بَعْضِهِمْ عَلَى بَعْضٍ عَلَى لِسَانِ دَاوُدَ وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ ذَلِكَ بِمَا عَصَوْا وَكَانُوا يَعْتَدُونَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَتَأْمُرُنَّ بِالْمَعْرُوفِ، وَلْتَنْهُنَّ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَلَتَأْخُذُنَّ عَلَى أَيْدِي الْمُسِيءِ وَلَتَأْطُرُنَّهُ عَلَى الْحَقِّ أَطْرًا، أَوْ لَيَضْرِبَنَّ اللَّهُ بِقُلُوبِ بَعْضِكُمْ عَلَى بَعْضٍ وَيَلْعَنُكُمْ كَمَا لَعَنَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم سے پہلے بنی اسرائیل میں جب کوئی عمل کرنے والا، کوئی برا کام کرتا تھا، تو کوئی روکنے والا اسے تعزیر کے طور پر روکتا تھا، لیکن اگلے دن روکنے والا شخص اُس کے ساتھ بیٹھ جاتا تھا، اس کے ساتھ کھاتا پیتا تھا، یوں جیسے اس نے گزشتہ دن اس کی برائی دیکھی ہی نہیں ہے، جب اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کی یہ صورت حال دیکھی، تو ان کے دل ایک دوسرے کی مانند کر دیے، اور سیدنا داؤد علیہ السلام اور سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی زبانی ان پر لعنت کی، اس کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے نافرمانی کی تھی اور حد سے تجاوز کیا تھا، اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، تم لوگ ضرور نیکی کا حکم دو گے اور برائی سے منع کرو گے، اور برا کام کرنے والا ہاتھ ضرور پکڑو گے اور اسے حق کی پیروی کرنے پر ضرور مجبور کرو گے، ورنہ پھر اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں کو ایک جیسا کر دے گا اور تم پر بھی اسی طرح لعنت کرے گا، جس طرح اس نے اُن لوگوں پر لعنت کی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12153]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12153]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12154
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا رَأَيْتَ أُمَّتِي تَهَابُ الظَّالِمَ أَنْ تَقُولَ لَهُ: أَنْتَ الظَّالِمُ فَقَدْ تُوُدِّعَ مِنْهُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَكَذَلِكَ إِسْنَادُ أَحْمَدَ إِلَّا أَنَّهُ وَقَعَ فِيهِ فِي الْأَصْلِ غَلَطٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میری امت کو دیکھو کہ وہ ظالم سے اس حوالے سے خوف زدہ ہے کہ اسے یہ کہے: تم ظالم ہو، تو پھر ان کی رخصتی کا وقت آ گیا ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار کی مختلف اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام أحمد کی سند کا معاملہ بھی اسی طرح ہے، البتہ اس کی اصل میں غلطی پائی جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12154]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6745»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12155
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا رَأَيْتَ أُمَّتِي تَهَابُ الظَّالِمَ أَنْ تَقُولَ لَهُ: أَنْتَ ظَالِمٌ فَقَدْ تُوُدِّعَ مِنْهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سِنَانُ بْنُ هَارُونَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میری امت کو دیکھو کہ وہ ظالم سے اس بات سے خوف زدہ ہے کہ اسے یہ کہے: تم ظالم ہو، تو پھر ان کی رخصتی کا وقت آ گیا ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سنان بن ہارون ہے اور وہ ضعیف ہے، امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12155]

إسنادہ ضعیف