الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. بَابُ لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى الْحَقِّ .
اُس امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر گامزن رہے گا
حدیث نمبر: 12245
عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: يَا أَهْلَ الشَّامِ، حَدَّثَنِي الْأَنْصَارِيُّ - قَالَ شُعْبَةُ: يَعْنِي زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ". وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ تَكُونُوا هُمْ يَا أَهْلَ الشَّامِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو عَبْدِ اللَّهِ الشَّامِيُّ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يَجْرَحْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے: انہوں نے فرمایا: اے اہل شام! مجھے ایک انصاری نے یہ حدیث بیان کی ہے، یہاں شعبہ نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے، اُن انصاری سے مراد، سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ ہیں، وہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کا ایک گروہ، ہمیشہ حق پر گامزن رہے گا۔“ (سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اے اہل شام! مجھے امید ہے کہ اس سے مراد تم لوگ ہو گے۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس میں ایک راوی ابوعبداللہ شامی ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے، کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12245]
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس میں ایک راوی ابوعبداللہ شامی ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے، کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12245]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3319) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4967) أخرجه احمد فى المسند (369/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18804»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12246
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: نُبِّئْتُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَزَالُ هَذَا الدِّينُ قَائِمًا تُقَاتِلُ عَلَيْهِ عِصَابَةٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ"،
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے یہ بات بتائی گئی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ دین مسلسل غالب رہے گا اور مسلمانوں کا ایک گروہ اس کی خاطر جنگ کرتا رہے گا، یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائے گی (یعنی قیامت قائم ہونے تک ایسا ہوتا رہے گا)۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12246]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (106/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20426»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12247
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ عَنْ مَنْ حَدَّثَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَهُ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ نَفْسِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت جو سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، ایک شخص کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے، اس میں بھی اس کی مانند مذکور ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں وہ روایت صحیح میں، سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12247]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12247]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (98/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12248
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الدِّينِ ظَاهِرِينَ، لِعَدُوِّهِمْ قَاهِرِينَ، لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَالَفَهُمْ إِلَّا مَا أَصَابَهُمْ مِنْ لَأْوَاءَ حَتَّى يَأْتِيَهُمْ أَمْرُ اللَّهِ وَهُمْ كَذَلِكَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَيْنَ هُمْ؟ قَالَ:" بِبَيْتِ الْمَقْدِسِ وَأَكْنَافِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ وِجَادَةً عَنْ خَطِّ أَبِيهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَفِي فَضْلِ أَهْلِ الشَّامِ شَيْءٌ مِنْ هَذَا الْبَابِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ دین پر گامزن رہے گا، اور وہ لوگ اپنے دشمنوں پر غالب رہیں گے، اور جو شخص ان کی مخالفت کرے گا، وہ اُن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا، البتہ انہیں کچھ شدت (یعنی تنگی اور مشقت) کا سامنا کرنا پڑے گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا حکم (یعنی قیامت) اُن کے پاس آئے گا، تو وہ اسی حالت میں ہوں گے۔“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ لوگ کہاں ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیت المقدس میں اور بیت المقدس کے اطراف و اکناف میں۔“
یہ روایت عبداللہ نے ”وجادۃ“ کے طور پر، اپنے والد کی تحریر سے نقل کی ہے، اسے امام طبرانی نے بھی نقل کیا ہے اور ان کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) اہل شام کی فضیلت سے متعلق باب میں، اس نوعیت کی کچھ احادیث ذکر ہوں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12248]
یہ روایت عبداللہ نے ”وجادۃ“ کے طور پر، اپنے والد کی تحریر سے نقل کی ہے، اسے امام طبرانی نے بھی نقل کیا ہے اور ان کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) اہل شام کی فضیلت سے متعلق باب میں، اس نوعیت کی کچھ احادیث ذکر ہوں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12248]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7643)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21816»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12249
وَعَنْ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي ظَاهِرِينَ عَلَى الْحَقِّ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر گامزن رہے گا، یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، معجم کبیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12249]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، معجم کبیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12249]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 2433، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8438، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 127»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12250
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَزَالُ أُمَّتِي ظَاهِرِينَ عَلَى الْحَقِّ حَتَّى يَنْزِلَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ، فَيَقُولُ إِمَامُهُمْ: تَقَدَّمْ، فَيَقُولُ: أَنْتَ أَحَقُّ، بَعْضُكُمْ أُمَرَاءُ عَلَى بَعْضٍ، أَمْرٌ أَكْرَمَ بِهِ هَذِهِ الْأُمَّةَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت ہمیشہ حق پر گامزن رہے گی، یہاں تک کہ سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام تشریف لائیں گے، تو اُن لوگوں کا امام یہ کہے گا: آپ آگے ہوں! تو وہ یہ فرمائیں گے: تم زیادہ حق رکھتے ہو، تم ایک دوسرے کے امیر ہو (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) یہ ایک ایسا معاملہ ہے، جس کے حوالے سے اللہ تعالیٰ نے اس امت کو عزت عطا کی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12250]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12250]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2078)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12251
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَيُدْرِكُ رِجَالٌ مِنْ أُمَّتِي عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ وَيَشْهَدُونَ قِتَالَ الدَّجَّالِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے کچھ لوگ سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا زمانہ پائیں گے اور وہ دجال کے ساتھ جنگ میں شریک ہوں گے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عباد بن منصور ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12251]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عباد بن منصور ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12251]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2821)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8678، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7417»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12252
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَزَالُ هَذَا الْأَمْرُ - أَوْ عَلَى هَذَا الْأَمْرِ - عِصَابَةٌ مِنْ أُمَّتِي لَا يَضُرُّهُمْ خِلَافُ مَنْ خَالَفَهُمْ حَتَّى يَأْتِيَهُمْ أَمْرُ اللَّهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرُ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدِ ابْنِ قَمِيرَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”یہ معاملہ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) میری امت کا ایک گروہ اس معاملے (یعنی دین) پر گامزن رہے گا اور جو شخص اُن کی مخالفت کرے گا، اس کا اختلاف انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا، یہاں تک کہ اللہ کا حکم ان لوگوں کے پاس آ جائے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف زہیر بن محمد بن قمیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12252]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف زہیر بن محمد بن قمیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12252]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3320)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12253
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُقَاتِلُونَ عَلَى أَبْوَابِ دِمَشْقَ وَمَا حَوْلَهُ عَلَى أَبْوَابِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ وَمَا حَوْلَهُ، لَا يَضُرُّهُمْ خِذْلَانُ مَنْ خَذَلَهُمْ، ظَاهِرِينَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ عَبَّادٍ وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دمشق کے دروازوں کے پاس، میری امت کا ایک گروہ مسلسل جنگ کرتا رہے گا، اور بیت المقدس کے دروازوں کے پاس اور اس کے اردگرد ایک گروہ جنگ کرتا رہے گا، جو شخص انہیں رسوا کرنے کی کوشش کرے گا، اس کی کوشش ان لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی اور وہ لوگ قیامت کے دن تک غالب رہیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ولید بن عباد ہے اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12253]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ولید بن عباد ہے اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12253]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 47»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12254
وَعَنْ مُرَّةَ الْبَهْزِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ عَلَى مَنْ نَاوَأَهُمْ، وَهُمْ كَالْإِنَاءِ بَيْنَ الْأَكَلَةِ، حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ وَهُمْ كَذَلِكَ". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَيْنَ هُمْ؟ قَالَ:" بِأَكْنَافِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ". قَالَ: وَحَدَّثَنِي أَنَّ الرَّمَلَةَ هِيَ الرَّبْوَةُ وَذَلِكَ أَنَّهَا مُغْرِبَةٌ وَمُشْرِقَةٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا مره بہزی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر گامزن رہے گا اور وہ ان لوگوں پر غالب رہیں گے، جو ان کے مقابلے میں آئیں گے اور وہ کھانے والوں کے درمیان برتن کی مانند ہوں گے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا حکم آئے گا، تو وہ اسی حالت میں ہوں گے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی یا رسول اللہ! وہ لوگ کہاں ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیت المقدس کے اطراف میں۔ راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے مجھے یہ بات بھی بیان کی ہے: ”رملہ“ سے مراد ٹیلہ ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک مغربی حصہ ہے اور ایک مشرقی حصہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12254]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12254]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (317/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف