🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
58. بَابُ لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى الْحَقِّ .
اُس امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر گامزن رہے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12248
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الدِّينِ ظَاهِرِينَ، لِعَدُوِّهِمْ قَاهِرِينَ، لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَالَفَهُمْ إِلَّا مَا أَصَابَهُمْ مِنْ لَأْوَاءَ حَتَّى يَأْتِيَهُمْ أَمْرُ اللَّهِ وَهُمْ كَذَلِكَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَيْنَ هُمْ؟ قَالَ:" بِبَيْتِ الْمَقْدِسِ وَأَكْنَافِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ وِجَادَةً عَنْ خَطِّ أَبِيهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَفِي فَضْلِ أَهْلِ الشَّامِ شَيْءٌ مِنْ هَذَا الْبَابِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ دین پر گامزن رہے گا، اور وہ لوگ اپنے دشمنوں پر غالب رہیں گے، اور جو شخص ان کی مخالفت کرے گا، وہ اُن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا، البتہ انہیں کچھ شدت (یعنی تنگی اور مشقت) کا سامنا کرنا پڑے گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا حکم (یعنی قیامت) اُن کے پاس آئے گا، تو وہ اسی حالت میں ہوں گے۔“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ لوگ کہاں ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیت المقدس میں اور بیت المقدس کے اطراف و اکناف میں۔“
یہ روایت عبداللہ نے ”وجادۃ“ کے طور پر، اپنے والد کی تحریر سے نقل کی ہے، اسے امام طبرانی نے بھی نقل کیا ہے اور ان کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) اہل شام کی فضیلت سے متعلق باب میں، اس نوعیت کی کچھ احادیث ذکر ہوں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12248]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7643)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21816»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 12248 in Urdu