الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
66. بَابُ النَّهْيِ عَنْ تَعَاطِي السَّيْفِ مَسْلُولًا .
بغیر میان کے تلوار، ایک دوسرے کو دینے کی ممانعت
حدیث نمبر: 12265
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: أَتَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قَوْمٍ يَتَعَاطَوْنَ سَيْفًا مَسْلُولًا فَقَالَ:" لَعَنَ اللَّهُ مَنْ فَعَلَ هَذَا. أَوَلَيْسَ قَدْ نَهَيْتُ عَنْ هَذَا؟". ثُمَّ قَالَ:" إِذَا سَلَّ أَحَدُكُمْ سَيْفَهُ فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَأَرَادَ أَنْ يُنَاوِلَهُ أَخَاهُ فَلْيُغْمِدْهُ ثُمَّ يُنَاوِلُهُ إِيَّاهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں کے پاس تشریف لائے، جو ایک دوسرے کو ننگی تلواریں پکڑا رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اُس شخص پر لعنت کرے، جو ایسا کرتا ہے، کیا تمہیں اس بات سے منع نہیں کیا گیا؟ پھر آپ نے ارشاد فرمایا: جب کسی شخص نے تلوار میان سے نکالی ہوئی ہو، وہ اُس کی طرف دیکھے، پھر وہ تلوار اپنے بھائی کو پکڑانے کا ارادہ کرے، تو پہلے اسے میان میں ڈالے، پھر وہ اُس کو پکڑائے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ مدلس ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12265]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ مدلس ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12265]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (41/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19916»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12266
وَعَنْ بَنَّةَ الْجُهَنِيِّ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ عَلَى قَوْمٍ فِي الْمَسْجِدِ - أَوْ فِي الْمَجْلِسِ - يَسُلُّونَ سَيْفًا بَيْنَهُمْ - يَتَعَاطَوْنَهُ بَيْنَهُمْ - غَيْرَ مَغْمُودٍ، فَقَالَ:" لَعَنَ اللَّهُ مَنْ يَفْعَلُ ذَلِكَ، لَوْ لَمْ أَزْجُرْكُمْ عَنْ هَذَا، فَإِذَا سَلَلْتُمُ السَّيْفَ فَلْيَغْمِدْهُ الرَّجُلُ ثُمَّ لِيُعْطِهِ كَذَلِكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ لِينٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بنہ جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) کسی محفل میں، کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے، جنہوں نے تلواریں میان سے نکالی ہوئی تھیں، اور وہ ایک دوسرے کو پکڑا رہے تھے، جو میان کے بغیر تھیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ایسا کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے، اگر میں نے تمہیں اس سے پہلے منع نہ کیا ہوتا (تو میں تمہیں سزا دیتا) جب تم نے تلوار میان سے نکالی ہوئی ہو، تو آدمی پہلے اسے میان میں ڈالے اور پھر وہ دوسرے شخص کو اس حالت میں دے (کہ وہ تلوار میان میں موجود ہو)۔“
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12266]
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12266]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1190) اخرجه احمد فى المسند (347/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14332»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12267
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِقَوْمٍ فِي مَجْلِسٍ يَسُلُّونَ سَيْفًا يَتَعَاطَوْنَهُ بَيْنَهُمْ غَيْرَ مَغْمُودٍ، فَقَالَ:" أَلَمْ أَزْجُرْ عَنْ هَذَا؟ فَإِذَا سَلَّ أَحَدُكُمُ السَّيْفَ فَلْيَغْمِدْهُ ثُمَّ لِيُعْطِهِ أَخَاهُ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک محفل میں کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے، جنہوں نے تلواریں میانوں سے نکالی ہوئی تھیں اور وہ میان میں ڈالے بغیر ایک دوسرے کو وہ تلواریں پکڑا رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں نے اس سے تمہیں منع نہیں کیا ہے؟ اگر تم میں سے کسی شخص نے تلوار میان سے نکالی ہوئی ہو، تو وہ پہلے اُسے میان میں ڈالے اور پھر وہ اس کو اپنے بھائی کو دے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت کا ایک حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12267]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12267]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3335) اخرجه احمد فى المسند (370/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14562، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1190»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح