الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
66. بَابُ النَّهْيِ عَنْ تَعَاطِي السَّيْفِ مَسْلُولًا .
بغیر میان کے تلوار، ایک دوسرے کو دینے کی ممانعت
حدیث نمبر: 12265
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: أَتَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قَوْمٍ يَتَعَاطَوْنَ سَيْفًا مَسْلُولًا فَقَالَ:" لَعَنَ اللَّهُ مَنْ فَعَلَ هَذَا. أَوَلَيْسَ قَدْ نَهَيْتُ عَنْ هَذَا؟". ثُمَّ قَالَ:" إِذَا سَلَّ أَحَدُكُمْ سَيْفَهُ فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَأَرَادَ أَنْ يُنَاوِلَهُ أَخَاهُ فَلْيُغْمِدْهُ ثُمَّ يُنَاوِلُهُ إِيَّاهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں کے پاس تشریف لائے، جو ایک دوسرے کو ننگی تلواریں پکڑا رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اُس شخص پر لعنت کرے، جو ایسا کرتا ہے، کیا تمہیں اس بات سے منع نہیں کیا گیا؟ پھر آپ نے ارشاد فرمایا: جب کسی شخص نے تلوار میان سے نکالی ہوئی ہو، وہ اُس کی طرف دیکھے، پھر وہ تلوار اپنے بھائی کو پکڑانے کا ارادہ کرے، تو پہلے اسے میان میں ڈالے، پھر وہ اُس کو پکڑائے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ مدلس ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12265]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ مدلس ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12265]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (41/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19916»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12265 in Urdu