الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
69. بَابٌ فِيمَنْ أَشَارَ إِلَى مُسْلِمٍ بِحَدِيدَةٍ .
جو شخص، (کسی) مسلمان کی طرف کسی دھار والی چیز کے ذریعے اشارہ کرے
حدیث نمبر: 12275
عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ عَنْ أَخِيهِ فِي قِصَّةٍ قَالَ: ذَكَرَهَا. فَقَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَشَارَ إِلَى أَحَدٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ بِحَدِيدَةٍ يُرِيدُ قَتْلَهُ فَقَدْ وَجَبَ دَمُهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَخُو عَلْقَمَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
علقمہ بن ابوعلقمہ اپنے بھائی کے حوالے سے ایک واقعہ نقل کرتے ہیں: جس میں انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں، میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: وہ کہتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کسی دھار دار چیز کے ذریعے کسی مسلمان کی طرف اشارہ کرے اور وہ اُس کو قتل کرنا چاہتا ہو، تو اس (اشارہ کرنے والے) کا خون واجب ہو جاتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، علقمہ کے بھائی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12275]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، علقمہ کے بھائی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12275]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (266/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25762، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2716»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف