🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

82. بَابٌ فِيمَا يَكُونُ مِنَ الْفِتَنِ .
فتنوں میں کیا ہو گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12365
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: صَحِبْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَمِعْنَاهُ يَقُولُ:" إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ فِتَنًا كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا ثُمَّ يُصْبِحُ كَافِرًا، يَبِيعُ أَقْوَامٌ خَلَاقَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا [ يَسِيرٍ ] " [أَوْ بِعَرَضِ الدُّنْيَا ]
قَالَ الْحَسَنُ: وَ [ اللَّهِ ] لَقَدْ رَأَيْنَاهُمْ صُوَرًا وَلَا عُقُولَ، أَجْسَامًا وَلَا أَحْلَامَ، فِرَاشَ نَارٍ وَذِئَابَ طَمَعٍ يَغْدُو بِدِرْهَمَيْنِ وَيَرُوحُ بِدِرْهَمَيْنِ، يَبِيعُ أَحَدُهُمْ دِينَهُ بِثَمَنِ الْعَنْزِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَفِيهِ لِينٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا نعمان بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے ہیں اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت سے پہلے تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند فتنے ہوں گے، جن میں آدمی صبح کے وقت مومن ہو گا، تو شام کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، یا شام کے وقت مومن ہو گا، تو پھر صبح کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، لوگ دنیاوی معمولی ساز و سامان کے عوض میں اپنا آخرت کا حصہ بیچ دیں گے“ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔ حسن بصری کہتے ہیں: اللہ کی قسم! ہم نے ان لوگوں کو دیکھا ہے کہ ان کی شکلیں تھیں، لیکن عقلیں نہیں تھیں، جسم تھے، لیکن سمجھ بوجھ نہیں تھی، وہ جہنم کے پتنگے تھے اور لالچ کے بھیڑیے تھے، صبح دو درہم لے کے جاتے تھے اور شام کو دو درہم لے کے آتے تھے، ان میں سے کوئی ایک شخص اپنا دین، بکری کی قیمت کے عوض میں فروخت کر دیتا تھا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12365]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (372/4)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7458»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12366
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ يُقَالُ لَهُ عَمَّارٌ قَالَ: أَدْرَبْنَا عَامًا، ثُمَّ قَفَلْنَا وَفِينَا شَيْخٌ مِنْ خَثْعَمٍ، فَذُكِرَ الْحَجَّاجُ فَسَبَّهُ وَشَتَمَهُ. فَقُلْتُ لَهُ: لِمَ تَشْتُمُهُ وَهُوَ يُقَاتِلُ أَهْلَ الْعِرَاقِ فِي طَاعَةِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: إِنَّهُ هُوَ الَّذِي أَكْفَرَهُمْ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَكُونُ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ خَمْسُ فِتَنٍ، فَقَدْ مَضَتْ أَرْبَعٌ، وَبَقِيَتْ وَاحِدَةٌ وَهِيَ الصَّيْلَمُ، وَهِيَ فِيكُمْ يَا أَهْلَ الشَّامِ، فَإِنْ أَدْرَكْتَهَا فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَكُونَ حَجَرًا فَكُنْهُ، وَلَا تَكُنْ مَعَ وَاحِدٍ مِنَ الْفَرِيقَيْنِ، أَلَا فَاتَّخِذْ نَفَقًا فِي الْأَرْضِ".
اہل شام سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب، جن کا نام عمار ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم کہیں گئے، پھر ہم واپس آئے تو ہمارے درمیان خثم قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک بوڑھا تھا، اس نے حجاج کا ذکر کرتے ہوئے اس پر تنقید کی، اسے برا بھلا کہا:، میں نے اس سے کہا: تم اسے کیوں برا بھلا کہہ رہے ہو؟ جبکہ وہ امیرالمؤمنین کی اطاعت کرتے ہوئے اہل عراق کے ساتھ جنگ کر رہا ہے؟ تو اس نے کہا: یہی وہ شخص ہے، جس نے انہیں کافر بنایا ہے، پھر اس نے یہ بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اس امت میں پانچ فتنے ہوں گے۔“ (شاید آگے والے کلمات صحابی کے ہیں: ان میں سے) چار رخصت ہو چکے ہیں اور ایک باقی رہ گیا ہے اور وہ ”صیلم“ ہو گا اور اے اہل شام! وہ تمہارے درمیان ہو گا، اگر تم نے اس کا زمانہ پایا، تو اگر تم سے ہو سکے تو تم پتھر بن جانا اور تم دونوں گروہوں میں سے کسی ایک کے ساتھ نہ ہونا، خبردار! تم زمین میں کوئی سرنگ بنا لینا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12366]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (73/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20173»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12367
وَفِي رِوَايَةٍ فَقُلْنَا: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَعَمَّارٌ هَذَا لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ہم نے دریافت کیا: کیا آپ نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور عمار نامی شخص سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12367]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المند (73/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12368
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ السَّاعَةِ، قَالَ:" عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي وَلَا يُجَلِّيهَا لِوَقْتِهَا إِلَّا هُوَ، وَلَكِنْ أُخْبِرُكَ بِمَشَارِيطِهَا وَمَا يَكُونُ بَيْنَ يَدَيْهَا، إِنَّ بَيْنَ يَدَيْهَا فِتْنَةً وَهَرْجًا". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْفِتْنَةُ قَدْ عَرَفْنَاهَا، فَمَا الْهَرْجُ؟ قَالَ:" بِلِسَانِ الْحَبَشَةِ الْقَتْلُ". قَالَ:" وَيُلْقَى بَيْنَ النَّاسِ التَّنَاكُرُ فَلَا يَكَادُ أَحَدٌ يَعْرِفُ أَحَدًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے قیامت کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اس کا علم میرے پروردگار کے پاس ہے، اس کے صحیح وقت کا وہی علم رکھتا ہے، البتہ میں تمہیں اس کی نشانیوں کے بارے میں اور جو کچھ اس سے پہلے ہو گا، اُس کے بارے میں بتا دیتا ہوں، اس سے پہلے فتنہ اور ہرج ہو گا، لوگوں نے عرض کی: فتنے کا تو ہمیں پتہ ہے، ہرج سے کیا مراد ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حبشہ کی زبان میں اس سے مراد قتل و غارت گری ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”لوگوں کے درمیان ایک دوسرے سے عدم شناسائی یوں ڈال دی جائے گی کہ کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو پہچانتا نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12368]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (389/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22795»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12369
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا، وَسَيَعُودُ غَرِيبًا كَمَا بَدَأَ، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ، وَإِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ فِتَنًا كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُمْسِي الرَّجُلُ فِيهَا مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا، وَيُصْبِحُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، يَبِيعُ أَقْوَامٌ دِينَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارِ أَوَّلِهِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اسلام کا آغاز غریب الوطنی کے عالم میں ہوا تھا اور یہ عنقریب دوبارہ غریب الوطن ہو جائے گا، تو غریب لوگوں کے لئے مبارک باد ہے، قیامت سے پہلے کچھ فتنے ہوں گے، جو تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند ہوں گے، آدمی ان میں شام کے وقت مومن ہو گا، تو صبح کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، یا صبح کے وقت مومن ہو گا، تو شام کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، لوگ دنیاوی ساز و سامان کے عوض میں، اپنا دین فروخت کر دیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں ابتدائی حصے کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12369]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11075 و 11074)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11074، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5802»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12370
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيَفْتِنَنَّ أُمَّتِي بَعْدِي فِتَنٌ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا، يَبِيعُ أَقْوَامٌ دِينَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا قَلِيلٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَافِيَةُ بْنُ أَيُّوبَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت، میرے بعد ضرور فتنوں میں مبتلا ہو گی، جو تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند ہوں گے، کوئی شخص صبح کے وقت مومن ہو گا اور شام کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، یا شام کو مومن ہو گا تو صبح کافر ہو چکا ہو گا، اُن (فتنوں) کے دوران لوگ معمولی سے دنیاوی ساز و سامان کے عوض میں اپنا دین فروخت کر دیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عافیہ بن ایوب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12370]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12371
وَعَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ: قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَنَا ذَاتَ يَوْمٍ:" مَا أَنْتُمْ إِذَا مَرِجَ الدِّينُ وَسُفِكَ الدِّمَاءُ وَظَهَرَتِ الزِّينَةُ وَشَرُفَ الْبُنْيَانُ وَاخْتَلَفَ الْإِخْوَانُ وَحُرِّقَ الْبَيْتُ الْعَتِيقُ"، وَفِي رِوَايَةٍ" وَاخْتَلَفَ الْأَحْبَارُ" بَدَلَ" الْإِخْوَانُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے ارشاد فرمایا: ”اس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا؟ جب دین سمٹ جائے گا، خون بہایا جایا جائے گا، زینت ظاہر ہو جائے گی، عمارتیں بلند ہو جائیں گی، بھائیوں کے درمیان اختلاف ہو جائے گا اور بیت عتیق کو جلا دیا جائے گا۔“ ایک روایت میں ”بھائیوں کے درمیان اختلاف“ کی بجائے ”علماء کے درمیان اختلاف“ کے الفاظ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12371]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10/24) اخرجه احمد فى المسند (333/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26289»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12372
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ: لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَكْثُرَ فِيكُمُ الْهَرْجُ، ثَلَاثًا. قَالُوا: وَمَا الْهَرْجُ؟ قَالَ: الْقَتْلُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ غَيْرِ رَفْعٍ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک تمہارے درمیان ہرج زیادہ نہیں ہو گا، یہ بات انہوں نے تین مرتبہ کہی، لوگوں نے دریافت کیا: ہرج سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: قتل و غارت گری۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں مرفوع حدیث کے طور پر نقل نہیں کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12372]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12373
وَعَنْ فَيْرُوزٍ الدَّيْلِمِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَكُونُ فِي رَمَضَانَ صَوْتٌ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فِي أَوَّلِهِ أَوْ فِي وَسَطِهِ أَوْ فِي آخِرِهِ؟ قَالَ:" بَلْ فِي النِّصْفِ مِنْ رَمَضَانَ، إِذَا كَانَتْ لَيْلَةُ النِّصْفِ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ يَكُونُ صَوْتٌ مِنَ السَّمَاءِ يُصْعَقُ لَهُ سَبْعُونَ أَلْفًا [ يَخْرِسُ سَبْعُونَ أَلْفًا، يَعْمَى سَبْعُونَ أَلْفًا ] وَيُصَمُّ سَبْعُونَ أَلْفًا". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَنِ السَّالِمُ مِنْ أَمُّتِكَ؟ قَالَ:" مَنْ لَزِمَ بَيْتَهُ وَتَعَوَّذَ بِالسُّجُودِ وَجَهَرَ بِالتَّكْبِيرِ لِلَّهِ. ثُمَّ يَتْبَعُهُ صَوْتٌ آخَرُ، فَالصَّوْتُ الْأَوَّلُ صَوْتُ جِبْرِيلَ وَالثَّانِي صَوْتُ الشَّيْطَانِ، فَالصَّوْتُ فِي رَمَضَانَ، وَالْمَعْمَعَةُ فِي شَوَّالٍ، وَتُمَيِّزُ الْقَبَائِلَ فِي ذِي الْقِعْدَةِ، وَيُغَارُ عَلَى الْحَاجِّ فِي ذِي الْحِجَّةِ، وَالْمُحَرَّمُ وَمَا الْمُحَرَّمُ! أَوَّلُهُ بَلَاءٌ عَلَى أُمَّتِي وَآخِرُهُ فَرَجٌ لِأُمَّتِي، الرَّاحِلَةُ [ فِي ذَلِكَ الزَّمَانِ ] بِقَتَبِهَا يَنْجُو عَلَيْهَا الْمُؤْمِنُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ دَسْكَرَةٍ تَغُلُّ مِائَةَ أَلْفٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا فیروز دیلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رمضان میں ایک آواز ہو گی، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ اس کے ابتدائی حصے میں ہو گی یا درمیانی حصے میں ہو گی یا آخری حصے میں ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلکہ رمضان کے نصف حصے میں ہو گی، جب نصف حصے والی رات آئے گی، وہ جمعہ کی رات ہو گی، اُس میں آسمان سے ایک آواز آئے گی، اس میں ستر ہزار لوگوں کو بے ہوش کیا جائے گا، ستر ہزار گونگے ہو جائیں گے، ستر ہزار اندھے ہو جائیں گے، ستر ہزار بہرے ہو جائیں گے۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کی امت میں سے سلامتی والا کون ہو گا؟ آپ نے ارشاد فرمایا: جو اپنے گھر میں رہے گا اور سجدوں کے ذریعے پناہ مانگے گا اور اللہ تعالیٰ کی کبریائی بلند آواز میں بیان کرے گا، پھر اس کے بعد ایک اور آواز آئے گی، پہلی آواز سیدنا جبرائیل علیہ السلام کی آواز ہو گی اور دوسری آواز شیطان کی آواز ہو گی، ایک آواز رمضان میں ہو گی، اور پھر ایک ”معمعہ“ (جنگ کے دوران کی آوازیں) شوال میں ہو گی، ذی القعدہ میں قبائل کے درمیان امتیاز ہو جائے گا، ذوالحج میں حاجیوں پر حملہ کیا جائے گا اور محرم، محرم کیا ہے؟ اس کا ابتدائی حصہ میری امت کے لئے آزمائش ہو گا اور اس کا آخری حصہ میری امت کے لئے کشادگی ہو گی، اس زمانے میں ایک سواری، جس پر اس کا ساز و سامان موجود ہو اور مؤمن اس پر سوار ہو کر نجات پا لے، وہ مومن کے لئے اس ساز و سامان سے زیادہ بہتر ہو گی، جس کی قیمت ایک لاکھ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12373]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (332/18)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12374
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فِي شَهْرِ رَمَضَانَ الصَّوْتُ، وَفِي ذِي الْقِعْدَةِ تُمَيَّزُ الْقَبَائِلُ، وَفِي ذِي الْحِجَّةِ يُسْلَبُ الْحَاجُّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَالْبَخْتَرِيُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رمضان کے مہینے میں ایک آواز ہو گی، ذیقعدہ کے مہینے میں قبائل کے درمیان امتیاز ہو جائے گا اور ذوالحج کے مہینے میں حاجیوں کو سلب کر لیا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اور ایک راوی بختری بن عبدالحمید ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12374]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (516)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 516»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں