الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
82. بَابٌ فِيمَا يَكُونُ مِنَ الْفِتَنِ .
فتنوں میں کیا ہو گا؟
حدیث نمبر: 12355
وَعَنْ بِلَالٍ يَرْفَعُهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: رَفَعَ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ:" سُبْحَانَ الَّذِي يُرْسِلُ عَلَيْهِمُ الْفِتَنَ إِرْسَالَ الْقَطْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نگاہ آسمان کی طرف اُٹھائی اور پھر ارشاد فرمایا: ”ہر طرح کے عیب سے پاک ہے وہ ذات، جس نے لوگوں پر یوں فتنے بھیجے ہیں، جس طرح بارش بھیجی جاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12355]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12355]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1084)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12356
وَعَنْ جَرِيرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ رَفَعَ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ:" سُبْحَانَ الَّذِي يُرْسِلُ عَلَيْهِمْ مِنَ الْفِتَنِ إِرْسَالَ الْقَطْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آسمان کی طرف نگاہ اٹھائی اور پھر ارشاد فرمایا: ”اللہ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، جس نے ان پر ایسے فتنے بھیجے ہیں جو بارش کی مانند ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سلمہ بن کہیل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12356]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سلمہ بن کہیل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12356]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2272)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2290، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7464»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12357
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَتَكُونُ فِتْنَةٌ يُفَارِقُ الرَّجُلُ فِيهَا أَخَاهُ وَأَبَاهُ، تَطِيرُ الْفِتْنَةُ فِي قُلُوبِ رِجَالٍ مِنْهُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُعَيَّرُ الرَّجُلُ بِهَا كَمَا تُعَيَّرُ الزَّانِيَةُ بِزِنَاهَا".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب ایسے فتنے ہوں گے، جن میں آدمی اپنے بھائی اور اپنے باپ سے جدا ہو جائے گا، اور فتنہ ان میں سے کچھ لوگوں کے دلوں میں قیامت تک برقرار رہے گا، یہاں تک کہ اس فتنے کے حوالے سے کسی شخص کو یوں عار دلائی جائے گی، جس طرح زنا کرنے والی عورت کو، اُس کے زنا کرنے کے حوالے سے عار دلائی جاتی ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12357]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12358
وَبِسَنَدِهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَتَتْكُمُ الْقُرَيْعَاءُ". قُلْنَا: وَمَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" فِتْنَةٌ يَكُونُ فِيهَا مِثْلُ الْبَيْضَةِ".
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ سُفْيَانَ الْحَضْرَمِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَابْنُ لَهِيعَةَ لَيِّنٌ.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ سُفْيَانَ الْحَضْرَمِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَابْنُ لَهِيعَةَ لَيِّنٌ.
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے پاس قریعاء آئے گا، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: فتنہ ہے، جس میں خود کی مانند ہو گا (یعنی قتل و غارت گری ہو گی)۔“ یہ دونوں روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں اور ان دونوں کی سند میں ایک راوی محمد بن سفیان حضرمی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اور ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جو کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12358]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12359
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ قَالَ: كَتَبَ إِلَيَّ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ - يَعْنِي عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ - حِينَ أَلْقَى الشَّامَ بَوَانِيَةً بَثْنِيَةً وَعَسَلًا - وَشَكَّ عَفَّانُ مَرَّةً فَقَالَ: حِينَ أَلْقَى الشَّامَ كَذَا وَكَذَا - فَأَمَرَنِي أَنْ أَسِيرَ إِلَى الْهِنْدِ، وَالْهِنْدُ فِي أَنْفُسِنَا يَوْمَئِذٍ الْبَصْرَةُ. قَالَ: وَأَنَا لِذَلِكَ كَارِهٌ.
قَالَ: فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: اتَّقِ اللَّهَ يَا أَبَا سُلَيْمَانَ، فَإِنَّ الْفِتَنَ قَدْ ظَهَرَتْ. قَالَ: فَقَالَ: وَابْنُ الْخَطَّابِ حَيٌّ! إِنَّمَا تَكُونُ بَعْدَهُ وَالنَّاسُ بِذِي بِلِّيَانَ - وَذِي بِلِّيَانَ بِمَكَانِ كَذَا وَكَذَا - فَيَنْظُرُ الرَّجُلُ فَيُفَكِّرُ هَلْ يَجِدُ مَكَانًا لَمْ يَنْزِلْ [ بِهِ ] مِثْلُ مَا نَزَلَ بِمَكَانِهِ الَّذِي هُوَ بِهِ مِنَ الْفِتْنَةِ وَالشَّرِّ فَلَا يَجِدُهُ، وَتِلْكَ الْأَيَّامُ الَّتِي ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ أَيَّامَ الْهَرْجِ، فَنَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ تُدْرِكَنَا وَإِيَّاكُمْ تِلْكَ الْأَيَّامُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.

سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: امیرالمؤمنین یعنی سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجھے خط لکھا، یہ اس وقت کی بات ہے، جب شام میں، میں نے بہت سی نعمتیں پائیں اور عمدہ قسم کی گندم اور شہد پایا، ایک مرتبہ عفان نامی راوی نے اس میں شک کیا ہے کہ جب میں نے شام میں یہ یہ چیزیں پائیں، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے حکم دیا کہ میں ہند کی طرف روانہ ہو جاؤں، ہم اس وقت ہند اس کو سمجھتے تھے، جو آج کل بصرہ ہے، راوی کہتے ہیں: میں نے اس بات کو ناپسند کیا، راوی بیان کرتے ہیں: ایک شخص کھڑا ہوا اور بولا: اے ابوسلیمان! آپ اللہ تعالیٰ سے ڈریں کیونکہ فتنے ظاہر ہو چکے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے دریافت کیا: کیا سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ زندہ ہیں؟ فتنے تو ان کے بعد ہوں گے، اور لوگ ذی بلیان کے مقام پر ہوں گے، راوی کہتے ہیں: ذی بلیان ایک مقام ہے جو فلاں فلاں جگہ پر ہے، وہاں کوئی شخص غور و فکر کرے گا کہ کیا اسے کوئی ایسی جگہ ملتی ہے کہ جہاں وہ پڑاؤ کر سکے؟ اس کی وجہ یہ ہو گی کہ اس نے جس فتنے اور خرابی کا سامنا کیا ہو گا، وہ اس سے بچنا چاہ رہا ہو گا، تو اسے کوئی ایسی جگہ نہیں ملے گی، یہ وہ ایام ہوں گے، جن کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ذکر کی ہے کہ قیامت سے پہلے وہ آئیں گے اور ان میں قتل و غارت گری ہو گی، تو ہم اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں کہ وہ زمانہ ہمیں یا تمہیں نصیب ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں میں ضعیف ہونا پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12359]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3841) اخرجه احمد فى المسند (90/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16379، وأخرجه فتح الباري برقم: 6656»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12360
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَيَكُونُ بَعْدِي أَرْبَعُ فِتَنٍ: فِتْنَةٌ يُسْتَحَلُّ فِيهَا الدَّمُ، وَالثَّانِيَةُ يَسْتَحِلُّ فِيهَا الدَّمُ وَالْمَالُ، وَالثَّالِثَةُ يُسْتَحَلُّ فِيهَا الدَّمُ وَالْمَالُ وَالْفَرْجُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَلَمْ يَذْكُرْ غَيْرَ ثَلَاثٍ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ غَيْلَانَ، وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَابْنُ لَهِيعَةَ لَيِّنٌ.

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب میرے بعد چار فتنے ہوں گے، ایک فتنے میں خون بہانا حلال قرار دیا جائے گا، دوسرے میں خون بہانا اور مال حلال قرار دیا جائے گا، تیسرے میں خون بہانا، مال اور شرمگاہ کو حلال قرار دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے صرف تین کا ذکر کیا ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی حفص بن غیلان ہے ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے اور ایک راوی ابن لہیعہ ہے جو کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12360]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (180/18)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8115»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12361
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ فِتْنَةٌ، يُحْصَلُ النَّاسُ فِيهَا كَمَا يُحْصَلُ الذَّهَبُ وَالْفِضَّةُ مِنَ الْمَعْدِنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سُفْيَانَ الْحَضْرَمِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سُفْيَانَ الْحَضْرَمِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آخری زمانے میں ایسا فتنہ ہو گا، جس میں لوگوں کو یوں نکالا جائے گا، جس طرح کان میں سے سونے اور چاندی کو نکالا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعیف ہونا پایا جاتا ہے اور اس میں ایک راوی محمد بن سفیان حضرمی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12361]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (293)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 293»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12362
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سَيُصِيبُ أُمَّتِي دَاءُ الْأُمَمِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا دَاءُ الْأُمَمِ؟ قَالَ:" الْأَشَرُ وَالْبَطَرُ وَالتَّدَابُرُ وَالتَّنَافُسُ وَالتَّبَاغُضُ وَالْبُخْلُ حَتَّى يَكُونَ الْبَغْيُ ثُمَّ الْهَرْجُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو سَعِيدٍ الْغِفَارِيُّ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ حُمَيْدِ بْنِ هَانِئٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو سَعِيدٍ الْغِفَارِيُّ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ حُمَيْدِ بْنِ هَانِئٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب میری امت کو دوسری امتوں کی بیماریاں لاحق ہوں گی، لوگوں نے عرض کی: دوسری امتوں کی بیماریاں کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تکبر، خود پسندی، ایک دوسرے سے منہ پھیرنا، مقابلے بازی، ایک دوسرے سے بغض، بخل، یہاں تک کہ سرکشی ہو گی، پھر قتل و غارتگری ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوسعید غفاری ہے، حمید بن ہانی کے علاوہ کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12362]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9012»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12363
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي عِدَّةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ وَعَلِيٌّ وَطَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ وَمُعَاذٍ وَحُذَيْفَةُ وَسَعْدٌ، بَعْدَ الْهِجْرَةِ بِثَمَانِ سِنِينَ فِي السَّنَةِ التَّاسِعَةِ، فَقَالَ لَهُ حُذَيْفَةُ: فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَدِّثْنَا فِي الْفِتَنِ. قَالَ:" يَا حُذَيْفَةُ، أَمَا إِنَّهُ سَيَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ الْقَائِمُ فِيهِ خَيْرٌ مِنَ الْمَاشِي، وَالْقَاعِدُ فِيهِ خَيْرٌ مِنَ الْقَائِمِ، الْقَاتِلُ وَالْمَقْتُولُ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ مَرْوَانَ الْخَلَّالُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ مَرْوَانَ الْخَلَّالُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم متعدد افراد، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ تھے اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ تھے، یہ ہجرت کے آٹھ سال گزرنے کے بعد نویں سال کا واقعہ ہے، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ ہمیں فتنوں کے بارے میں بتائیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے حذیفہ! لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا جس میں کھڑا ہوا شخص چلنے والے سے بہتر ہو گا اور بیٹھا ہوا شخص کھڑے ہوئے سے بہتر ہو گا اور قاتل اور مقتول جہنم میں ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن مروان خلال ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12363]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن مروان خلال ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12363]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12364
وَعَنِ الْحَسَنِ أَنَّ الضَّحَّاكَ بْنَ قَيْسٍ كَتَبَ إِلَى قَيْسِ بْنِ الْهَيْثَمِ حِينَ مَاتَ يَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ: سَلَامٌ عَلَيْكَ، أَمَّا بَعْدُ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ فِتَنًا كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ فِتَنًا كَقِطَعِ الدُّخَانِ، يَمُوتُ فِيهَا قَلْبُ الرَّجُلِ كَمَا يَمُوتُ بَدَنُهُ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا، يَبِيعُ أَقْوَامٌ خَلَاقَهُمْ وَدِينَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا"، وَإِنَّ يَزِيدَ بْنَ مُعَاوِيَةَ قَدْ مَاتَ، وَأَنْتُمْ إِخْوَانُنَا وَأَشِقَّاؤُنَا فَلَا تَسْبِقُونَا حَتَّى نَخْتَارَ لَأَنْفُسِنَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ فِيهَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ فِيهَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ نے، قیس بن ہیثم کو یزید بن معاویہ کے انتقال پر خط لکھا: ”تمہیں سلام ہو! امابعد! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت سے پہلے تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند فتنے ہوں گے، کچھ فتنے ایسے ہوں گے جو دھوئیں کے ٹکڑوں کی مانند ہوں گے، ان میں آدمی کا دل یوں مر جائے گا، جس طرح آدمی کا جسم مر جاتا ہے، ان میں آدمی صبح کے وقت مومن ہو گا اور شام کو کافر ہو چکا ہو گا، یا شام کو مومن ہو گا اور صبح کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، لوگ اپنا حصہ اور اپنا دین، دنیاوی ساز و سامان کے عوض میں فروخت کر دیں گے۔“ یزید بن معاویہ مر چکا ہے، اور تم لوگ ہمارے بھائی اور ہمارے ساتھی ہو، تو تم (اگلے خلیفہ کے انتخاب کے سلسلے میں) ہم سے سبقت نہ لے جانا، یہاں تک کہ ہم اپنے لئے (نیا خلیفہ) اختیار کر لیں۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے مختلف حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12364]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8135) أخرجه احمد فى المسند (453/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15326»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف