🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

86. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَهْدِيِّ .
مہدی کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12402M
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُضْطَجِعًا فِي بَيْتِي إِذِ احْتَفَزَ جَالِسًا وَهُوَ يَسْتَرْجِعُ. قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، مَا شَأْنُكَ تَسْتَرْجِعُ؟ قَالَ:" لِجَيْشٍ مِنْ أُمَّتِي يَجِيئُونَ مِنْ قِبَلِ الشَّامِ يَؤُمُّونَ الْبَيْتَ، لِرَجُلٍ يَمْنَعُهُمْ، حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالْبَيْدَاءِ مِنْ ذِيِ الْحُلَيْفَةِ خُسِفَ بِهِمْ وَمَصَادِرُهُمْ شَتَّى". قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ يُخْسَفُ بِهِمْ جَمِيعًا وَمَصَادِرُهُمْ شَتَّى؟ قَالَ:" إِنَّ مِنْهُمْ مَنْ جُبِرَ إِنَّ مِنْهُمْ مَنْ جُبِرَ إِنَّ مِنْهُمْ مَنْ جُبِرَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ: ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں لیٹے ہوئے تھے کہ اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم چونک کر (سیدھے) بیٹھ گئے اور“”إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ“”پڑھنے لگے۔ میں نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں! کیا بات ہے، آپ استرجاع (إِنَّا لِلَّهِ۔۔۔) کیوں پڑھ رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”میری امت کے ایک لشکر کی وجہ سے جو شام کی طرف سے آئے گا اور بیت اللہ کا قصد کرے گا، ایک ایسے شخص (کو پکڑنے) کے لیے جو ان کی مخالفت اور دفاع کر رہا ہوگا، یہاں تک کہ جب وہ ذو الحلیفہ کے قریب بیداء (مقام) پر پہنچیں گے تو انہیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا، جبکہ ان کی نیتیں اور احوال مختلف ہوں گے“۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، ان سب کو ایک ساتھ کیسے دھنسا دیا جائے گا جبکہ ان کی نیتیں اور مقاصد مختلف ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(ہاں! لیکن) ان میں سے کچھ وہ بھی ہوں گے جنہیں مجبور کر کے لایا گیا ہوگا، ان میں سے کچھ وہ بھی ہوں گے جنہیں مجبور کر کے لایا گیا ہوگا، ان میں سے کچھ وہ بھی ہوں گے جنہیں مجبور کر کے لایا گیا ہوگا (لہٰذا قیامت کے دن سب کو ان کی نیتوں کے مطابق اٹھایا جائے گا)“۔
اسے امام ابویعلیٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی سند میں علی بن زید بن جدعان ہے جو حسن الحديث ہے لیکن اس میں کچھ ضعف بھی موجود ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12402M]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12403
عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ بِمِثْلِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
اسی سند کے ساتھ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی مانند روایت نقل کی گئی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12403]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6937)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12404
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ نَائِمًا فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ، فَانْتَبَهَ وَهُوَ يَسْتَرْجِعُ. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مِمَّ تَسْتَرْجِعُ؟ قَالَ:" مِنْ قِبَلِ جَيْشٍ يَجِيءُ مِنْ قِبَلِ الْعِرَاقِ فِي طَلَبِ رَجُلٍ مِنَ الْمَدِينَةِ، يَمْنَعُهُ اللَّهُ مِنْهُمْ، فَإِذَا عَلَوُا الْبَيْدَاءَ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ خُسِفَ بِهِمْ، فَلَا يُدْرِكُ أَعْلَاهُمْ أَسْفَلَهُمْ وَلَا يُدْرِكُ أَسْفَلُهُمْ أَعْلَاهُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَمَصَادِرُهُمْ شَتَّى". قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ يُخْسَفُ بِهِمْ مصَادِرُهُمْ شَتَّى؟ قَالَ:" إِنَّ فِيهِمْ أَوْ مِنْهُمْ مَنْ جُبِرَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ الْحَكَمِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ أَبِي حَاتِمٍ ذَكَرَهُ وَلَمْ يَجْرَحْهُ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں سوئے ہوئے تھے، آپ بیدار ہوئے تو آپ نے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھنا شروع کر دیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کس وجہ سے اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ راجِعُونَ پڑھ رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک لشکر کی وجہ سے جو عراق کی طرف سے مدینہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی تلاش میں آئے گا اور انہیں اس شخص تک نہیں پہنچنے دیا جائے گا، جب وہ ذوالحلیفہ میں بیداء کے مقام پر پہنچیں گے تو انہیں دھنسا دیا جائے گا، ان کے اوپر والے، نیچے والوں تک نہیں پہنچ سکیں گے اور نیچے والے اوپر والوں تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ ایسا قیامت کے دن تک ہو گا حالانکہ ان کی آمد کا مقصد مختلف ہو گا۔ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! سب کو دھنسا دیا جائے گا۔ جب کہ ان سب کی آمد کا مقصد مختلف ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان میں ایسے لوگ بھی ہوں گے، جن کے ساتھ زبردستی کی گئی ہو گی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن حکم ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، البتہ ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے نہ اس پر جرح کی ہے اور نہ اس کی توثیق کی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12404]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3328)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12405
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَجِيءُ رَايَاتٌ سُودٌ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ، وَتَخُوضُ الْخَيْلُ فِي الدِّمَاءِ إِلَى ثَنْدُوَتِهَا". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مشرق کی طرف سے سیاہ جھنڈے آئیں گے اور گھوڑے سینوں تک خون میں ڈوب جائیں گے۔“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے اور وہ کمزور ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12405]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5084)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12406
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَهْدِيَّ فَقَالَ:" إِنْ قُصِرَ فَسَبْعٌ وَإِلَّا فَثَمَانٍ وَإِلَّا فَتِسْعٌ، وَلَيَمْلَأَنَّ الْأَرْضَ عَدْلًا وَقِسْطًا كَمَا مُلِئَتْ جَوْرًا وَظُلْمًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ بَعْضُ ضَعْفٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مہدی کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اگر اس کی مدت کم ہوئی تو وہ سات سال ہو گی، ورنہ آٹھ سال ہو گی، ورنہ نو سال ہو گی اور وہ زمین کو عدل و انصاف سے ضرور بھر دے گا، جس طرح وہ پہلے ظلم و ستم سے بھری ہوئی تھی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اور اس کے بعض راویوں میں کچھ ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12406]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3326)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5402»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12407
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَكُونُ فِي أُمَّتِي خَلِيفَةٌ يَحْثُو الْمَالَ فِي النَّاسِ حَثْيًا لَا يَعُدُّهُ عَدًّا". ثُمَّ قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيَعُودَنِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں ایک خلیفہ ہو گا، جو لوگوں کو مال، ہاتھ بھر بھر کے دے گا، وہ اس کا شمار نہیں کرے گا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے۔ وہ لوگ دوبارہ ایسا کریں گے (یعنی اور مانگیں گے یا لیں گے)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12407]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3327)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12408
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَتَكُونُ فِتْنَةٌ لَا يَهْدَأُ مِنْهَا جَانِبٌ إِلَّا جَاشَ مِنْهَا جَانِبٌ، حَتَّى يُنَادِيَ مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ: أَمِيرُكُمْ فُلَانٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُثَنَّى ابْنُ الصَّبَّاحِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ أَيْضًا.
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب ایسا فتنہ ہو گا، جب اس کی ایک طرف پرسکون ہو گی تو دوسری طرف سے جوش آ جائے گا، یہاں تک کہ آسمان سے ایک منادی یہ اعلان کرے گا کہ تمہارا امیر فلاں شخص ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے اور وہ متروک ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور انہوں نے اسے ضعیف بھی کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12408]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12409
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّهُ قَالَ: أَمِنَّا الْمَهْدِيُّ أَمْ مِنْ غَيْرِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" بَلْ مِنَّا، بِنَا يَخْتِمُ اللَّهُ كَمَا بِنَا فَتَحَ، وَبِنَا يَسْتَنْقِذُونَ مِنَ الشِّرْكِ، وَبِنَا يُؤَلِّفُ اللَّهُ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ بَعْدَ عَدَاوَةٍ بَيِّنَةٍ، كَمَا بِنَا أَلَّفَ بَيْنِ قُلُوبِهِمْ بَعْدَ عَدَاوَةِ الشِّرْكِ". قَالَ عَلِيٌّ: أَمُؤْمِنُونَ أَمْ كَافِرُونَ؟ قَالَ:" مَفْتُونٌ وَكَافِرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ جَابِرٍ الْحَضْرَمِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول الله! مہدی ہم میں سے ہو گا یا ہمارے علاوہ کسی اور خاندان سے ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں بلکہ وہ ہم میں سے ہو گا، ہمارے ذریعے اللہ تعالیٰ اس کو ختم کرے گا، جس طرح ہمارے ذریعے اللہ تعالیٰ نے اس کو شروع کیا تھا، اور ہمارے ذریعے لوگوں کو شرک سے بچایا گیا اور ہمارے ذریعے اللہ تعالیٰ نے لوگوں کے درمیان واضح دشمنی کے بعد الفت پیدا کر دی، جس طرح اس نے لوگوں کے دلوں میں شرک کی عداوت کے بعد باہمی الفت پیدا کر دی، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا وہ مومن ہوں گے یا کافر ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ فتنے کا شکار ہوں گے، اور کافر ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن جابر حضرمی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12409]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (157)»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12410
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ فِتْنَةٌ تَحْصَلُ النَّاسُ كَمَا يُحْصَلُ الذَّهَبُ فِي الْمَعْدِنِ، فَلَا تَسُبُّوا أَهْلَ الشَّامِ، وَلَكِنِ سُبُّوا شِرَارَهُمْ، فَإِنَّ فِيهِمُ الْأَبْدَالَ، يُوشِكُ أَنْ يُرْسَلَ عَلَى أَهْلِ الشَّامِ سَيْبٌ فَيُفَرِّقُ جَمَاعَتَهُمْ، حَتَّى لَوْ قَاتَلَتْهُمُ الثَّعَالِبُ غَلَبَتْهُمْ، فَعِنْدَ ذَلِكَ يَخْرُجُ خَارِجٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي فِي ثَلَاثِ رَايَاتٍ، الْمُكْثِرُ يَقُولُ: خَمْسَةَ عَشَرَ أَلْفًا، وَالْمُقِلُّ يَقُولُ: اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا، أَمَارَتُهُمْ أَمُتْ أَمُتْ، يُلْقُونَ سَبْعَ رَايَاتٍ، تَحْتَ كُلِّ رَايَةٍ مِنْهَا رَجُلٌ يَطْلُبُ الْمُلْكَ، فَيَقْتُلُهُمُ اللَّهُ جَمِيعًا وَيَرُدُّ إِلَى الْمُسْلِمِينَ أُلْفَتَهُمْ وَنِعْمَتَهُمْ وَقَاصِيَهُمْ وَدَانِيَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آخری زمانے میں ایسا فتنہ ہو گا، جو لوگوں کو یوں چھانٹ کر الگ کرے گا جس طرح معدن میں سے سونے کو نکالا جاتا ہے، تم اہل شام کو برا نہ کہو، بلکہ وہاں کے برے لوگوں کو برا کہو، کیونکہ ان میں ابدال بھی ہیں، عنقریب اہل شام پر آزمائشوں کو بھیجا جائے گا، وہ ان کی اجتماعیت کو بکھیر دیں گی، یہاں تک کہ اگر لومڑیاں بھی ان پر حملہ کریں گی، تو ان پر غالب آ جائے گی، اس وقت میرے اہل بیت میں سے ایک شخص نکلے گا، جس کے تین جھنڈے ہوں گے، جو شخص یہ سمجھے گا کہ ان کی تعداد زیادہ ہے۔ وہ کہے گا: یہ پندرہ ہزار ہیں، جو شخص یہ کہے گا: ان کی تعداد کم ہے۔ وہ یہ کہے گا: بارہ ہزار ہے، ان کا مخصوص لفظ یہ ہو گا ”مار دو مار دو“ وہ سات جھنڈوں کا سامنا کریں گے، جن میں سے ہر ایک جھنڈے کے نیچے ایک شخص ہو گا، جو حکمرانی کا طلبگار ہو گا، وہ ان سب کو مار دے گا، اور مسلمانوں کی الفت اور نعمت ان کے ہر قریبی اور دور کے فرد تک لوٹا دی جائے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ کمزور ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12410]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3917»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12411
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَكُونُ فِي أُمَّتِي الْمَهْدِيُّ، إِنْ قُصِرَ فَسَبْعٌ وَإِلَّا فَثَمَانٍ وَإِلَّا فَتِسْعٌ، تَنْعَمُ أُمَّتِي فِيهَا نِعْمَةً لَمْ يَنْعَمُوا مِثْلَهَا، يُرْسِلُ السَّمَاءَ عَلَيْهِمْ مِدْرَارًا، وَلَا تَدَّخِرُ الْأَرْضُ شَيْئًا مِنَ النَّبَاتِ، وَالْمَالُ كُدُوسٌ، يَقُومُ الرَّجُلُ يَقُولُ: يَا مَهْدِيُّ، أَعْطِنِي، فَيَقُولُ: خُذْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت میں مہدی ہو گا، اگر اس کی مدت کم ہوئی تو سات سال ہو گی، یا آٹھ سال ہو گی، یا نو سال ہو گی، اس عرصے کے دوران میری امت کو نعمتیں ملیں گی، کہ اس طرح کی نعمتیں انہیں پہلے کبھی نہیں ملی ہوں گی، آسمان سے موسلا دھار بارش نازل ہو گی، زمین کے نباتات میں سے چھپی نہیں رہے گی، مال زیادہ ہو جائے گا، ایک شخص کھڑا ہو کر یہ کہے گا: اے مہدی مجھے کچھ دو، تو وہ کہے گا لے لو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12411]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5402»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں