الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
88. بَابُ أَوَّلِ النَّاسِ هَلَاكًا .
سب سے پہلے کون سے لوگ ہلاکت کا شکار ہوں گے؟
حدیث نمبر: 12421
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَقْبَلَ سَعْدٌ إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَآهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ فِي وَجْهِ سَعْدٍ لَخَبَرًا". قَالَ: قُتِلَ كِسْرَى. قَالَ: يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَعَنَ اللَّهُ كِسْرَى، إِنَّ أَوَّلَ النَّاسِ هَلَاكًا الْعَرَبُ ثُمَّ أَهْلُ فَارِسَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آ رہے تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ملاحظہ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سعد کے چہرے میں ایک خبر ہے۔ انہوں نے کہا: کسریٰ کے قتل ہونے کی راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کسریٰ پر لعنت کرے، لوگوں میں سب سے پہلے عرب ہلاکت کا شکار ہوں گے، اور پھر اہل فارس ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس پر کلام پہلے گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12421]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس پر کلام پہلے گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12421]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10277»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف