الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
101. بَابٌ مِنْهُ فِي الدَّجَّالِ
دجال کا بیان
حدیث نمبر: 12556
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: ذُكِرَ الدَّجَّالُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" تَلِدُهُ أُمُّهُ وَهِيَ مَنْبُوذَةٌ فِي قَبْرِهَا، فَإِذَا وَلَدَتْهُ حَمَلَتِ النِّسَاءُ بِالْخَطَّائِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: مَجْهُولٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دجال کا ذکر کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کی ماں اسے اس وقت جنم دے گی جب وہ قبر میں پڑی ہوئی ہو گی، جب وہ عورت اسے جنم دیدے گی تو پھر عورتیں گنہگار لوگوں سے حاملہ ہوں گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن جمحی ہے، امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12556]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (444/4)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5118»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12557
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ أَكَلَ الطَّعَامَ، وَمَشَى فِي الْأَسْوَاقِ. يَعْنِي الدَّجَّالَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ النَّحْوِيُّ الْأَهْوَازِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ کھانا کھا چکا ہے اور بازاروں میں چل پھر چکا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد دجال تھا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے۔ اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ امام طبرانی کی سند میں ایک راوی محمد بن منصور نحوی اہوازی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12557]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19491، وأخرجه مسند البزار برقم: 3574، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8150»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12558
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَقَدْ أَكَلَ الطَّعَامَ، وَمَشَى فِي الْأَسْوَاقِ. يَعْنِي الدَّجَّالَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، وَهُوَ لَيِّنٌ، وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ کھانا کھا چکا ہے اور وہ بازاروں میں چل پھر چکا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد دجال تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید بن جدعان کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ کمزور ہے، عجلی اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12558]