الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
101. بَابٌ مِنْهُ فِي الدَّجَّالِ
دجال کا بیان
حدیث نمبر: 12556
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: ذُكِرَ الدَّجَّالُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" تَلِدُهُ أُمُّهُ وَهِيَ مَنْبُوذَةٌ فِي قَبْرِهَا، فَإِذَا وَلَدَتْهُ حَمَلَتِ النِّسَاءُ بِالْخَطَّائِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: مَجْهُولٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دجال کا ذکر کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کی ماں اسے اس وقت جنم دے گی جب وہ قبر میں پڑی ہوئی ہو گی، جب وہ عورت اسے جنم دیدے گی تو پھر عورتیں گنہگار لوگوں سے حاملہ ہوں گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن جمحی ہے، امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12556]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن جمحی ہے، امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12556]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (444/4)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5118»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12556 in Urdu