الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرِّفْقِ
نرمی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12639
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ، وَيُعْطِي عَلَى الرِّفْقِ مَا لَا يُعْطِي عَلَى الْعُنْفِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى، وَأَبُو خَلِيفَةَ لَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى، وَأَبُو خَلِيفَةَ لَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ رفیق ہے اور وہ نرمی کو پسند کرتا ہے، اور وہ نرمی پر وہ چیز عطا کرتا ہے جو وہ سختی پر عطا نہیں کرتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ ابوخلیفہ نامی راوی کو کسی نے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12639]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (490) اخرجه احمد فى المسند (112/1)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3688، وأخرجه مسند أحمد برقم: 904»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12640
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ، وَيُعْطِي عَلَى الرِّفْقِ مَا لَا يُعْطِي عَلَى الْعُنْفِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ رفیق ہے۔ وہ نرمی کو پسند کرتا ہے اور وہ نرمی پر وہ چیز عطا کرتا ہے، جو وہ سختی پر عطا نہیں کرتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے، امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، امام بزار کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں، اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12640]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (221) أخرجه البزار فى المسند (1962 و 1961)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3688، وأخرجه مسند أحمد برقم: 904»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12641
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا كَانَ الرِّفْقُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا زَانَهُ، وَلَا كَانَ الْخُرْقُ فِي شَيْءٍ إِلَّا شَانَهُ، وَإِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ حَبِيبٍ وَثَّقَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَفِيهِ لِينٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ حَبِيبٍ وَثَّقَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَفِيهِ لِينٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نرمی جس بھی چیز میں ہو گی اسے آراستہ کر دے گی اور سختی جس بھی چیز میں ہو گی، اسے معیوب کر دے گی، بے شک اللہ تعالی رفیق ہے، اور وہ نرمی کو پسند کرتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن حبیب ہے، جسے ابن ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے۔ اس میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12641]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1963)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25181، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1763، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7002»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12642
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ، وَيُعْطِي عَلَيْهِ مَا لَا يُعْطِي عَلَى الْعُنْفِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْجُدْعَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْجُدْعَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ رفیق ہے۔ وہ نرمی کو پسند کرتا ہے اور وہ نرمی پر وہ کچھ عطا کرتا ہے، جو وہ سختی پر عطا نہیں کرتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوبکر جدعانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12642]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوبکر جدعانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12642]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1964)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3688، وأخرجه مسند أحمد برقم: 904»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12643
وَعَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيُعْطِي عَلَى الرِّفْقِ مَا لَا يُعْطِي عَلَى الْخُرْقِ، وَإِذَا أَحَبَّ اللَّهُ عَبْدًا أَعْطَاهُ الرِّفْقَ، مَا مِنْ أَهْلِ بَيْتٍ يُحْرَمُونَ الرِّفْقَ إِلَّا حُرِمُوا".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" مَنْ يُحْرَمِ الرِّفْقَ يُحْرَمِ الْخَيْرَ". فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" مَنْ يُحْرَمِ الرِّفْقَ يُحْرَمِ الْخَيْرَ". فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جریر بن عبدالله رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نرمی پر وہ چیز عطا کرتا ہے، جو وہ سختی پر عطا نہیں کرتا ہے، اور جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت رکھتا ہے، تو اسے نرمی عطا کر دیتا ہے، جس بھی گھرانے کے لوگ نرمی سے محروم رہیں وہ حقیقی محروم ہوتے ہیں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں
یہ روایت مذکور ہے، جس میں صرف یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص نرمی سے محروم رہا وہ بھلائی سے محروم رہا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12643]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (62458)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3694، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 200»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12644
وَعَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الرِّفْقُ فِيهِ الزِّيَادَةُ وَالْبَرَكَةُ [ وَمَنْ يُحْرَمِ الرِّفْقَ يُحْرَمِ الْخَيْرَ ] ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ ثَابِتٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ ثَابِتٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”نرمی میں اضافہ اور برکت ہے، اور جو شخص نرمی سے محروم رہے وہ بھلائی سے محروم ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ثابت ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12644]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ثابت ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12644]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2458»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12645
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ وَيَرْضَاهُ، وَيُعِينُ عَلَيْهِ مَا لَا يُعِينُ عَلَى الْعُنْفِ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
خالد بن معدان اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ رفیق ہے۔ وہ نرمی کو پسند کرتا ہے اور نرمی سے راضی ہوتا ہے، اور نرمی پر اس طرح مدد کرتا ہے، جو مدد وہ سختی پر نہیں کرتا ہے۔“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12645]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12645]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (365/20)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3694»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12646
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِذَا كَانَتِ الْأَرْضُ مُخْصِبَةً فَتَقَصَّرُوا فِي السَّيْرِ، وَأَعْطُوا الرِّكَابَ حَقَّهَا، فَإِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب زمین ہریالی ہو، تو تم آرام سے سفر کرو اور سواریوں کو ان کا حق دو، بے شک اللہ تعالیٰ مہربان ہے اور نرمی کو پسند کرتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12646]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12646]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10811)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12647
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُحِبُّ الرِّفْقَ وَيَرْضَاهُ، وَيُعِينُ عَلَيْهِ مَا لَا يُعِينُ عَلَى الْعُنْفِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّمِينُ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّمِينُ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نرمی سے محبت کرتا ہے، اور اس سے راضی ہوتا ہے، اور نرمی پر وہ مدد کرتا ہے، جو مدد وہ سختی پر نہیں کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ سمین ہے، جسے ابوحاتم رازی نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12647]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7477)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12648
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهَا:" يَا عَائِشَةُ، ارْفُقِي، فَإِنَّ اللَّهَ إِذَا أَرَادَ بِأَهْلِ بَيْتٍ خَيْرًا دَلَّهُمْ عَلَى [ بَابِ ] الرِّفْقِ".
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے عائشہ! نرمی اختیار کرو بے شک اللہ تعالیٰ جب کسی گھرانے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو ان کی رہنمائی نرمی کی طرف کرتا ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12648]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (104/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23906، 24213»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔