🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرِّفْقِ
نرمی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12643
وَعَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيُعْطِي عَلَى الرِّفْقِ مَا لَا يُعْطِي عَلَى الْخُرْقِ، وَإِذَا أَحَبَّ اللَّهُ عَبْدًا أَعْطَاهُ الرِّفْقَ، مَا مِنْ أَهْلِ بَيْتٍ يُحْرَمُونَ الرِّفْقَ إِلَّا حُرِمُوا".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" مَنْ يُحْرَمِ الرِّفْقَ يُحْرَمِ الْخَيْرَ". فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جریر بن عبدالله رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نرمی پر وہ چیز عطا کرتا ہے، جو وہ سختی پر عطا نہیں کرتا ہے، اور جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت رکھتا ہے، تو اسے نرمی عطا کر دیتا ہے، جس بھی گھرانے کے لوگ نرمی سے محروم رہیں وہ حقیقی محروم ہوتے ہیں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں
یہ روایت مذکور ہے، جس میں صرف یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص نرمی سے محروم رہا وہ بھلائی سے محروم رہا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12643]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (62458)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3694، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 200»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 12643 in Urdu