🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

45. بَابُ الدُّخُولِ عَلَى النِّسَاءِ
(اجنبی) خواتین کے پاس جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12826
عَنْ أَبِي صَالِحٍ قَالَ: اسْتَأْذَنَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ عَلَى فَاطِمَةَ، فَأَذِنَتْ لَهُ، فَقَالَ: ثَمَّ عَلِيٌّ؟ قَالُوا: لَا. فَرَجَعَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عَلَيْهَا مَرَّةً أُخْرَى، فَقَالَ: ثَمَّ عَلِيٌّ؟ قَالُوا: نَعَمْ. فَدَخَلَ عَلَيْهَا، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: مَا مَنَعَكَ أَنْ تَدْخُلَ حِينَ لَمْ تَجِدْنِي هَاهُنَا؟ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَانَا أَنْ نَدْخُلَ عَلَى الْمُغَيَّبَاتِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ جَعَلَ مَكَانَ فَاطِمَةَ أَسْمَاءَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ أَبَا صَالِحٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ فَاطِمَةَ، وَقَدْ سَمِعَ مِنْ عَمْرٍو.
ابوصالح بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے انہیں اجازت دیدی، انہوں نے دریافت کیا: کیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہیں؟ گھر والوں نے بتایا: جی نہیں۔ تو وہ واپس چلے گئے۔ پھر بعد میں انہوں نے دوسری مرتبہ ان کے ہاں آنے کی اجازت مانگی اور دریافت کیا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہیں؟ تو گھر والوں نے بتایا: جی ہاں، تو وہ گھر آ گئے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: آپ نے جب مجھے نہیں پایا تھا تو آپ اس وقت اندر کیوں نہیں آئے تھے؟ تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم ایسی خواتین کے پاس جائیں، جن کے شوہر گھر میں موجود نہ ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ترمذی نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی جگہ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابوصالح نامی راوی نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے۔ اس نے سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12826]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7348) اخرجه احمد فى المسند (205/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17368»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں